یمن کی فوج اور القاعدہ میں جھڑپ‘ 9ہلاک

صنعا۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کی فوج اور القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں کے درمیان جو فوج کی جارحیت کی وجہ سے فرار ہوکر جنوبی یمن منتقل ہوگئے تھے جھڑپ ہوگئی جس میں6فوجی اور 3جہادی ہلاک ہوگئے ۔ فوج اور قبائلی ذرائع کے بموجب رات بھر دو ڈرون طیاروں نے القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں پر وصل کے علاقہ میں حملے کئے تھے ۔یہ ضلع ارہاب کا ایک دیہات ہے ۔عسکر

نواز شریف کے دورہ دہلی سے قبل خیرسگالی اقدام

کراچی۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خیرسگالی اقدام کرتے ہوئے پاکستان نے آج 151 ہندوستانی ماہی گیروں کو جیل سے رہا کردیا ۔ جب کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف ‘ وزیر ہندوستان نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دہلی روانہ ہورہے ہیں ۔ عہدیداروں نے 59 ہندوستانی ماہی گیروں کو مالیر جیل کراچی سے اور 92ماہی گیروں کو نارا جیل حیدرآباد س

بحرالکاہل میں زبردست سمندری طوفان ’امنڈہ ‘

میامی۔25مئی( سیاست ڈاٹ کام ) سمندری طوفان ’امنڈہ ‘ طاقتور ہوگیا ہے اور اسے تین بڑے سمندری طوفانوں کے زمرے میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ میامی کے قومی سمندری طوفان مرکز کی اطلاع کے بموجب 8.30بجے امنڈہ زمین سے 1070کلومیٹر دور تھا ۔

چینی صوبہ ژنجیانگ کے عسکریت پسندوںکو معافی کی پیشکش

بیجنگ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گڑبڑزدہ مسلم اکثریتی آبادی والے چینی صوبہ ژنجیاگ کے بنیاد پرست علحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کرتے ہوئے حکومت چین نے عسکریت پسندوں کو عام معافی کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر وہ خودسپردگی کرے تو انہیں ہلکی سزائیں دی جائیں گی ۔قانونی‘ استغاثہ اور صیانتی عہدیداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ شم

چین میں زلزلہ اور سیلاب ‘19افراد ہلاک اور 13زخمی

بیجنگ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مغربی چین کے علاقہ میں جو میانمار کی سرحد سے متصل ہے ‘5.6شدت کے زلزلے سے دہل گیا ۔ صوبہ یونان میں 13ہزار شہری جن کا تعلق 15قصبوں سے ہے متاثر ہوئے اور 9,688 مکانوںکو نقصان پہنچا ۔ زلزلہ کا مبدہ قصبہ کاچانگ 12کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ 36اسکولس اور 9پُل تباہ ہوگئے ۔ 10ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل

سعودی عرب میں کفیل کے بیٹے نے ہندوستانی ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا

ریاض ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 24سالہ ہندوستانی جو ایک ہفتہ قبل سعودی عرب پہنچا تھا ‘مکہ معظمہ میں اپنے کفیل کے فرزند کے ہاتھوں فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ۔ کیرالا کا متوطن پی انس جو بحیثیت ڈرائیور ملازم تھا ‘ گولی کے کئی زخموں کی وجہ سے کل جانبر نہ ہوسکا ۔ مکہ پولیس کے ترجمان عاطی الخراشی نے کہا کہ 20سال سے کچھ زیادہ عمر والا حملہ آور نفس

پوپ بیت اللحم پہنچ گئے فلسطینی مملکت کے قیام پر آمادگی کا اظہار

بیت اللحم ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس آج فلسطینی علاقہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم پہنچ گئے ۔ یہ فلسطینیوں کی علحدہ مملکت کی آرزو کی علامتی تائید ہے ۔ انہوں نے اپنے مشرقی وسطیٰ مقدس سفر کے دوسرے دن ایک مصروف دن گذارا ۔ مسرت سے سرشار پرچم لہراتے ہوئے فلسطینیوں نے بیت اللحم کے مینجیر چوک میں اُن کا استقبال کیا ۔ وہ مولود مسیح چ

