Month: 2014 مئی
صدر ایران نے واٹس اپ پر امتناع مسترد کردیا
تہران ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے واٹس اپ پر امتناع کا منصوبہ مسترد کردیا جبکہ اس کو سنسر کرنے کے بارے میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس کارروائی سے صدر ایران اور13 رکنی وزراء کی کمیٹی کے درمیان اختلافات پیدا ہوسکتے ہیںجس نے امتناع کی تجویز پیش کی تھی۔
مشرقی یوکرین میں ریفرنڈم مسترد
چین میں ہندوستانی ثقافتی میلہ کا آغاز
بیجنگ ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ایک سال طویل ثقافتی میلہ ’’ہندوستان کی جھلکیاں‘‘ کا چین میں آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب میں چینائی کی کلاکشیترا ثقافتی اکیڈیمی شنگھائی کے فنکاروں نے ہندوستانی کلاسیکی رقص کا مظاہرہ کیا۔ میلہ کا اہتمام سالانہ دوستانہ تبادلہ تنظیم کے تحت کیا گیا ہے۔ شنگھائی میں بھرت ناٹیم اور کتھا کلی رقص
جنوبی افریقہ کے انتخابات میں پولنگ،برسراقتدار پارٹی کا پلڑا بھاری
جوہانسبرگ ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت کے بیس سال بعد پانچویں عام انتخابات کیلئے آج چہارشنبہ کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق حکمران جماعت اے این سی کا پلڑا بھاری ہے اور اس کی حمایت تقریبا 65 فیصد ہے۔ یہ شرح 2009 ء کے انتخابات سے کچھ ہی کم ہے۔ ماہرین کا خیال ہے اے این سی نسلی عصبیت پر فتح پانے وال
عمران خان کی ہائیکورٹ میں زبردستی داخل ہونیکی کوشش
لاہور ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور چیف جسٹس شور شرابے کے باعث کمرۂ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت میں دھاندلی سے متعل
پاکستان میں محروس امریکی شہری ایف بی آئی ایجنٹ نکلا
کراچی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کراچی ائیرپورٹ سے دوشنبہ کو حراست میں لیا گیا امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا۔ امریکی حکام کے مطابق جیول مقامی پولیس کی ٹریننگ کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہے اور اس کے بیگ میں گولیاں غلطی سے رہ گئی تھیں۔ یہ انکشاف امریکی حکام نے کیا جن کے مطابق اُن کے ملک کا شہری پاکستان میں مقامی پولیس کو ٹریننگ دینے ک
طالبان حریف گروہوں میں لڑائی، 13 ہلاک
امریکی ڈرون حملوں میں رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد قیادت کیلئے رسہ کشی
فلپائن میں آگ اور دھماکوں سے 23 افراد زخمی
منیلا۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے فوجی اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی اور سلسلہ وار دھماکوں سے کم از کم 23 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری عہدیداروں اور آئینی شاہدین نے اس کی اطلاع دی۔ مقامی ٹی وی پر جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں فوجی چند زخمیوں کو اسٹریچر پر ڈال کر شعلہ پوش عمار ت سے جو گہرے کثیف دھوئیں میں گھری ہوئی تھی، باہر نکال رہے تھے جبکہ دی
بل کلنٹن کی سابقہ دوست مونیکا لیونسکی پھر منظر عام پر
واشنگٹن ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی سابقہ دوست مونیکا لیونسکی کئی برسوں کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئیں۔ایک امریکی جریدہ کیلئے انھوں نے بل کلنٹن کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کچھ مزید انکشافات کئے ہیں۔ مونیکا نے کہا ،’’ وقت آگیا ہے کہ ماضی کی یادوں کو بھلا کردفنا دیا جائے۔ ذاتی طور پرصدر کلنٹن کے ساتھ اپنے ت
نائجیریا کی مغویہ لڑکیوں کو بچائیں گے ، اوباما کا عہد
کانو (نائجیریا) ؍ واشنگٹن ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام)نائجیریا میں بوکوحرام کے عسکریت پسندوں کی جانب سے لگ بھگ 300 لڑکیوں کے اغوا کو ’’خوفناک‘‘ اور ’’دل شکن‘‘ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ وہ ’’سب کچھ‘‘ کر گزرے گا جو مغویہ بچوں کو ڈھونڈنے میں مدد کیلئے کیا جاسکتا ہے۔ ’’ظاہر ہے جو کچھ ہورہا ہے خوفناک ہے، او
سن رائزرس حیدرآباد کیخلاف آج راجستھان کو سبقت
