ہندوستان میں دہشت گرد حملے کا منصوبہ ملائیشیائی پولیس نے ناکام بنادیا

کوالالمپور۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کی پولیس نے چینائی اور بنگلور میں غیرملکی مشنس کو حملے کا نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنادیا اور ایک جنوبی ایشیائی مشتبہ شخص کو دہشت گرد سرگرمیوں کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس باقری زینین نے بتایا کہ یہ گرفتار شخص چینائی اور بنگلور میں غیرملکی قونصل خانوں پر حملوں

بنگلہ دیش میں کشتی غرقاب : 10 ہلاک

ڈھاکہ 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی دریائے میگھنا میں آئے طوفان میں آج ایک مسافر بردار کشتی غرقاب ہوگئی ۔ اس کشتی پر 200 افراد سوار تھے ۔ اس حادثہ میں 10 افراد کے مرنے کی اطلاع ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایم وی میراج 4 کشتی دریائے میگھنا میں منشی گنج ضلع میں آج دو پہر موسمی بارش کے دوران غرقاب ہوگئی ۔

نائیجیریا میں مغویہ لڑکیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

ابوجا 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجیریا میں مغویہ 200 اسکولی لڑکیوں کے رشتہ داروں اور سرپرستوں نے ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ نائیجیریا کی حکومت نے لڑکیوں کے بدلے تخریب کاروں کی رہائی کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے ۔ بوکو حرم کی جانب سے ان لڑکیوں کو اغوا کیا گیا ہے ۔ بوکو حرم کے لیڈر ابوبکر شیخو نے ایک ویڈیو میں جاریہ ہفتے یہ ا

افغان الیکشن: عبداللہ ۔ غنی مسابقت کی تصدیق

کابل ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدارتی چناؤ میں دوسرے راؤنڈ کی رائے دہی 14 جون کو سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ اور سابق ورلڈ بینک ماہر معاشیات اشرف غنی کے درمیان منعقد کی جائے گی، قطعی نتائج میں آج یہ بات ظاہر ہوئی۔ انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد یوسف مرستانی نے کہا کہ جامع جائزے کے بعد یہ واضح ہوچلا ہے کہ کوئی بھی

خلیج کی سکیورٹی پر امریکہ وعدے وفا کرے : سعودی عرب

جدہ ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ خلیج کی سکیورٹی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے اور خطے کو درپیش اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کو ملحوظ رکھے۔ سعودی ولی عہد نے یہ بات جدہ میں امریکی وزیردفاع چَک ہیگل اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے دفاع کے چہارشنبہ کو منعقدہ اجلاس کے مو

شام میں بمباری سے 40 افراد ہلاک

دمشق ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بشار فورسیس کی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صدارتی انتخاب سے تقریبا دو ہفتے پہلے بھی حکومت کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چوتھے سال میں داخل ہو جانے والی اس خونریزی میں اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق سے متعلق

جان کیری مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے پر امید

لندن ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے لندن میں ملاقات کی ہے۔ گزشتہ ماہ مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد دونوں قائدین پہلی مرتبہ ملے ہیں۔ فلسطینی صدر کی طرف سے حماس کے ساتھ متحدہ حکومت سازی کے فیصلے پر ڈٹے رہنے کے باوجود امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مشرق وسطیٰ امن مذاکر

ملالہ کی تصویر 102,500ڈالر میں فروخت

نیویارک ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر نیو یارک میں ملالہ یوسف زئی کی ایک آئیل پینٹنگ ایک لاکھ دو ہزار پانچ سو ڈالر میں فروخت ہو گئی ہے۔ یہ رقم نائجیریا میں خواتین کی تعلیم کیلئے وقف کی جائے گی۔ ملالہ کی یہ تصویر معروف برطانوی آرٹسٹ جوناتھن ییو نے 2013ء میں بنائی تھی۔ قبل ازیں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ تصویر ساٹھ سے اسّی ہزار

تھائی لینڈ: دھماکے سے حکومت مخالف تین افراد ہلاک

بنکاک ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ اور دھماکے سے کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں جمعرات کو علی الصبح پیش آئے پرتشدد واقعات میں کم ازکم 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان تازہ حملوں کے بعد تھائی لینڈ میں جاری سیاسی بدامنی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی جبکہ 80

آر ایس ایس ۔ بی جے پی کیڈرس نے اپنا اگزٹ پول تیار کرلیا

نئی دہلی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان ہونے والا ہے وہیں اگر انتخابی مہمات کا ایک بار پھر تذکرہ کیا جائے تو ذرا عجیب سا محسوس ہوگا لیکن آر ایس ایس نے جس انداز میں مہمات میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا وہ بھی منفرد ہے۔ ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے نت نئے طریقے آزمائے گئے اور یہ دعوے بھی کئے گئے کہ ہر 10 ووٹوں میں سے 6

بالی ووڈ ایکٹر سدھیر کا انتقال

ممبئی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 70ء اور 80ء کے دہے میں فلموں میں ویلن اور کامیڈین کے علاوہ کبھی کبھی کلیدی ویلن کے اسسٹنٹ کے طور پر بخوبی اپنا رول نبھانے والے ایکٹر سدھیر کا چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلاء تھے۔ مرحوم محمد رفیع کا مشہور گیت ’’میں یہ سوچ کر اس کے گھر سے چلا تھا‘‘ فلم حقیقت میں آنجہانی سدھیر پر ہی ف

ماؤسٹوں نے گاڑیاں نذرآتش کردیں

گیا ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے گیا ڈسٹرکٹ میں ماؤسٹوں نے ایک پل کی تعمیر کے مقام پر تین گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ماؤسٹوں کی تعداد 50 تھی، جنہوں نے پل کی تعمیر کے مقام پر گذشتہ شب دھاوا کیا اور ایک جے سی بی کے علاوہ دو تعمیراتی مشینوں کو نذرآتش کردیا۔ کہا جارہا ہیکہ کنٹراکٹرس کی جانب سے لیوی کی عدم ادائیگی پر بر

سکیوریٹی فورسیس پر نکسلائیٹس حملوں کا اندیشہ : مرکز

نئی دہلی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر جی این سائی بابا کے ماؤیسٹوں سے تعلقات کی بنا پر ان کی گرفتاری کے خلاف نکسلائیٹس کی اعلی قیادت نے اپنے کیڈر کو ہدایت دی ہے کہ وہ سکیوریٹی فورسیس پر حملے کریں۔ نکسلائیٹس متاثرہ ریاستوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا کہ سی پی آئی ( ماؤ

نو منتخب ارکان کا خیر مقدم کرنے لوک سبھا سیکریٹریٹ سرگرم

نئی دہلی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا سیکریٹریٹ نے منتخب ہونے والے نئے ارکان کے خیر مقدم کیلئے تقریبا تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ نئے منتخب ہونے والے ارکان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل پی سریدھرن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا ک