ہندوستان ،پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی، وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ دونوں ممالک کی بات چیت سے پہلے ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ اُنھوں نے پرزور انداز میں کہاکہ ہندوستان دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور یہ تعلقات مؤثر اور ک

نئی کابینہ کے اعزاز میں صدر جمہوریہ کا عشائیہ

نئی دہلی ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ نئی کابینہ کیلئے صدرجمہوریہ کا یہ اعزازی عشائیہ تھا۔ صدرجمہوریہ نے 17 مئی کو منموہن سنگھ کی زیرقیادت سبکدوش ہونے والی حکومت کیلئے بھی عشائیہ ترتیب دیا تھا۔

آرٹیکل 370 کی تنسیخ کیلئے جلد بازی نہیں : آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے کہا کہ اے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے میں جلدی نہیں ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ اس پر سیر حاصل بحث کی جائے۔ آرٹیکل 370 کی تنسیخ یا منسوخ کرنے سے ملک کو نفع ہو یا نقصان اس پر مباحث ہونے چاہئے۔ سنگھ پریوار کے سینئر لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلہ پر بحث کی جائے اور اس کی افا

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ایک شخص نے پیاسے کتے کو جو کیچڑ چاٹ رہا تھا پانی پلادیا تھا، اس کو اس عمل کے بدلے جنت عطا کردی گئی‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے دریافت کیا ’’میں اپنے خادم کی خطاؤں کو کہاں تک معاف کروں؟‘‘۔ آپﷺ نے فرمایا ’’ہر دن میں ستر بار‘‘۔ (ابوداؤد)

کولکتہ فائنل میں داخل

کولکتہ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اومیش یادو اور مرنی مرکل کی شاندار بولنگ کی بدولت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر مقابلے میں پنجاب کو 28 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ رابن اتھپا (42) کی ایک اور شاندار اننگز کی بدولت کے کے آر نے 163/8 رنز اسکور کئے ۔ بعدازاں پنجاب کو 135/8 تک محدود رکھا۔ اومیش یادو نے