شام ۔ترکی سرحد کے نزدیک کار بم دھماکہ، 29 ہلاک
دمشق، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام اور ترکی کے درمیان واقع سرحدی گزرگاہ باب السلامہ کے نزدیک شامی علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق جمعرات کو یہ کار بم دھماکا ایک کار پارک میں ہوا ہے۔مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین