احمدشہزاد قیادت کی دوڑ میں شامل ہونے پر مسرور

لاہور۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر احمد شہزاد ٹوئنٹی20 کے کپتان کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہونے پر پرجوش ہیں۔ احمد شہزاد نے کہا ہے مجھے ٹیم کی کپتانی کے لیے ممکنہ امیدواروں میں شامل کرنا فخر کا باعث ہے۔ احمد شہزاد کو شاہد آفریدی اور عمر گل کے ساتھ ٹوئنٹی 20 کے کپتان کے لیے ممکنہ امیدواروں کی فہرس

افغانستان کی ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی

کوالالمپور 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اے سی سی پریمیئر لیگ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا جبکہ عمان نے ملائیشیا اور نیپال نے متحدہ عرب امارات کیخلاف کامیابی حاصل کی۔گذشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورس میں 216 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ بابر حیات 53 رنز ک

فلاور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ بننے کے خواہاں

ہرارے۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے سابق کرکٹر گرانٹ فلاور نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے درخواست داخلکردی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور کے بھائی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کوچنگ کیلئے خواہش کا اظہار کیا تھا۔گرانٹ فلاور نے آن لائن درخواست پی سی بی کو

دودھ استعمال کرنے والی خواتین جوڑوں کے درد سے محفوظ

کیر ی عام طور پر ہرے رنگ کی ہوتی ہے تاہم یہ جامنی اور لال رنگوں میں بھی دستیاب ہے۔اس کے درمیان میں ایک گٹھلی ہوتی ہے۔جو کیری آہستہ آہستہ پکتے ہوئے آم بنتی ہے وہ نہایت مزے دار ہوتی ہے۔کیری کھانے کا اپنا مزہ تو ہے ہی ‘اس کے طبی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق آم کی نسبت کیری میں وٹامن سی‘ بی ون اور بی ٹو زیادہ پایاجاتا

لہسن کے فوائد سونے کے بھاؤ ملے تو بھی ضرور کھائیں

لہسن مشرقی کھانوں کا ایک اہم جزو ہے اور اکثر کھانے اس کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں۔ مغربی ممالک میں بھی لہسن کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب کھانے پینے کی ایسی اشیا عام مل جاتی ہیں جن میں لہسن استعمال کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کئی بیماریوں، خصوصاً دل کے امراض سے بچاؤ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شراب نوشی کے بعد دوستوں میں جھگڑا ، ایک ہلاک

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مئے نوشی کے دوران پیش آئے دو ساتھیوں کے آپسی جھگڑے میں ایک ساتھی دوسرے کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ شیوا جو این ٹی آر گارڈن کی پارکنگ کے پاس رہتا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کے ساتھی راملو کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ راملو اور شیوا پیپر

حیات نگر میں سڑک حادثہ ،ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 54 سالہ ویرملایا جو وجئے نگرکالونی حیات نگر کا ساکن تھا کل اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حیات نگر کے علاقہ میں دوسری موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کر

بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جوبلی ہلز کے علاقہ میں بلندی سے گر کر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 70 سالہ مالا کنڈایا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ ایک عمارت جو زیر تعمیر ہے اس میں کام کررہا تھا عمارت کا کام مادھا پور میں جاری تھا ۔ میستری مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر زخمی ہوگیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

کا آغاز The new you اسکن سنٹر

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسکن سنٹر ’ دی نیویو ‘ کا روڈ نمبر 14 بنجارہ ہلز پر آغاز عمل میں آیا ۔ ماہر جلد ڈاکٹرس ڈاکٹر دیپو ، چندرو ، ڈاکٹر سشما روی ، اور ڈاکٹر امولیا ڈیکونڈا اس سنٹر کے آغاز میں زیادہ کوشش رہی ، یہ اسکن سنٹر جدید اور عصری ٹکنالوجی سے لیس ہے جب کہ ماہر ڈاکٹرس ہی آلات ، مشینوں اور ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں ۔ ڈاک

تبلیغی جماعت کے دو روزہ اجتماع کا آج سے آغاز

عادل آباد 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر عادل آباد میںمحلہ خانہ پور کے انکونٹہ روڈ پر دو روزہ تبلیغ جماعت کا ضلعی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز 3 مئی کی صبح نماز فجر سے ہوگا جو 4 مئی نماز عشاء تک برقرار رہے گا ۔ 36 ایکر اراضی پر منعقد ہونے والے تبلیغ جماعت کے اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ضلع عادل آباد کے 52 منڈل جات دس اسمب