مودی اور کجریوال کی وجہ سے وارانسی کی اہمیت

نئی دہلی۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ ان کے طویل سیاسی کیریئر میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہیکہ ملک میں وارانسی اس وقت انتخابی نتائج کا اہم مرکز بن گیا ہے ورنہ مندروں کے شہر کو ماضی میں سیاسی طور پر اتنی اہمیت کبھی نہیں دی گئی اور عوام بھی یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ نریندر مودی اور کجریوال کی وجہ سے واران

گجرات میں جاسوسی کمیشن کیلئے کوئی جج راضی نہیں ہوگا: جیٹلی

نئی دہلی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت کی جانب سے گجرات میں جاسوسی کے تحقیقاتی کمیشن کے لئے ایک جج کو نامزد کرنے کے امکانات کے پیش نظر بی جے پی نے آج اُمید ظاہر کی کہ کوئی بھی جج اپنے آپ کو سیاسی کارروائیوں میں ملوث کرنے اور بدنام ہونے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہ کارروائی عدالتی وقار کے منافی ہے۔ بی جے پی قائد ارون جیٹ

کالج پرنسپل کے قبضہ سے 25 لاکھ روپئے ضبط

دربھنگہ ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج ایک خانگی کالج کے پرنسپل کی رہائش گاہ سے 25 لاکھ روپئے ضبط کئے اور انہیں گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ بہار کے دربھنگہ ضلع کے بیٹاچوک میں پیش آیا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچرس ٹریننگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایم حسن کی رہائش گاہ پر دھاوا کیا

ہندوستان کی عدم رضامندی تک کشمیر پر ثالثی خارج از امکان

واشنگٹن ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی ثالثی کو خارج از امکان قرار دیا ہے تاوقتیکہ ہندوستان اس طرح کی تجویز کو مسترد کرتا رہے ، اور پاکستان سے کہا کہ سرکاری پالیسی کی حکمت کے طورپر عسکریت پسندی کی سرپرستی سے گریز اں رہے ۔ خصوصی امریکی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان جیمس ڈابنس نے سرکاری پاکستانی ٹیل

شامی فوج کا حلب میں اسکول پر فضائی حملہ، 25 ہلاک

دمشق ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے شمالی شہر حلب میں ایک اسکول پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔شامی فوج گزشتہ کئی روز سے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بیارل بموں کے حملے کررہی ہے۔شہر کے علاقے انصاری میں واقع عین جالوت اسکول پر بمباری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔اسد

شام میں نئے دہشت گرد ، پاکستانی ٹھکانے برقرار : کیری

واشنگٹن ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کے خلاف 9/11 کے بعد سے جاری امریکی اور اتحادیوں کی جنگ کے باوجود امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دفتر خارجہ کی مرتب کردہ رپورٹ کانگریس کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا چہرہ تبدیل ہو رہا ہے اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والی تنظیمیں زیادہ تشدد کی طرف مائل ہیں، جبکہ شام کی وجہ دہشت گردوں کی ایک

مزدوروں کے عالمی یوم کاوسیع تر اہتمام

استنبول؍ منیلا ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیابھر میں آج یوم مزدور (یکم مئی ) پر ریلیوں ، مظاہروں اور تقاریب کااہتمام کیاگیا ، لاکھوں لوگ اس عالمی دن پراپنے حقو ق کیلئے آواز بلند کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ترک پولیس نے استنبول میں احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شل فائر کئے اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا جبکہ دسیوں ہزار لوگ س

امریکی پابندیاں : ارب پتی روسی شہری بری طرح متاثر

لندن ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور یورپ کی جانب سے روس کے یوکرین پر قبضے کی پاداش میں عائد اقتصادی پابندیوں کا ماسکو پر کوئی منفی اثر پڑا ہے یا نہیں اس کا عقدہ تو ابھی کھلنا باقی ہے۔ لیکن یہ امر طے ہے کہ ان اقتصادی پابندیوں کے عام لوگوں کی زندگیوں پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ان پابندیوں کے نتیجے میں روسی شہری کئی دوسرے مل

عراق میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

بغداد ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں آج جمعرات کو انتخابی عملے نے ایک روز قبل منعقدہ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا۔ 2011ء میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔ ان انتخابات میں دو کروڑ لوگ عراقی پارلیمان کے 328 ارکان کو منتخب کرنے کے اہل تھے۔ امن و امان کو قابو میں رکھنے کیلئے انتخابات کے موق

کشمیر ’’پاکستان کی شہ رگ‘‘ جنرل راحیل شریف کا ریمارک

اسلام آباد ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے طاقتور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کشمیر کو اپنے ملک کی ’’ شہ رگ ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ میں دیرپا امن کیلئے اس مسئلے کی یکسوئی کشمیریوں کی اُمنگوں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مطابقت میں ہونا چاہئے۔ راولپنڈی کے آرمی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ یوم شہدا کے موقع پر

ہر ہندوستانی کو ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے : فردین خان

ممبئی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ووٹ دینا ہمارا جمہوری حق ہے اور اس سے استفادہ کرتے ہوئے ہم خود حکومت سازی میں اہم رول ادا کرتے ہیں جیسا کہ کہا جاتا ہیکہ عوام کی حکومت، عوام کیلئے اور عوام کی جانب سے۔ یہ بات فردین خان جو آج کل فلمی پردے پر کم نظر آرہے ہیں، نے کہی جو اپنا زیادہ تر وقت وہ لندن میں اپنی بیوی نتاشا کے ساتھ گذار رہے ہیں۔ انہ

سردمقام شملہ میں الیکشن کی گرمی

شملہ ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر کے تمام گرم مقامات سے موسم گرما سے بچنے کیلئے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پہنچتی ہے تاکہ یہاں کے سردموسم سے لطف اندوز ہوا جاسکے۔ ہل اسٹیشنوں کی کوئین کہلانے والے شملہ میں سردی کے علاوہ اب الیکشن کی گرمی بھی شامل ہوگئی ہے جہاں لوک سبھا انتخابات کیلئے رائے دہی اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ج

کوئلہ سکریٹری کی سی بی آئی ہیڈکوارٹرس میں حاضری

نئی دہلی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق کوئلہ سکریٹری پی سی پاریکھ آج سی بی آئی عہدیداران کے اجلاس میں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہوئے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے اپنے اختیارات کا بیجا استعمال کرتے ہوئے اڈیشہ کی ہنڈالکو کو کوئلہ تخصیص کی اجازت دی تھی۔ سی بی آئی ہیڈکوارٹرس میں داخلہ سے قبل اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان

مظفرنگر فسادات : چار گرفتار، دو کی جائیدادیں قرق

مطفرنگر۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر فسادات میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمین جو مفرور ہیں، ان کی جائیدادوں کو قرق کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اوم پال، سچن، لالہ اور بالا جو گذشتہ سال فسادات کے دوران موضع بہاؤڈی میں تشدد برپا کرنے میں ملوث تھے، انہیں بہاؤڈی موضع میں ہی گرفتار کیا گیا جبکہ اسی موضع کے