احمدآباد۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کا آئی پی ایل میں کل مقابلہ بہتر مظاہرہ کررہی راجستھان رائلس کے خلاف ہوگا اور اسے کامیابی کے لئے سخت امتحاں متوقع ہے۔ گزشتہ مقابلے میں راجستھان رائلس نے ڈرامائی لمحات کے بعد کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو 10 رنز سے شکست دی ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد کو اپنے گزشتہ مقابلے میں رائل چیلنجرس بن
مینڈس کا آل راؤنڈ مظاہرہ ، آئرلینڈ کیخلاف سری لنکا فاتح
ڈبلن(آئرلینڈ)۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اجنتا مینڈس نے بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے خلاف یہاں ڈبلن میں منعقدہ پہلے ونڈے میں سری لنکائی ٹیم کی 79 رنز کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ سری لنکا جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 219/8 رنز اسکور کئے، اس میں اجنتا مینڈس نے ناقابل تسخیر 18 رنز اسکور کئے جبکہ نمبر 8 پر بیٹنگ کرتے ہ
’’سنگلز ‘‘کے بادشاہ فیڈرر کے گھر ’’ڈبلز‘‘ بیٹوںکی پیدائش
بروسیلز۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس دنیا میں سنگلز مقابلوں کے بادشاہ تصور کئے جانے والے راجر فیڈرر کے گھر ڈبلز (جڑواں) بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک اور گرانڈ سلام خطابات کا عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے راجر فیڈرر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ مرکا کافی مسرور ہیں کیونکہ ان کے گھر جڑواں
ظہیر خاں آئی پی ایل سے باہر
نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر دہلی ڈیر ڈیولس کے فاسٹ بولر نیتھن کلٹر نائیل کے مقام پر ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ ممبئی انڈینس کے فاسٹ بولر ظہیر خاں زخمی ہوکر آئی پی ایل 7 کے مابقی مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں دہلی ڈیر ڈیولس کے بیٹسمین سروپ تیواری بھی زخمی ہوکر ٹورنمنٹ سے باہ
مَیں ہنوز صد فیصد صحت یاب نہیں : گیل
ممبئی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے رائل چیلنجرس بنگلور کے ’’دھماکو بیٹسمین‘‘ کریس گیل نے کہا ہے کہ وہ ہنوز عضلات میں جکڑن کے زخم سے صد فیصد صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اس زخم کی وجہ سے کریس گیل اپنی ٹیم کے ابتدائی چار مقابلوں میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔ اڈیڈاس فیفا فلیگ بیرئر کی تقریب میں خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی س
کوہلی انٹرنیٹ پر تلاش کی دوڑ میں دھونی سے آگے
نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کے رواں ساتویں سیزن میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کئے جانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اور وہ اس دوڑ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان اور چینائی سوپر کنگس کے قائد مہیندر سنگھ دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ تیسرے مقام پر آئی پی ایل 7 کے س
ٹوئنٹی 20 میں بے خوف بولنگ کی جائے : ہربھجن
ممبئی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں غلطی کیلئے کوئی جگہ نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ مختصر طرز کی کرکٹ میں بولر کو چاہئے کہ وہ بے خوف ہوکر بولنگ کرے اور کھلاڑیوں کی جانب سے اس کی ہمت افزائی کی جائے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ممبئی انڈینس کی نمائندگی کررہے ہربھجن سنگھ نے گزشتہ روز
تھامس اینڈاوبیر کپ کا 18 مئی کو آغاز ، سائنا توجہ کا مرکز
نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لندن اولمپک میں ہندوستان کے لئے برانز میڈل حاصل کرنے والی سائنا نہوال اور تھائی لینڈ گرانڈ پری چمپین کے سری کانت 18 تا 25 مئی یہاں سری فورٹ اسپورٹس کامپلیکس میں کھیلے جانے والے تھامس اینڈ اوبیر کپ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ 24 سالہ سائنا نہوال اوبیر کپ مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی