جھارگرام میں مابعد انتخابی تشدد میں تین زخمی

جھارگرام(مغربی بنگال)۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی مدنا پور ڈسٹرکٹ کے گوپی بالا پور میں مابعد انتخابات برپا ہوئے تشدد میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جبکہ 12 مکانات کو تہس نہس کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد موضع پاترا میں شروع ہوا کیونکہ سی پی آئی پولنگ ایجنٹس کو مقامی پولنگ بوتھس سے ہٹائے جانے پر پہلے ہی کشیدگی تھی اور اس پر ط

تریپورہ چیف الیکٹورل آفیسر کی برخاستگی کا مطالبہ

اگرتلہ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چار اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس نے تریپورہ چیف الیکٹورل آفیسر آشوتوش جندال کو فوری برخاست کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کا رول مشکوک اور جانبدار رہا ہے۔ کانگریس کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت سے دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے جندال کو برخاست کرنے کی اپ

وارانسی میں جلسہ عام کی عدم اجازت پرمودی کا روڈ شو

وارانسی ؍ نئی دہلی ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف شدید لفظی حملہ چھیڑتے ہوئے اسے ’’دباؤ کے تحت‘‘ کام کرنے اور اُن کے خلاف جانبداری برتنے کا مورد الزام ٹہرایا اور یہاں انتخابی ریالی کے انعقاد کیلئے انہیں اجازت دینے سے انکار کے بعد امتناعی احکامات کی خلاف ورزی میں روڈ شو منعقد کیا۔ مودی نے ’ٹائمز ناؤ

نائجیریا : لڑکیوں کا اغواء، مذہبی تعلیمات کے منافی

قاہرہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں بوکوحرام کی جانب سے اسکول کی طالبات کو اغواء کرنے کے واقعہ کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ واقعہ تین ہفتے قبل پیش آیا تھا اور بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمان رہنماؤں نے بوکوحرام کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ

شہر میں بارش ، موسم خوشگوار

حیدرآباد۔8 مئی (سیاست نیوز) شہر اور تلنگانہ کے مختلف مقامات میں آج شام تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا۔ کیرالا کے جنوب مشرقی ساحل پر ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا ، رائلسیما اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ دریں اثناء رائلسیما اور ساحلی آند

سکریٹریٹ ایچ بلاک میں سہولیات عہدیداروں نے دورہ کیا

حیدرآباد۔ 8 مئی (این ایس ایس) سکریٹریٹ میں عہدیداروں نے آج H بلاک کا دورہ کیا جو آندھرا پردیش ریاست کے نئے چیف منسٹر کا دفتر ہوگا۔ ان عہدیداروں نے اس بلاک میں سکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور متعلقہ حکام کو تمام محکمہ جات کیلئے درکار انفراسٹرکچر و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

تلنگانہ میں نئی حکومت ، کے سی آر کی رفقاء سے سرگرم مشاورت

حیدرآباد۔ 8 مئی (این ایس ایس) ٹی آر ایس قیادت تلنگانہ میں نئی حکومت کی تشکیل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور پارٹی سربراہ کے سی آر نے سینئر رفقاء سے مختلف پالیسیوں پر تجاویز و رائے حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف سینئر آئی اے ایس عہدیدار بھی تلنگانہ ریاست میں اعلیٰ عہدوں کے حصول کو یقینی بنانے سرگرم ہوچکے ہیں۔