کرپشن کا خاتمہ آئی سی سی کیلئے درد سر بن گیا
دبئی ۔11مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طرف دنیا بھر میں کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف کھیل سے کرپشن کا خاتمہ آئی سی سی کیلئے درد سر بن گیا ہے ۔ نئے سے نئے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں ‘ روک تھام کیلئے آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کو مزید متحرک اور بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