بیوی کا شبہ کی بنیاد پر قتل

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے اسکا قتل کردیا اور راہ فرار اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ لتا جو کاماکشی پورم رامنتاپور کے ساکن واسو کی بیوی تھی ۔ واسو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا ۔ جس سے اس نے اپنی بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس اپل مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹیلی ویژن گرنے سے کمسن کی موت

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کے علاقہ میں ایک 4 سالہ کمسن لڑکا ٹی وی اوپر گرنے سے فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 4 سالہ ویراٹ وڈیرا جو پرگتی نگر علاقہ کے ساکن ویشال وڈیرا کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ ماہ لڑکا ٹیلی ویژن کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقی

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد عبدالصمد ولد جناب محمد قبول اللہ ساکن پنجہ شاہ کا 75 سال کی عمر میں آج سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور چار فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب عبدالباری کارکن جماعت اسلامی چارمینار کے بڑے بھائی تھے ۔۔

دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : خانقاہ رفاعیہ رنمست پورہ میں ہفتہ واری دینی اجتماع و مجلس حلقہ ذکر اللہ بروز جمعہ بعد نماز عصر زیر صدارت مولانا صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری ثانی مقرر ہے ۔ مولوی سید محمد صمد حسینی المعروف ولی اللہ شاہ صوفی قادری نگرانی کریں گے ۔۔

بسٹ آئی پی ایس آفیسر کا ایوارڈ ملنے پر کمشنر پولیس کرناٹک راگھویندر کو مبارکباد

ہمناآباد/22 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر آف کرناٹک پولیس مسٹر راگھویندراورادکرکو 2014کا بیسٹ آئی،پی،ایس آفیسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔واضح ہو کہ راگھویندر اورادکر کمشنرآف پو لیس بنگلور کا تعلق ہمناآباد تعلقہ کے ایک موضع چٹگوپہ سے ہے،انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم چٹگوپہ کے سرکاری اسکول سے حاصل کی ۔ اپنی محنت وایمانداری کے سا

رکن اسمبلی شکیل عامر کو کابینہ میں شامل کرنے کی اپیل :اقلیتی قائد کا بیان

بودھن /22 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس قائد سابقہ صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین ریاستی نائب صدر اقلیتی عبدالرزاق ، محمد عابد احمد صوفی نے اپنے اپنے علحدہ صحافتی بیان میں نومنتخب رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے صدر ٹی آر ایس و متوقع چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل ک

رکن اسمبلی سنگاریڈی کو وزیر بنانے کا مطالبہ

سنگا ریڈی22 ؍مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 2014 کے پا رلیما نی اور اسمبلی انتخابات میں ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے پا رلیمنٹ اُمیدوار کے۔ چندرشیکھر رائو اور حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے چنتا پر ا بھاکر نے بھاری اکثریت سے شاندار کا میا بی حاصل کی۔اور ریاست تلنگانہ میں جناب چندرا شیکھر رائو کی ٹی آر ایس حکومت منتخب ہو نے پر الحاج محمد عارف ا

نظام آباد میں بارش سے فصلیں تباہ

نظام آباد:22؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تملناڈو اور چھتیس گڑھ میں موسم کی تبدیلی کے باعث اس کا اثر ضلع نظام آباد پرہوا ہے اور ضلع میں زبردست بارش ہوئی ہے غیر موسمی بارش کی وجہ سے کسانوں کو زبردست نقصان ثابت ہوا ہے۔ کل رات اچانک دو گھنٹے تک تیز بارش ہوئی اور ضلع میں 14.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش بودھن ڈویژن میں ہوئی تو

نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے این آر آئیز کو مواقع

نظام آباد:22؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ پارلیمان نظام آباد کیلئے اب تک 16مرتبہ انتخابات منعقد کئے گئے تمام منتخب ارکان پارلیمنٹ غیر مقامی رہے یا پھر وہ این آر آئی رہے ۔جن میں قابل ذکر اتما چرن ریڈی، مدھو یاشکی گوڑ کے علاوہ موجودہ رکن پارلیمان کے کویتابھی ہے ۔رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے ایم ایس کی تعلیم حاصل کی اور امریکہ میں سافٹ و