ایمسیٹ کا 22 مئی کو انعقاد کنوینر کے پریس کانفرنس

حیدرآباد /4 مئی (این ایس ایس) انجینئرنگ اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ 2014ء کا 22 مئی کو سارے آندھرا پردیش میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ ایمسٹ کنوینر کے ایشور پرساد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایمسٹ 2014ء کے شفافیت کے ساتھ انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور 8 مئی سے ہال ٹکٹس آن لائن پر دستیاب رہیں

معاشی پریشانیوں سے مایوس بی ٹیک طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے دوچار بی ٹیک طالبعلم نے ٹرین کے روبرو چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے بموجب 20 سالہ جی پرشانت جس کا تعلق منچریال ضلع عادل آباد سے تھا بھوانی گری ریلوے اسٹیشن کے درمیان موجود ریلوے پٹریوں پر اس کی نعشیں دستیاب ہوئیں ۔ ریلوے پولیس کو شبہ ہے کہ پرشانت تنگدستی کا شکار ہوگ

ڈنڈیگل میں تالاب سے نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) ڈنڈیگل پولیس نے کٹہ میسما تالاب سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 تا 25 سال نامعلوم شخص کی نعش تالاب میں کے کنارے دستیاب ہونے پر مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی اور ڈنڈیگل پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے

کارحادثہ میں زخمی خاتون فوت

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) تیز رفتار کار الٹ جانے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون آج نمس ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے بتایا کہ 34 سالہ پی مادھوی لتا جس کا تعلق ضلع رنگاریڈی کے شاہ پور نگر سے ہے /30 اپریل کو اپنے دیگر ارکان خاندان کے ہمراہ ضلع کرنول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے کار میں جارہی تھی کہ ٹائر اچانک پھ

ملکاجگیری میں سڑک حادثہ انجنیئرنگ کا طالبعلم ہلاک

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) ملکاجگری پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 21 سالہ انجنیئرنگ طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس سائی چرن ساکن کملا نگر ای سی آئی ایل کل رات اپنے دیگر دو دوستوں ہریش اور ابھیشیک کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ گاڑی کا توازن اچانک کھونے سے اس نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دیدی ۔ اس حادث

بلندی سے گرنیوالا مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) عمارت کے تعمیری کام میں مصروف ایک مزدور بلندی سے نیچے گرنے پر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پرشیورام ساکن کاچی گوڑہ آج صبح اسی علاقہ میں زیرتعمیر عمارت میں کام کیلئے گیا ہوا تھا کہ اچانک بلندی سے گرپڑا۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے علاج کیلئے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹ

عشق میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی سے دلبرداشتہ خانگی ملازم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد پولیس کے بموجب 23 سالہ وی رمیش ساکن باپوجی نگر مشیرآباد لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ رمیش نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

’مودی کا دِل صرف کُرسی مانگ رہا ہے ‘

کلو۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بی جے پی وزارت عظمی امیدوارنریندر مودی کو انتخابی مہم کے دوران ایک شہید کے نام کا استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی نے کارگل شہید کیپٹن وکرم بترا کے مشہور جملے ’’یہ دل مانگے مور‘‘ کو محض وزارت عظمی کی کرسی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا ہے ۔ مودی

آسام میںانکاؤنٹر ‘ 3انتہا پسندہلاک

گوہاٹی۔4مئی( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے اضلاع کوکھرا جھاراور بکسا میں تشدد جاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 34ہوگئی ہے ۔جب کہ پولیس نے انکاؤنٹر کے ذریعہ 3این ڈی ایف بی انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ این ڈی ایف بی کے انتہا پسند ضلع بکسا کے ایک موضع میں پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں مصروف تھے ۔ جوابی کارروائی میں انہیں ہلاک کیا گیا جب

بی جے پی کی فرقہ پرست صف بندی آسام فسادات کی وجہ

نئی دہلی۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس نے آج بی جے پی اور نریندر مودی پر آسام فسادات کے سلسلہ میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹوں کے حصول کے لئے بی جے پی کی فرقہ وارانہ خطوط پر صف بندی کا نتیجہ ہے۔ کانگریس قائد م۔افضل نے کہا کہ بی جے پی بہار اور یوپی میں جو کچھ کرچکی ہے، آسام میں بھی اس کا اعادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے

بنگال میں کسی بھی شہری کو ہاتھ لگاکر دکھانے‘مودی کو ممتاکا چیالنج

رانا گھاٹ ۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے آج نریندر مودی کو چیالنج کیا کہ وہ مغربی بنگال کے کسی بھی شہری کو یہاں سے ملک بدر کر کے دکھائیں ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایسا واقعہ ہوا تو وہ دہلی میں طوفان کھڑا کردیں گی ۔ ممتابنرجی نے مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ ’’میرے علاقہ میں کسی بھی شخص کو ہاتھ لگاکر دکھائیں ‘ می

’کاغذی شیر‘ سے ممتابنرجی اتنی خوفزدہ کیوں؟

بانکورا (مغربی بنگال)۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ممتابنرجی کے ’’کاغذی شیر‘‘ تبصرے کا جواب دیتے ہوئے نریندر مودی نے آج کہا کہ حقیقی شیروہ ہے جو شردھاچٹ فنڈ اسکام میں ملوث رہنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں اور غریب عوام کا پیسہ واپس حاصل کرے۔ مودی نے کہا کہ ممتابنرجی کی تنقید سے انہیں بنگال میں کوئی مدد ملنے والی نہیں کیونکہ اگر مرک

اعظم گڑھ دہشت گردوں کا اڈہ : امیت شاہ

اعظم گڑھ۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ نے ایک اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے اشتعال انگیز ی کی ہے ۔ انہوں نے اعظم گڑھ کو دہشت گردوں کا اڈہ قرار دیا ۔ اس پر حکمراں سماج وادی پارٹی نے شدید تنقید کی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ امیت شاہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ اعظم گڑھ میں بی جے پی کے امیدوار رماکانت ی

پٹنہ اور چینائی ٹرین دھماکوں میں مماثلت کا انکشاف

چینائی۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ بنگلور۔ گوہاٹی ایکسپریس میں دو بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے صیانتی محکموں نے پتہ چلایا ہے کہ گزشتہ سال کے پٹنہ دھماکوں اور موجودہ دھماکوں میں مماًثلت پائی جاتی ہے۔ پٹنہ کے دھماکہ انڈین مجاہدین کارکنوں نے کئے تھے جنھیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے بموجب حملوں کے پس پردہ گروپ کی بالکل درست نشاندہی

بیرونی قونصل خانوں کو نشانہ بنانے آئی ایس آئی منصوبہ کا انکشاف

نئی دہلی۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی سکیوریٹی ایجنسیوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی نے ہندوستان میں بیرونی ممالک کے دو قونصل خانوں پر دہشت گرد حملہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ سری لنکا کے ایک شہری شاکر حسین کو حال ہی میں چینائی میں مختلف ممالک کے باہمی تعاون سے 29 اپریل کوگرفتار کیا گیا تھا اور تفتیش پر اس نے یہ انکشاف کیا کہ

مودی کے خلاف ریمارک‘ بینی پرساد ورما کو راحت

بلرام پور۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ سینئر کانگریس لیڈر بینی پرساد ورماکے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کی درخواست مقامی عدالت نے مسترد کردی ۔ نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض ریمارکس سے متعلق مقدمہ میں کارروائی کی اجازت کیلئے یہ درخواست دائر کی گئی تھی۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ راکیش سنگھ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کردی کہ مقدمہ میں غلط د

پاکستان کی تیسری بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی فوج نے گذشتہ 9دن کے دوران تیسری مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اُس نے ہندوستانی چوکیوں پرہلکے اسلحہ سے فائرنگ کی اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ سرحد کی حفاظت پر مامور فوج نے جوابی کارروائی کی اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ رات 23.45بجے تک جاری

آسام میں سوگوارمسلم خاندانوں کا احتجاج ختم ‘ نعشوں کی تدفین

بکسا۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام )بوڈو انتہا پسندوں کی جانب سے ہلاک کئے گئے 18مسلم افراد کے ارکان خاندان کی جانب سے بطور احتجاج تدفین سے انکار کے بعد حکومت آسام فوری حرکت میں آگئی اور ریاستی وزیر برائے سرحدی علاقہ کی ترقی اور کوآپریشن مسٹر صدیق احمد نے بوڈو قبائلی علاقوں کے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور متوفی افراد کے ارکان خاندان سے ملاقا