نیوزی لینڈ میں مشاعرہ‘ کوی سمیلن اور شام غزل کا پروگرام

آکلینڈ۔ 11؍مئی (سید مجیب کی رپورٹ)۔ نیوزی لینڈ کی اُردو۔ ہندی کلچرل اسوسی ایشنس کے مرکزی وفاق کے زیر اہتمام ایک مشاعرہ، ہندی کوی سمیلن اور ساز پر شعراء کا کلام شام غزل 24 مئی کو 6 بجے شام سکلنگ کنونشن سنٹر، ماؤنٹ ایڈن پر منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کی میزبان روپا سچدیو ہوں گی۔ صدارت پروفیسر ڈاکٹر اسد محسن، مہمانان خصوصی رکن پارلیمنٹ

دبئی میں حادثہ،10 ہندوستانیوں کے بشمول 15 ایشیائی مزدور ہلاک

دبئی۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ امارات کی مصروف شاہراہ پر کھڑی ہوئی ایک لاری سے ایک بس کا تصادم ہوگیا جس میں مزدور سوار تھے۔ 15 ایشیائی مزدور بشمول 10 ہندوستانی برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ تصادم کے بعد بس اُلٹ کر بائیں جانب پانچ میٹر کی گہرائی میں گرگئی تھی۔ 30 نشستی منی بس شارجہ سے امارات آرہی تھی اور اس میں 27 مزدور سوار تھے جنھیں جبل علی کے مق

عبداللہ عبداللہ کو سابق حریف کی تائید سے انتخابی امکانات روشن

کابل۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سب سے آگے امیدوار عبداللہ عبداللہ کو آج تقویت حاصل ہوئی جب کہ ان کی امیدواری کو ان کے سابق حریف اور مخلوط حکومت کے موجودہ قائد زلمے رسول نے مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی اور عبداللہ عبداللہ کی تائید کی۔ زلمے رسول کو سبکدوش ہونے والے صدر حامد کرزئی کا پسندیدہ ا

بی جے پی کو اقتدار سے روکنے تیسرے محاذ کو عام آدمی پارٹی کی حمایت

وارانسی۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ مرکز میں بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کے لئے تیسرے محاذ کی حمایت کی جائے گی۔ غیر کانگریس ’سیکولر‘ مزاج کی حامل پارٹیوں کی بھرپور تائید کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ یہ حمایت مسائل کی بنیاد پر ہوسکتی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے لئے شور و شرابے کے اختتام کے ساتھ ہی کل ہونے

آسام قتل عام مقام کو واپس ہونے سے مسلم خاندانوں کا پس و پیش

نارائن گوزی (آسام)۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ آسام قتل عام مقام سے جان بچاکر نکلنے والے کئی مسلم خاندانوں نے اب اپنے گھروں کو واپس ہونے سے پس و پیش ظاہر کیا ہے۔ سیف الاسلام کے لئے یہ بڑی مشکل صورتِ حال ہے۔ وہ اپنے گاؤں کو جانا تو چاہتے ہیں، لیکن ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے رشتہ داروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا، ان کے رشتہ دار زخموں س

ماقبل انتخابات تشدد، 7 افراد زخمی

براسست۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کولکتہ کے مضافات میں بیل گھوریا مقام پر تشدد کے واقعہ میں حکمران ترنمول کانگریس پارٹی کے 3 اور سی پی آئی ایم کے 4 سیاسی ورکرس زخمی ہوئے۔ تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ تشدد کل رات اُس وقت پھوٹ پڑا تھا، جب دونوں پارٹیوں کے ورکرس نے انتخابی مہم کے اختتام پر پرچم لہرا رہے تھے۔ پول

مظفرنگر فساد متاثرین کو یوپی حکومت کی جانب سے معاوضہ کی تقسیم

مظفرنگر۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت اترپردیش نے ان نو بچیوں کے ارکان خاندان کو فی کس 2 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا ہے جو فسادات سے متاثرہ مظفرنگر کے مختلف ریلیف کیمپوں میں فوت ہوئے تھے۔ اس طرح 5 لاکھ روپئے کے معاوضہ کو بھی اس ضلع کے بھاوگنا موضع کی پانچ اجتماعی عصمت ریزی کا شکار خواتین میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ جے پی گپت

آر ایس ایس کا مودی پر ریمورٹ کنٹرول: کانگریس

نئی دہلی۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس نے آج نریندر مودی کی آر ایس ایس قائدین سے ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر سنگھ کا حکم چلتا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ مودی سے آر ایس ایس ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ کام لے رہا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ناگپور کا یہ ریمورٹ کنٹرول کسی کو بھی جوابدہ نہی

ایگزٹ پول کے آج نتائج الیکشن کمیشن کی وضاحت

نئی دہلی ۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج 12مئی کو 6.30بجے شام کے بعد ہی جاری کئے جاسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کا نواں مرحلہ کل 6بجے ختم ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے آج ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کسی طرح کے شبہات دور کرنے کے مقصد سے یہ وضاحت کی جارہی ہے کہ عوامی نمائندگان ایکٹ کے مطابق12مئ

لیبیا میں کشتی غرقاب 40تارکین وطن ہلاک

طرابلس۔11مئی( سیاست ڈاٹ کام)لیبیا کے ساحل پر ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کے نتیجہ میں تقریباً 40تارکین وطن ہلاک اور 42دیگر لاپتہ ہیں ۔کرنل ایوب قاسم نے بتایا کہ یہ کشتی منگل کو یہاں سے چار کلومیٹر دور غرقاب ہوئی اور اب تک 52افراد کو بچایا جاسکا جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔مہلوکین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کشتی م

رائے دہی کا آج آخری مرحلہ ‘ وارانسی پر توجہ مرکوز

نئی دہلی۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات کا 9واں اور آخری مرحلہ کل منعقد ہورہا ہے جہاں تین ریاستوں کے 41حلقوں میں رائے دہی ہوگی ۔ ان میں باوقار وارانسی کی نشست بھی شامل ہے۔ اب تک رائے دہی کے 8مراحل پورے ہوچکے ہیں اور 506ملین سے زائد رائے دہندگان نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے اور یہ تعداد امریکہ ‘ جرمنی ‘ کینیڈا اور برطانیہ ک

ملعون تسلیمہ نسرین کو کینسر!

ڈھاکہ۔ 11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی جلاوطن و ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین کے چھاتی میں رسولی کی تشخیص کی گئی ہے ۔ نیویارک کے ہاسپٹل میں سردی اور زکام کے علاج کے دوران یہ انکشاف ہوا ۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ رسولی کافی بڑی ہے اور بائیوپسی کا مشورہ دیا تاکہ کینسر کا پتہ چل سکے ۔یہ رپورٹ کل ملنے کی توقع ہے ۔ 51سالہ تسلیمہ نسرین کافی فکرمن