وارناسی میں مودی کیخلاف علمائے دین اور عام آدمی پارٹی کی مہم

احمدآباد 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ وارناسی میں کئی مسلم علماء اور عام آدمی پارٹی کارکن مودی کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے علماء بھی وارناسی پہونچ گئے ہیں۔ مسلم عالم دین اماممہدی حسن بابا بھی 2011 ء میں ان کی جانب سے پیش کردہ ٹوپی ک

وارناسی میں انتخابی جنگ پر فلم کی تیاری

وارناسی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اس مقدس شہر میں انتخابی جنگ کے شدت اختیار کرلئے جانے کے پیچھے وجوہات کا نوٹ لیتے ہوئے قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز کی جانب سے ایک فلم کی تیاری کی جارہی ہے۔ فلم ساز کمال سروپ ان دنوں ایک ڈاکومنٹری فلم کے لئے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کا مقصد انتخابات میں ’’پاگل پن اور شوروغل کو ریکارڈ کرنا ہے۔ عوام

ماں بیٹے کی حکومت کو بیدخل کرنے مودی کی اپیل

شاری نگر (اتراکھنڈ) 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی خاندان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے نریندر مودی نے آج کہاکہ یہ ماں بیٹے کی حکومت کو بیدخل کردیا جانا چاہئے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ لوٹ مار مچانے والے اس خاندان کو ہرگز اقتدار پر نہ بٹھائیں۔ اتراکھنڈ کے عوام ان لٹیروں کی حکومت کو گرادیں کیونکہ یہ لٹیرے عوام کی محنت کی کمائی کو لوٹ کر بیر

مودی کے انٹرویو میں کانٹ چھانٹ پر حکومت کی وضاحت

نئی دہلی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوردرشن پر نریندر مودی کے انٹرویو کی ایڈیٹنگ کانٹ چھانٹ پر تنقیدوں کے درمیان حکومت نے آج کہاکہ وہ پرسار بھارتی کے ساتھ اپنے اُصولوں و شرائط کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس ادارہ کو مزید اختیارات دینے کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جارہی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے کہاکہ پرسار بھارتی ک

مودی کی انتخابی مہم کیلئے فنڈ کہاں سے آرہا ہے

امیٹھی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی مصارف پر بی جے پی اور نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیاکہ اِس زعفرانی پارٹی کی مہم کے لئے کارپوریٹ گھرانے بے دریغ روپیہ خرچ کررہے ہیں۔ اُنھوں نے پارٹی سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے فنڈس کے ذرائع کا واضح حوالہ دیا۔ راہول گاندھی دو روزہ انتخابی مہم کے لئے اپنے حلق

مظفر نگر فسادات کیس میں ایس آئی ٹی کی تحقیقات

مظفر نگر 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے مظفر نگر فسادات کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے آج لسادا موضع میں ایک قتل کے سلسلہ میں متوفی جوڑے کے ارکان خاندان کا بیان قلمبند کیا۔ کل مقامی عدالت کے سامنے حاضر ہوتے ہوئے خاندان کے ارکان نے کہاکہ 65 سالہ نعیم الدین اور اُن کی پہلی بیوی علیمہ 60 سالہ کو ہلاک کرکے اِن کی نعشیں گھر میں ہی جلا

سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض ریمارک پر نوجوان کو جیل

مظفر نگر 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر قابل اعتراض ریمارکس پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک نوجوان نے آج خود کو عدالت کے خودسپرد کردیا۔ گورور تومر کے خلاف فیس بُک پر مبینہ نفرت انگیز ریمارک پر کیس درج کیا گیا تھا۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 66A آئی ٹی ایکٹ کے تحت نیٹ ورک کے ذریعہ قابل اعتراض ریمارک روانہ کرنے پر سزا دی جاتی ہے

ٹاملناڈو میں بم دھماکہ، 4 زخمی

چینائی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ایک ٹاؤن میں آج اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب رہائشی علاقہ میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ پڑا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چینائی میں کاجی رنگا اکسپریس دھماکہ کے بعد ریاست بھر میں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک میڈیکل شاپ کے اوپر موجود ایک کمرے میں پیش آیا۔ ایک شخص جس کی شناخت ارون کی حیثیت س

فیضان کی گرفتاری سے مزید معلومات حاصل ہوں گی

نئی دہلی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین کے مشتبہ رکن احمد سلطان کی گرفتاری سے توقع ہے کہ اِس ممنوعہ دہشت گرد گروپ کی خلیجی ممالک سے وابستگی اور سرگرمیوں کے پیچھے مزید روشنی پڑے گی۔ 55 سالہ فیضان احمد سلطان کو خصوصی جج کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے اسے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔ پولیس نے کل اسے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپو

سماج وادی پارٹی سرکاری مشنری کا غلط استعمال کرے گی: امیت شاہ

وارناسی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر امیت شاہ نے آج الزام عائد کیاکہ اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کرسکتی ہے تاکہ ریاست میں آخری دو مرحلوں کی پولنگ میں انتخابی عمل پر اثرانداز ہوسکے۔ اُنھوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ بوتھس پر قبضوں کے واقعات کو روکنے کے لئے نیم فوجی دستوں کی زائد جمعی

