اڈوانی، دیورا، کمار وشواس اور دیگر کی نریندر مودی کو مبارکباد

ممبئی۔/16مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اور کانگریس قائد ملند دیورا نے آج نریندر مودی کو انتخابات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ کانگریس خود اپنا جائزہ لیتے ہوئے خود کو مزید مستحکم کرے گی۔ اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حامیوں سے اظہار تشکر کیا اور کامیابی حاصل کرنے والے نریندر مودی کو مبارکباد دی اور ی

بھاگلپور میں بی جے پی کے مسلم لیڈر شاہ نواز حسین کو شکست

پٹنہ /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مودی کی لہر پر بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹیوں کو بہار میں شاندار کامیابی ملی ہے، لیکن بی جے پی کے مسلم ترجمان لیڈر شاہ نواز حسین کو بھاگلپور حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار نے 9,485 ووٹوں سے شکست دے دی۔ آر جے ڈی لیڈر سیلیش کمار عرف بلو منڈل کو 3,67,623 ووٹ ملے، جب کہ شاہ نواز حسین کو 3,58,138 ووٹ حاصل ہوئے۔

انتخابات، اہم جھلکیاں

٭ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے 42 لوک سبھا حلقوں کے منجملہ 34 پر کامیابی حاصل کی۔
٭ نریندر مودی کی لہر کے باعث کانگریس کو تقریباً 9 فیصد ووٹوں کا نقصان۔
٭ دہلی میں کانگریس کے تمام 7 موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو بدترین شکست ہوئی اور وہ تیسرے مقام پر پہنچے۔

بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا آج اجلاس

نئی دہلی /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اپنی شاندار کامیابی کے بعد کل لوک سبھا انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان کے بارے میں غور و خوض کرنے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی احمد آباد سے کل دہلی پہنچیں گے اور بورڈ کی جانب سے انھیں تہنیت پیش کی جائے گی۔ دہلی ایرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال

سعودی عرب کی فیکٹری میں آگ، 2 ہندوستانی سمیت 11 ہلاک

ریاض /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک فرنیچر فیکٹری میں مہیب آگ کے باعث دو ہندوستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ فرنیچر فیکیٹری بتایا جاتا ہے کہ دو بنگلہ دیشی باشندوں کی ملکیت تھی۔ پیر کی شب لگی آگ میں 9 بنگلہ دیشی ورکرس اور دو ہندوستانی ہلاک ہوئے۔

مودی اور بی جے پی کو کناڈا کے سفیر کی مبارکباد

نئی دہلی /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کناڈا کے ہائی کمشنر برائے ہند اسٹورٹ بیک نے آج بی جے پی اور نریندر مودی کو لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان میں نئی حکومت کے تحت باہمی تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا اور ہند۔ کناڈا روابط مضبوط ہوں گے۔
فرقہ پرست طاقتوں کی کامیابی : سماج وادی پارٹی

نریندر مودی کو بارک اوباما کا فون اور مبارکباد

واشنگٹن /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج نریندر مودی کو ٹیلیفون کرکے لوک سبھا انتخابات میں ان کی اور بی جے پی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اوباما نظم و نسق نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ امریکہ نے گجرات فسادات کے پیش نظر 2005ء میں انھیں ویزا دینے سے انکار کیا تھا۔ لوک سبھا ان

’’عوام سے یکساں و مساویانہ سلوک کیا جائے‘‘

ناگپور 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے بی جے پی کی کامیابی کو عدیم المثال قرار دیا اور اس پارٹی کی قیادت میں مرکز میں قائم ہونے والی حکومت سے کہاکہ وہ کسی جانبداری یا امتیاز کے بغیر ملک کے تمام شہریوں کے ساتھ یکساں و مساویانہ سلوک کریں۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری سریش بھیا جوشی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے

’’عوام سے یکساں و مساویانہ سلوک کیا جائے‘‘

ناگپور 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے بی جے پی کی کامیابی کو عدیم المثال قرار دیا اور اس پارٹی کی قیادت میں مرکز میں قائم ہونے والی حکومت سے کہاکہ وہ کسی جانبداری یا امتیاز کے بغیر ملک کے تمام شہریوں کے ساتھ یکساں و مساویانہ سلوک کریں۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری سریش بھیا جوشی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے

سشیل کمار شنڈے، کپل سبل، سلمان خورشید، میرا کمار، اروند کجریوال، ارون جیٹلی کو شکست

نئی دہلی 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جہاں نہ صرف کانگریس کا صفایا ہوا ہے، بلکہ علاقائی پارٹیاں جیسے سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، جنتادل (یو) اور آر جے ڈی کا بھی صفایا ہوا ہے۔ بی جے پی نے مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی، اس کے ساتھ اہم ترین ریاست مہاراشٹرا، کرناٹک اور آسام میں بھی جے پی کو زبردست کامیابی ملی ہے

مودی کی کامیابی ’’صف بندی کی سیاست‘‘ کا نتیجہ ، کانگریس کا الزام

نئی دہلی 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی انتخابی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاکہ اُسے انتخابی نتائج پر ’’انتہائی مایوسی‘‘ ہوئی۔ تاہم نریندر مودی پر ’’صف بندی کی سیاست‘‘ کا الزام عائد کیا۔ کل ہند کانگریس کے ہیڈکوارٹرس پر انتخابی رجحانات اور کانگریس کی اب تک کی بدترین کارکردگی کے مظاہرہ کے بارے میں پریس کانفرنس سے خط

تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا شاندار مظاہرہ ۔ 63 اسمبلی و 11 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی

تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا شاندار مظاہرہ ۔ 63 اسمبلی و 11 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی
کانگریس کو اسمبلی کی 20 اور تلگودیشم بی جے پی اتحاد کو 21 نشستوں پر کامیابی ۔ مجلس کا حیدرآباد لوک سبھا اور 7 اسمبلی حلقوں پر قبضہ برقرار

کشن باغ میں آج کرفیو میں چار گھنٹوں کی نرمی

حیدرآباد 16 مئی ( پی ٹی آئی ) راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں نافذ غیر معینہ مدت کے کرفیو میں کل ہفتے کو چار گھنٹوں کی نرمی دی جائیگی ۔ سائبر آباد پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ کشن باغ علاقہ میں فرقہ وارانہ تشدد اور پولیس فائرنگ میں تین نوجوانوں کی موت کے بعد یہاں 14 مئی کو کرفیو نافذ کردیا گیا تھا ۔ سائبر آباد پولیس کمشنر سی وی آنند کی