Month: 2014 مئی
جنوبی افریقہ انتخابات کیلئے تیار ،اے این سی کی دوبارہ کامیابی متوقع
جوہانسبرگ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کرپشن اور بیروزگاری کے سلسلہ میں موجودہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ناراضگی کے باوجود امکان ہیکہ ملک کے پانچویں جمہوری انتخابات میں جن کیلئے کل رائے دہی مقرر ہے برسر اقتدار افریقن نیشنل کانگریس ایک بار پھر کامیابی حاصل کرلے گی۔جنوبی افریقہ میں مخالف نسل پرستی افسانوی شخصیت نیلسن منڈیلا
پاکستانی فوج ہندوستان سے مذاکرات کی خواہشمند
تمام متبادل راہیں کھلی رکھی جائیں گی،پرنسٹن یونیورسٹی کے لکچرر کی کتاب میںانکشاف
نیو کلیئر معاہدہ پر ہند ۔ سری لنکا مذاکرات
کولمبو 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سری لنکا نے جامع سیول نیو کلیئر تعاون معاہدہ پر مذاکرات منعقد کئے ۔ یہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ تھا جس کا آغاز کل اور اختتام آج ہوا ۔ ہندوستانی وفد کی قیادت امن دیپ سنگھ گل جوائنٹ سکریٹری (ترک اسلحہ ) وزارت خارجہ کررہے تھے ۔ اس میں محکمہ ایٹمی توانائی کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ سری لنکا کے وفد کے
سعودی شہری کا ریفریجریٹر مستحق افراد کی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے گھر کے روبرو نصب
حائل 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ایک سعودی شہری نے جو شہری حائل میں سکونت پذیر ہے اپنا ریفریجریٹر گھر کے سامنے نصب کیا ہے اور اس علاقہ کے رہنے والے افراد کو ترغیب دیتا رہتا ہے کہ وہ اپنی بچی ہوئی غذا مستحقہ افراد کی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے عطیہ دے دیں۔ شیخ محمد العارفی نے اپنے ٹوئٹر پر توثیق کی کہ اس نے ہمیشہ کہا ہے کہ حائل کے شہری بے حد
نائجیریا کے بندوق بردارو ںنے دو یرغمالی رہا کردیئے تین ولندیزی ہنوز حبس بیجا میں
دی ہیگ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بندوق برداروں نے دو نائجیریائی شہریوں کو جنہیں دو دن قبل اغواء کیاگیا تھا رہا کردیا لیکن تین ولندیزی شہریوں کو جن کا اغوا ان دونوں کے ساتھ کیا گیا تھا ہنوز یرغمال بنائے رکھا ہے ۔ماحولیات کے عالمبردار کارکن سنی اوفیہے نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ہے کہ وہ اور ایک دوسرے اغواء شدہ شہری کو نائجیر کے ڈلٹا کی کھا
امریکہ میں طیارہ کا مکان سے تصادم ،جانی نقصان نہیں
لاس اینجلیس 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ایک چھوٹا طیارہ کولوریڈو میںایک مکان سے ٹکرا گیا لیکن پائلٹ کو کوئی زخم نہیں آیا اور خوش قسمتی سے کوئی اور شخص بھی زخمی نہیں ہوا ۔ وفاقی شہری ہوابازی انتطامیہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک پائپر پی اے ۔ 25 پانی طیارہ ایک رہائیشی مکان سے ٹکرا گیا جس کی وجہ ایک بیانر سے اس کیلئے پیدا ہونے والی مشکل تھی۔
چین کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملے ،چھ افراد زخمی
بیجنگ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )چاقو لہراتے ہوئے چار افراد نے آج چین کے شہر گوانگ ژاو کے ایک پرہجوم ریلوے اسٹیشن میں اندھا دھند حملے کرتے ہوئے پریشان حالی کی صورت پیدا کردی ۔ یہ اس قسم کا تیسرا حملہ ہے سابقہ دو حملوں کا الزام پولیس نے ژنجیانگ کے عسکریت پسندوں پر عائد کیا تھا ۔آج کے حملے سے چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
مودی حکومت دھمکانے والی ہوگی :رشدی
نیو یارک 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی نژاد مصنف بد نام زمانہ سلمان رشدی نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان رشدی کی حکومت دھمکانے والی حکومت ہوگی ۔ اظہار خیال کی آزادی پر بد ترین پابندیا ں عائد کردی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی کامیابی کے امکانات پر انہیں سخت تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی دیک
مشرف کے سفر پر عائد امتناع کی برخواستگی کی حکومت کی جانب سے مخالفت
کراچی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف کی داخل کردہ درخواست جس میں خواہش کی گئی تھی کہ ان کے سفر پر عائد امتناع برخواست کردیا جائے تا کہ وہ دبئی میں اپنی علیل والدہ کی عیادت کرسکیں، مخالفت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ سے کہا کہ بعض مقدمات میں مشرف کو سزائے موت کا بھی سامنا ہے اور وہ اپن
’میری کامیابی کے بعد اخوان المسلمین کا وجود مٹ جائے گا‘
مرسی کی تنظیم کے پرتشدد عسکریت پسند گروپوں سے روابط، جنرل سیسی کا انٹرویو
امریکہ میں H-1B ورکرس کو ملازمت کی اجازت دینے کی تجویز
واشنگٹن ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان جیسے ملکوں سے تعلق رکھنے والے انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہنرمند امیگرینٹس کو اپنے پاس رکھنے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر آج دو تجاویز کا اعلان کیا جس میں بعض مخصوص H-1B ورکرس کے شرکائے حیات کو ملازمت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ان کوششوں سے امریکہ میں نئے بزنس اور نئی سرمایہ کا
سعودی عرب میں خطرناک دہشت گرد گروپ بے نقاب
ریاض ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے شام اور یمن کے انتہا پسند عناصر سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ تنظیم سرکاری تنصیبات اور غیرملکی مفادات پر حملوں کی سازش کررہی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق اس گروپ کے باسٹھ مشتبہ ارکان کو گرفتار
مودی کیلئے وارانسی میں مسلم راشٹریہ منچ کی مہم
ودودرہ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کی گجرات یونٹ کے کم سے کم 75 ارکان کل یہاں سے روانہ ہوئے جو اترپردیش کے حلقہ لوک سبھا وارانسی پہونچ کر بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے حق میں ووٹ دینے کیلئے اقلیتی طبقہ کے رائے دہندوں سے اپیل کریں گے۔ حلقہ ورانسی سے نریندر مودی مقابلہ کررہے ہیں جہاں 12 مئی کو رائے
ماقبل انتخابات نقد رقومات کی ضبطی کا نیا ریکارڈ
نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کا زمانہ آتے ہی ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے پارٹیاں شراب، نقد رقومات اور دیگر تحفے تحائف کا سہارا لیا کرتی ہیں لیکن الیکشن کمیشن بھی سیاسی پارٹیوں پر کڑی نظر رکھا ہے اور اب تک2.13کروڑ لیٹر شراب اور 283کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست ریاست آندھرا پردیش ہے۔ ایک طرف جہاں صرف 2مئی تا5مئی 5.29 کروڑ