دیوگڑھ عدالت میں گری راج سنگھ کی درخواست ضمانت مسترد

دیوگڑھ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت داخل کی تھی جسے مقامی عدالت نے مسترد کردیا۔ اِن کی مبینہ نفرت انگیز تقریروں کے خلاف الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دیو گڑھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج پنکج سریواستو نے گری راج سنگھ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے ایک ہفتہ بعد درخواست کو مس

ممبئی میں برسر عام بوسہ بازی ، پونم پانڈے گرفتار

ممبئی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کو جمعہ کی شب رات دیر گئے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ممبئی کے مضافاتی علاقہ میرا روڈ پر برسر عام مبینہ بوسہ بازی میں مصروف تھیں۔ اِس کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی کہ پارک کے قریب دو افراد مبینہ طور پر مخرب اخلاق حرکتیں ک

کوڑنگل:دواخانہ سرکاری کی زبوں حالی

کوڑنگل۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے عہدیداروں کو ڈر اور خوف کے سائے میں خدمات انجام دینے کی نوبت آن پڑی۔ سرکاری دواخانہ کوڑنگل کی عمارت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔جس کی وجہ سے کارگذار عملہ جدید عمارت کی تعمیر عمل میںلا تے ہوئے اس میں منتقلی عمل میں آچکی ہے۔ فلیریا ، ٹی بی، ایچ آئی وی معائنہ مراکز سابقہ مخدو

شادی

نظام آباد۔/3مئی، ( فیکس ) ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم PRTU کے ریاستی سکریٹری سید احمد بخاری کی دختر کا نکاح حافظ جمیل احمد خان فرزند جناب خلیل احمد خان موظف اکاؤنٹنٹ محکمہ زراعت کے ساتھ مکہ مسجد احمد پورہ کالونی میں بعد عصر انجام پایا۔ نائب قاضی ضلع نظام آباد جناب ایم اے وحید نے ایجاب قبول کروایا۔ مولانا حافظ سید ولی اللہ خطیب وامام مکہ مس

پداپور میں عرس شریف کا آج سے آغاز

سنگاریڈی۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب صوفی شیخ مزمل قادری و صوفی محمد فرید الدین قادری شطاری و منتظمین خانقاہ انوار ذاکر کے پریس نوٹ کے مطابق صوفی شاہ محمد ذاکر المعروف اقبال پاشاہ قادری شطاری کا 34واں اور مولانا صوفی محمد ساجد پاشاہ قادری شطاریؒ کامل جامعہ نظامیہ کا 12واں اعراس شریف4مئی تا6مئی احاطہ خانقاہ انوار ذاکر دارالعلوم

تیز رفتار گاڑیوں پر کنٹرول کیلئے راڈر سسٹم کی تنصیب

بیدر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بیدر میں چلنے والی موٹر گاڑیوں کی رفتار کا پتہ لگانے اور تیز رفتار موٹر گاڑیوں پر کنٹرول کرنے میں سہولت حاصل ہو، اس کیلئے راڈر سسٹم نصب کیا جائے۔ یہ ہدایت محکمہ ٹرانسپورٹ کے جنرل سکریٹری مسٹر پی این سرینواس چاری نے آج محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کو دی ہے۔ آج انہوں نے بیدر میں آر ٹی او آفس کا معائ

رائے دہندوں سے پونم پربھاکر کا اظہار تشکر

کریم نگر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوک سبھا اور اسمبلی چناؤ کیلئے کانگریس امیدواروں کو ووٹ دینے والوں کا میں مشکور ہوں،اسی طرح پارٹی کے تمام کارکنوں کو بھی پارٹی کے استحکام اور کامیابی کیلئے کام کرنے پر میں ان سبھی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کریم نگر حلقہ پارلیمنٹ امیدوار ایم پی پونم پربھاکر نے یہاں اپنے پارلیمانی دفتر میں پ

آبادی میں اضافہ ملکی مسائل کا اصل سبب : السیسی

قاہرہ ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں صدارتی انتخاب لڑنے والے ایک اہم امیدوار فیلڈ مارشل (ریٹائرڈ) عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ کئی سال پہلے مصر میں کرپشن کا حجم بہت کم تھا لیکن متوسط طبقے کی پسماندگی میں اضافے اور اس کے استحصال کے نتیجے میں ملک میں کرپشن عام ہوتی چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی مصر کے مسائل کی اصل جڑ ہے۔ ال

حامد میر نے انکوائری کمیشن میں بیان ریکارڈ کرایا

کراچی ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کرنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی کمیشن نے جمعہ کی صبح حامد میر کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ کراچی میں زیر علاج حامد میر کو بلٹ پروف گاڑی میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات میں سپریم کورٹ پہنچایا گیا۔ زخمی صحافی نے جسٹس مشیر انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بن

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو تین برس ہو گئے

اسلام آباد ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو آج جمعہ کے روز ٹھیک تین برس ہو گئے ہیں۔ بن لادن کو امریکی فوج کے کمانڈوز نے خفیہ آپریشن کر کے یکم اور 2 مئی 2011ء کی درمیانی رات پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے کچھ دور ایبٹ آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ بن لادن اپنی موت سے پہلے اپنے اہل