سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 49سالہ ساوتری بائی جو ایم ایس مقطعہ علاقہ کی ساکن تھی آج صبح چہل قدمی کے دوران لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی۔ یہ حادثہ آئی ٹی سی ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ حیات نگ

پیٹ بشیرآباد میں ایک شخص کا بیدردانہ قتل

حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) پیٹ بشیر آباد کے علاقہ میں آپسی رشتہ داروں نے ایک شخص کا بے رحمانہ انداز سے قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہ نوشی کے بعد کلہاڑی کے ذریعہ یہ واردات انجام دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40سالہ پرتاپ کا اس کے ایک رشتہ دار نے قتل کردیا جن کی آپسی خصومت تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راجی ریڈی اور راجو کے ہمراہ پرتا

محفل درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد3 مئی (راست)مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام سلسلہ وار ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی 4 مئی کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس

انتقال

٭٭ الحاج رحمن قریشی ولد الحاج محبوب قریشی کا بعمر 60 سال بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد وزیر علی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9704859514 ۔ 9959986857 پر ربط کریں ۔۔

قلعہ گولکنڈہ کے مکی دروازہ کے دامن میں قدیم مسجد ویرانی کا شکار

حیدرآباد ۔ 3 مئی ۔ شہر حیدرآباد جو اپنے ابتدائی زمانے میں دین و اسلام کے علاوہ علوم کا گہوارہ کہلایا جاتا تھا آج اسی شہر میں اللہ کے بے شمار گھر یہ کہتے ہوئے کہ ’’مساجد مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے‘‘ ویران و غیرآباد ہوتے چلے جارہے ہیں۔ قلعہ گولکنڈہ جوکہ حیدرآباد کی شاندار تاریخ کا ایک مرکز ہے اور اس کے دامن میں چاروں سمت بے شمار ا

جاسوسی اسکینڈل، جج کے تقرر پر استفسار : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے آج جاسوسی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی صدارت کیلئے مرکز کی جانب سے جج کے تقرر پر سوال اٹھایا اور اس کو انتہائی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ مرکزی وزیر سشیل کمار شنڈے نے کل جج کے تقرر کا اعلان کیا تھا۔ یو پی اے حکومت نے پچھلے سال ماہ ڈسمبر میں گجرات میں سرکا

ڈگ وجئے سنگھ کے شخصی معاملہ پر تبصرہ سے گریز: وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے آج مرکزی وزیر ڈگ وجئے سنگھ کے اس ریمارک پر کوئی تبصرہ سے گریز کیا کہ وہ (ڈگ وجئے سنگھ) نریندر مودی کی طرح بزدل نہیں ہیں کہ اپنی شادی شدہ زندگی کو چھپا کر رکھیں۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ ڈگ وجئے سنگھ کے شخصی امور پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈگ وجئے سنگھ اپنے

سوریہ آئی ٹی سسٹمس کے نئے آئی ٹی سرویسس بزنس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 3 مئی (پریس نوٹ) سوریہ آئی ٹی سسٹمس پرائیویٹ لمیٹیڈ بیگم پیٹ حیدرآباد کی جانب سے 2 مئی کو اس کے نئے آئی ٹی سرویسیس بزنس کا ویب سائیٹ www.suryaitsystems.com کے ساتھ آغاز کیا گیا۔ یہ کمپنی سافٹ ویر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سرویسیس، ای کامرس سلیوشنس، موبائیل اپیلیکشن اور ونڈوز پلیٹ فارمس، آئی ٹی کنسلٹنگ سرویسیس، ہارڈ ویر اینڈ نیٹ ورکنگ، ڈی

آسام تشدد میں مہلوکین کی تعداد 32 ، فوج کی گشت

گوہاٹی۔/3مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے بوڈو لینڈ علاقائی انتظامی اضلاع میں این ڈی ایف بی ۔ سونگجیت عسکریت پسند کے جمعرات سے جاری ہولناک تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی آج مزید9نعشیں دستیاب ہوئیں جس کے ساتھ ہی اس تشدد میں مہلوکین کی مجموعی تعداد 32 تک پہونچ گئی۔ ریاستی حکومت نے اس وحشیانہ کارروائی کے ذمہ داروں کا پتہ چلانے کیلئے این آئی اے

بابری مسجد شہادت اور گجرات فسادات کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا مطالبہ آج تک ایک بھی مجرم کو سزا نہیں ملی ، مودی انسان نہیں ڈراؤنی

لکھنو ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے خاتون کی جاسوسی معاملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشیل کمیشن قائم کرنے مرکز کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچہ کو منہدم اور مابعد گودھرا فسادات کے مجرمین کو سزا کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ۔ بینی پرساد ورما نے کہا کہ بابری مسجد شہید ہ