ماقبل انتخابات نقد رقومات کی ضبطی کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کا زمانہ آتے ہی ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے پارٹیاں شراب، نقد رقومات اور دیگر تحفے تحائف کا سہارا لیا کرتی ہیں لیکن الیکشن کمیشن بھی سیاسی پارٹیوں پر کڑی نظر رکھا ہے اور اب تک2.13کروڑ لیٹر شراب اور 283کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست ریاست آندھرا پردیش ہے۔ ایک طرف جہاں صرف 2مئی تا5مئی 5.29 کروڑ

مودی اور بی جے پی کو رام، رحیم سے کچھ لینا دینا نہیں: لالو

پٹنہ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اعظم گڑھ سے متعلق تبصرہ کرنے پر مودی کے قریبی ساتھی اور گجرات کے سابق وزیر داخلہ امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ امیت شاہ ایک دہشت گرد ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا دست راست سمجھے جانے والے امیت شاہ دہشت گرد ہیں۔ گجرات اور مظ

مخالف دلت ریمارکس، رام دیو کیخلاف مظاہرہ

منگلور 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (ڈی ایس ایس) نے یوگا گرو رام دیو کی جانب سے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے حالیہ مخالف دلت ریمارکس پر ان (رام دیو) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رام دیو نے 25 اپریل کو لکھنو میں منعقدہ ایک تقریب میں راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ (راہ

رانچی میں رہتے ہیں اور کراچی کی بات کرتے ہیں : لالو کا دلچسپ ریمارک

پٹنہ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں جے ڈی (یو) حکومت چند دن کی مہمان ہونے اور حکمراں جماعت کے تقریباً 150 ارکان کے بی جے پی سے رابطہ کے دعوؤں پر آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے دلچسپ ریمارک کیا اور کہاکہ ’’یہ دعویٰ ایسا ہی ہے جیسے کوئی رانچی میں رہتے ہیں اور کراچی (پاکستانی شہر) کی بات کرتے ہیں۔ فی الحال ہر طرف لوک سبھا انتخابات ک

پولیس نے ’ طالبان‘ سے بھی بدتر سلوک کیا: پونم پانڈے

ممبئی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہفتہ کی شب کو میرا روڈ میں اپنی رہائش گاہ سے بالکل قریب متنازعہ شخصیت پونم پانڈے سے پولیس نے عام مقام پر اپنی کار میں ایک شخص کے ساتھ بے حیائی کرنے پر ان سے پوچھ گچھ کی تھی لیکن بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ کار میں پونم کے ساتھ ان کا بھائی آدتیہ پانڈے تھا۔ اس واقعہ پر دلبرداشتہ پونم پانڈے نے کہا کہ پولیس کا روی

امیٹھی میں راہول گاندھی کے مقابلے گوپال سروپ گاندھی

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) حالانکہ امیٹھی میں یہ امیدوار دیگر امیدواروں کے لئے کوئی بڑا چیلنج نہیں ہے لیکن نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے مقابلے میں 51سالہ گوپال سروپ گاندھی بھی انتخابی میدان میں جو کسان مزدور بیروزگار سنگھ کی ٹکٹ پر مقابلہ کررہے ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی سمرتی ایرانی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس جانے پہچانے ا

سال 2014 کے اختتام تک انٹر نیٹ صارفین کی تعداد3ارب ہوجائے گی

نئی دہلی۔/6مئی، ( پی ٹی آئی) دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جاریہ سال کے ختم تک انٹر نیٹ صارفین کی تعداد 3ارب تک پہنچ جائے گی۔ اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین ( آئی ٹی یو ) نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2014ء کے ختم تک ساری د

کانگریس پر نقد رقومات تقسیم کرنے وشواس کا الزام

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے کانگریس ورکرس پر الزام عائد کیا کہ امیٹھی میں ووٹرس کو نقد رقومات کے لفافے تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن ان کے خلاف ہنوز کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امیٹھی کا انتظامیہ راہول گاندھی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتا ہے کیونکہ ووٹرس میں کھل

عزت نفس کیلئے بہن کا قتل

مظفر نگر۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) عزت نفس کیلئے ہوئے ایک اور قتل میں ایک 19سالہ لڑکی کو اس کے ارکان خاندان نے ہلاک کردیا جبکہ متوفیہ کے بوائے فرینڈ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بڈھانا ٹاؤن میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ21سالہ ایک نوجوان مبارک حسن کی محبت میں گرفتار تھی جو خود بھی بڈھانہ کا ہی ساکن تھا، لیکن لڑکی کے ارکان خاندان دون