بحرین کا شیعہ سماجی کارکن رہا

دبئی۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز بحرینی شیعہ سماجی کارکن نبیل رجب نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے سنی زیراقتدار مملکت کو اپنی دو سالہ قید سے رہائی کے بعد ’’سنجیدگی سے مذاکرات‘‘ کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ رجب کو سنی شاہی حکومت نے شیعہ زیر قیادت احتجاجی مظاہروں کے خلاف 2011ء میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ یہ احتجاج شیعہ ۔ سنی اصلاحات کا

بروسیلز میں یہودی میوزیم پر حملہ ‘ 3بشمول 2 اسرائیلی ہلاک

بروسیلز/یروشلم ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بروسیلر میں ایک یہودی میوزیم پر ایک بندوق بردار کے حملہ سے کم از کم تین افراد بشمول دو یہودی سیاح ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔عہدیداروں کے بموجب ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔ وزیر داخلہ جوئل ملکوئٹ کے بموجب ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ ارکان عاملہ تھے یا سیاح ‘ ان کی ہنوز شن

مسئلہ کشمیر کی مستقل یکسوئی کیلئے جراتمندانہ پیشرفت ضروری

سرینگر۔25مئی(سیاست ڈاٹ کام ) اعتدال پسند حُریت کانفرنس نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اورپاکستان کو مسئلہ کشمیر کی مستقل طور پر یکسوئی کیلئے جراتمندانہ اقدامات کرنے چاہیئے ۔ صدرنشین حُریت میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ ہم پھر ایک بار مسئلہ کشمیر کو مستقل طور پر حل کرنے کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور پ

کانگریس کی شکست کیلئے اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد ذمہ دار!

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کا محاسبہ شروع کردیا ہے اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایک گوشہ نے یہ قیاس ظاہر کیا کہ اسرائیلی انٹلی جنس ایجنسی موساد اس کیلئے ذمہ دار ہیں ۔ جنرل سکریٹری موہن پرکاش کی یہ دلیل ہے کہ 2009 ء سے موساد نے آر ایس ایس کے ساتھ قریبی روابط قائم کرلئے تاکہ کانگر

تشکیل حکومت کے معاملہ میں رازداری

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں آج نریندر مودی ، بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ اور آر ایس ایس کی سرگرمیاں جاری رہی لیکن کافی رازداری برتی جارہی ہے جس کی وجہ سے وزارتی قلمدانوں کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ۔ کل مودی کے ساتھ حلف لینے والے وزراء کو توقع ہے کہ کل ہی صبح مطلع کیا جائے گا ۔

منموہن سنگھ کے نئے گھر میں چمگاڈر اور پرندوں کا بسیرا

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کاکل نئے گھر میں استقبال ہوگا لیکن ان کا خیرمقدم کرنے والے ہمہ اقسام کے پرندے ، جانور اور چمگاڈر ہوں گے ۔ منموہن سنگھ موتی لال نہرو بنگلہ میں کل منتقل ہورہے ہیں شہرکے لیوٹزائن زون میں تین ایکر پر پھیلے پلاٹ پر تقریباً 40 اقسام کے درخت بشمول پیپل ، ارجن، گلہیر، جامن ، نیم ، آم ا

جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی فوریس اور عسکریت پسندوں میں فائرنگ

سرینگر۔25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں عسکریت پسندوں اورسیکیورٹی فوریس کے مابین لڑائی شروع ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسیس نے تلاشی کارروائی شروع کی تھی کیونکہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ عسکریت پسند یہاں چھپے ہوئے ہیں ۔ سیکیورٹی فورسیس کے ایک مکان پہنچتے ہی عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس پر سیکیورٹی

مودی کی تقریب میں کرناٹک اور کیرالا کے چیف منسٹرس کی عدم شرکت

بنگلور ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کی حلف بردار ی تقریب میں کرناٹک اور کیرالا کے چیف منسٹرس شرکت نہیں کریں گے ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا کی شرکت پر تجسس برقرار ہے کیونکہ انہوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اشارہ دیا تھا ۔ بنگلور میں حکام نے بتایا کہ چیف منسٹر سیتا رامیا کل دہلی نہیں جائیں گے ۔ تروانن

چیف منسٹر مہاراشٹرا کی تبدیلی کا امکان نہیں

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ہائی کمان نے آج اشارہ دیا ہے کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ پرتھوی راج نے آج صدرکانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مہاراشٹرا کی قیادت میں تبدیلی آئے گی ۔ اس ملاقات کے بعد چوہان نے بھی خود نہ