لڑکے غلطیاں کرتے ہیں، پھانسی کیوں دی جائے؟

مراد آباد ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج عصمت ریزی کے بارے میں یہ ریمارک کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا کہ کیا عصمت ریزی کے مقدمات میں پھانسی کی سزا دی جانی چاہئے ؟

کجریوال دھماکہ خیز انداز میں پولنگ بوتھ پہنچے

نئی دہلی ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال آج تلک مارک میں واقع پولنگ بوتھ پر کافی دھوم دھڑاکے ساتھ پہنچے۔ ان کی آمد کے ساتھ ہی بوتھ کے باب الداخلہ کے باہر دو گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے خوف و دہشت کا عالم دیکھا گیا۔ اروند کجریوال آج تقریباً 10.30 بجے صبح اہلیہ ، والد اور والدہ کے ساتھ پولنگ

چوکیدار کے تبصروں اور جاسوسی اسکینڈل پر مودی تنقید کا نشانہ

جھنجھنو (راجستھان) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے ملک کا چوکیدار بننے کی خواہش کے تبصرے پر نہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بعض اوقات چوکیدار بھی ’’چوری میں ملوث‘‘ ہوتا ہے۔ اسی لئے ملک کی ’’کنجیاں‘‘ ایک ہی شخص کے حوالے نہیں کی جاسکتیں۔ انہوں نے جاسوسی اسکینڈل کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے دعوے پر

یو پی اے حکومت ’’کالے جادوگر‘‘ سونیا گاندھی کے بیان پر مودی کا ردعمل

سلیگوڑی (مغربی بنگال) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کے جادوگر قرار دینے پر جوابی وار کرتے ہوئے نریندر مودی نے آج یو پی اے حکومت کو ’’کالے جادوگر‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ملک جادوگروں سے نہیں کالے جادوگروں سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میڈم سونیا جی اس دیش کو جادوگروں کا ڈر نہ

آئی پی ایل میرے کریئر کی ترقی میںکلیدثابت ہوگا

نئی دہلی ۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر سے 2013ء میں آئی پی ایل کیلئے منتخب ہونے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد پرویز رسول ٹوئنٹی 20کے ساتویں سیزن کیلئے پُرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بحیثیت کرکٹر ان کی ترقی میں آئی پی ایل کلیدی رول ادا کرے گا ۔ آل راؤنڈر پرویز رسول کو سن رائیزرس حیدرآباد نے 95لاکھ عوض حاصل کی

سنگاکارا اور مہیلا جئے وردھنے نے صحیح فیصلہ لیا : رانا تنگا

کولمبو۔10اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کمارا سنگاکارا اور مہیلا جئے وردھنے کی جانب سے ٹوئنٹی 20کرکٹ کو خیرباد کہنے پر سری لنکائی کرکٹ بورڈ ناراض ہے جب کہ سری لنکا کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ دلوانے والے کپتان ارجنا رانا تنگا نے ان کھلاڑیوں کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مہیلا اور سنگا کارا نے صحیح وقت پر ٹوئنٹی 20 سے کنارہ

ہندوستان کو فیفا درجہ بندی میں 7مقامات کا فائدہ

نئی دہلی۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فیفا کی جانب سے آج جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم نے 7مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 145واں مقام حاصل کرلیا ہے اور اس طرح گذشتہ برس اگست سے یہ اس کا درجہ بندی میں بہترین مقام ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے 6نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنے مجموعی نشانات کی تعداد 144کرلی ہے جس کی بدولت اسے اب 152 ویں م

سریکانت کی ٹی این منہا کے خلاف حیران کن کامیابی

سنگاپور۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ اوپن چمپئن کڈمبی سریکانت نے آج درجہ بندی میں 10ویں مقام پر فائز ویٹنام کے ٹی این منہا گیوین کے خلاف ایک سنسنی خیز کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ 3لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے سنگاپور سوپرسیریز ٹورنمنٹ میں سریکانت نے تین گیمس پر مشتمل ایک دلچسپ مقابلہ میں عال

سندھو سرفہرست 10کھلاڑیوں سے باہر

نئی دہلی۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ ہفتہ منعقدہ انڈیا اوپن سوپر سیریز کے پہلے ہی دور میں شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہونے والی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو اس کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اب وہ تازہ ترین درجہ بندی میں سرفہرست 10کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوچکی ہیں ۔ دریں اثناء ملک کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال ہنوز س

راجیش کی برق رفتار بیٹنگ ‘ راجستھان فاتح

ممبئی۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان راجیش بشنوئی کے 36گیندوں میں بنائے جانے والے تیز رفتار 75رنز کی بدولت راجستھان نے مشکل حالات پر قابو پاتے ہوئے سنسنی خیز طور پر کیرالا کو تین وکٹوں کی اس وقت شکست دی جب کہ مقابلے میں ایک گیند پھینکی جانی باقی تھی۔ سید مشتاق علی آل انڈیا ٹوئنٹی 20 گروپ بی کے اس مقابلہ میں راجستھان کی کامیابی ایک سنسنی

اتحاد اور جٹ ‘ممبئی انڈینس کے اسپانسرس

ممبئی۔10اپریل ( پی ٹی آئی ) اتحاد ایئرویز اور اس کے ہندوستانی ساتھی جٹ ایئرویز نے آج معاہدہ کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینس کے بنیادی اسپانسرس ہوں گے اور یہ کرکٹ ٹیم کیلئے سرکاری ایئرلائنس کی حیثیت حاصل کرلیں گے ۔ اتحاد دراصل ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ہے جس نے اس علاقہ میں اسپورٹس کیلئے اب ت

باغی امیدواروں سے تمام بڑی جماعتوں کیلئے مسائل

حیدرآباد۔/10اپریل، ( سیاست نیوز) مجوزہ عام انتخابات میں بڑی تعداد میں باغی امیدواروں نے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کرتے ہوئے بڑی پارٹیوں کیلئے مسائل میں اضافہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس، تلگودیشم، بی جے پی اور ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے تقریباً 87باغی امیدواروں نے 56 اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل

گوا کے خلاف اترپردیش 48رنز سے فاتح

راجکوٹ ۔10اپرتیل(سیاست ڈاٹ کام ) موکرڈگر کے 55رنز اور پرشانت گپتا اور اکلویا کے بہتر مظاہرہ کی بدولت اترپردیش نے سید مشتاق علی ٹرافی گروپ اے کے مقابلے میں اپنی حریف ٹیم گوا کو 48رنز سے شکست دی ہے ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اترپردیش نے تین وکٹوں کے نقصان پر 186رنز اسکور کرنے کے علاوہ گوا گو 138رنز تک محدود رکھا اور اس کے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی ر

تقسیم ملازمین کی ذمہ دار کمیٹی کا راج بھون میں اجلاس

حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست کی تقسیم کے سلسلہ میں ملازمین کی تقسیم کیلئے سینئر سابق آئی اے ایس عہدیدار مسٹر کملاناتھن کی زیر قیادت تشکیل دی گئی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی زیر صدارت راج بھون میں منعقد ہوا ۔ راج بھون کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اجلاس میں مسٹر کملاناتھن ے علاوہ م