مجھے اداکارہ کی حیثیت سے یاد رکھیئے: شلپا شیٹی

نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) شلپا شیٹی کا فلم کیریئر ختم تو نہیں ہوا ہے لیکن فی الحال وہ اس پر کوئی خاص توجہ بھی نہیں دے رہی ہیں اس کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں بطور ایکٹریس یاد رکھیں گے تو زیادہ خوشی ہوگی بہ نسبت ایک بزنس وومن کے۔ 38سالہ شلپا شٹی اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں مصروف ہیں جن میں آئی پ

میرے خاندان کو امیٹھی چھوڑنے کی دھمکیاں: وشواس

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) امیٹھی سے عام آدمی پارٹی امیدوار کمار وشوا س نے کہا ہے کہ یہاں ان کی بیوی ، بہن اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو ضلع انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے چلے جائیں ورنہ انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ادعاء کیا کہ ان کے کچھ حامیوں کو گزشتہ شب گرفتار کیا گیا ہے۔ کمار وشواس نے کہا کہ یہ ایک

ملائم سنگھ اعظم گڑھ کی نشست نہیں چھوڑیں گے: رام گوپال یادو

اعظم گڑھ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی اور پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو انتخابات میں کامیابی کے بعد مین پوری کے بجائے اعظم گڑھ نشست کو برقرار رکھیں گے۔ یہی نہیں بلکہ رام گوپال یادو نے یہ بھی کہا کہ اعظم گڑھ نشست پر ملائم سنگھ کی کامیابی کے بع

سلمان خان کے خلاف مقدمہ

ممبئی ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے آج کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے متعلق 2002ء کے ٹکر اور فرار مقدمہ کے ایک کلیدی گواہ کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہیکہ وہ 5 لاکھ روپئے قبول کرتے ہوئے اس مقدمہ سے دور ہوجائیں۔ ایک پولیس آفیسر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کلیدی گواہ مسلم شیخ کو اتوار کی شب ایک نام

مودی کیلئے وارانسی کے مسلمانوں میں اندریش کمار کی مہم

وارانسی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو حلقہ لوک سبھا وارانسی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی تائید دلانے کیلئے آر ایس ایس کی قیادت میں سنگھ پریوار کی مہم نے گزشتہ روز ایک عجیب موڑ اختیار کرلیا جو ان کوششوں میں ایک نیا اضافہ ہے جس کے تحت آر ایس ایس کے متنازعہ لیڈر اور اجمیر دھماکوں کے مبینہ اص

مودی صدر منتخب ، بی سی سی آئی نے آر سی اے کو معطل کردیا

جئے پور ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ کے سابق اور متنازعہ کمشنر للت مودی جوکہ خود پر تاحیات پابندی کے بعد بیرون ملک رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوئے تھے آج وہ راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن ( آر سی اے ) کے صدر منتخب ہوئے ہیں لیکن ان کے صدر منتخب ہونے کے فوری بعد بی سی سی آئی نے آر سی اے کو ہی معطل کردیا ہے ۔ مودی نے توقعات کے مطابق آ

نڈال کی ہمشکل بس ڈرائیور سے ملاقات

میڈرڈ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے اعزاز میں میڈرڈ میں منعقدہ ایک تہنیتی تقریب میں دلچسپ منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اس تقریب میں ایک نہیں بلکہ دو نڈال موجود تھے لیکن ان میں ایک نڈال دنیائے ٹینس میں حکمرانی کرنے والا بے تاج بادشاہ تھا تو دوسرا نڈال میڈرڈ کی سڑکوں پر بس دوڑانے والا ڈرائیور تھا ۔ ن

میری کامیابی رابن سنگھ کی مرہون منت : اسمتھ

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیون اسمتھ کی برق رفتار بیٹنگ اور اس دوران ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کی جانب سے بنائے جانے والے 79 رنز کی بدولت چینائی سوپر کنگس نے گزشتہ رات دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف 179 رنز کا ہمالیائی اسکور بہ آسانی عبور کرلیا لیکن اسمتھ اپنی اس شاندار کارکردگی کا سہرا رابن سنگھ کے سر سجارہے ہیں ۔ کامیابی کے بعد منعقدہ پر

چینائی اور پنجاب کے درمیان آج طاقتور ٹکراؤ متوقع

کٹک ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سوپر کنگس جب یہاں آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے مقابلے میں بارہ بتی اسٹیڈیم میں پنجاب کے خلاف میدان سنبھالے گی تو اس کے ذہن میں حریف ٹیم کے خلاف گزشتہ مقابلے میں ہوئی شکست کے حساب کو برابر کرنا ضرور موجود ہوگا ۔ پنجاب ہی وہ ٹیم تھی جس نے چینائی سوپر کنگس کے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کے شاندار آغاز ک