لمحوں کی خطا، صدیوںکی سزاء نہ بن جائے
فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ اور کانگریس کو کامیاب بنانے حاجی ہارون کی اپیل
فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ اور کانگریس کو کامیاب بنانے حاجی ہارون کی اپیل
مالڈہ ؍ کولکتہ ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے آج الیکشن کمیشن سے وابستہ دو ارکان عملہ پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ موٹر بائیک ریالی کی ویڈیو گرافی کررہے تھے۔ اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ مالدہ سپرنٹنڈنٹ پولیس روپیش کمار نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ
مودی کو اقتدار حوالے کرنے کے خلاف مایاوتی کا انتباہ
گملا (جھارکھنڈ) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب انتہائی کربناک واقعہ میں انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے انڈیا ریزرو بٹالین (IRB) کے تین اہلکاروں کو گملا ڈسٹرکٹ میں خود ان کے ساتھی نے گولیوں سے بھون ڈالا۔ یہ اندوہناک واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا جب رائے دہی کے آغاز کیلئے صرف کچھ ہی گھنٹے باقی تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بھیم سین ٹوئی نے بتایا کہ ا
پاناجی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تہلکہ رسالہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال جن پر اپنی ایک جونیر خاتون صحافی کی عصمت ریزی کا الزام ہے، جو مبینہ طور پر گوا میں کی گئی تھی، سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت کے ساتھ رجوع ہوگئے۔ درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں کل داخل کی گئی۔ آج ان کے وکیل سندیپ کپور نے پی ٹی آئی سے کہا کہ بامبے ہائیکورٹ کی گوا بنچ نے
مظفرنگر ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر لوک سبھا حلقہ انتخاب میں آج رائے دہی کا آغاز ہوا، جہاں دوپہر 2 بجے تک 50 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ اس موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں گذشتہ سال فرقہ وارانہ فسادات سے متاثر افراد نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال ستمبر میں فرقہ وارانہ فسادات کے دورا
ممبئی ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈر اروند کجریوال کے خلاف مبینہ طور پر قومی پرچم اور نشان کو سیاسی مفادات کیلئے بیجا استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ چیف جسٹس موہت شاہ اور جسٹس ایم ایس سنکلیچا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے رام سمودرے کی درخواست کو اس وقت مسترد کردیا جب عام آدمی پارٹی نے اپنے
نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی سے ہمیشہ یہ کہا جاتا رہا ہیکہ وہ کانگریس میں کوئی اہم رول نبھائیں جس کے بعد انہوں نے بہرحال لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا زمانہ ہے اور ہر پارٹی انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ لہٰذا وہ خود بھی اپنی والدہ سونیا گاندھی اور بھائی راہول گاندھی کے حلقہ انتخاب بالترتیب رائے بریلی اور امیٹھی
سسرام (بہار) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر میرا کمار دہلی میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے محروم رہ گئیں کیونکہ وہ سسرام حلقہ انتخاب میں مصروف ہیں، جہاںآج رائے دہی ہورہی ہے۔ یاد رہیکہ میرا کمار دہلی کی نیوفرینڈس کالونی کی ساکن ہیں اور دہلی میں بحیثیت ایک ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ اب جبکہ وہ سسرام میں کانگریسی امیدوار کے طور پر ا
نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی نے ملک بھر میں مودی کی لہر چلنے سے متعلق رپورٹ کو مسترد کردیا اور کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ملک میں مودی کی کوئی لہر چل رہی ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد اخباری نمائندوں کے سوال پر کہ آیا وہ اس بات پر اتفاق کرتی ہیں کہ ملک میں خود ساختہ مودی کی لہر چل رہی ہے انہوں نے جواب دیا
ممبئی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کی امیدوار میدھا پاٹکر نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوستان کو رشوت ستانی اور مہنگائی سے پاک بنادے گی۔ پارٹی کا عہد نامہ جاری کرتے ہوئے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار وں مائنک گاندھی،میدھا پاٹکر اور میرا سائنیال نے منشور جاری کیا اور کہا کہ نریندر مودی ایک سوپر می
کولکتہ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ٹکٹ پر مغربی بنگال کے لوک سبھا حلقہ سیرم پورہ سے انتخاب لڑنے والے موسیقار بھپی لہری نے جنہیں گولڈن میان بھی کہا تھا ہے الیکشن کمیشن میں داخل کردہ اپنے حلفامہ میں اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق ان کی بیوی کے پاس ان سے زیادہ سونا ہے ۔ ہمیشہ سونے کے زیورات پہننے والے بھپی لہری کی بیوی سب سے
کولکتہ ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے ہاتھ خون سے رنگین ہیں۔ ترنمول کانگریس نے آج گجرات فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی آئندہ وزیراعظم بننے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں لیکن عوام ان کے اس خواب کو ڈراونے خواب میں تبدیل کردیں گے۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک او فرائن نے کہا کہ مودی اپنی تشہیر خود کررہے ہیں اور وزیراعظم
ودودرا ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے پہلی بار برسرعام تسلیم کیا کہ اس کی بیوی کی وجہ سے انہیں کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے بھائی نے ان کا بھرپور دفاع کیا ہے اور کہا کہ نریندر مودی کی شادی ایک سماجی رسم تھی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا تھا کہ مودی اپنے شادی شدہ موقف کو ت
باغپت ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کے سابق کمشنر اور باغپت کے بی جے پی امیدوار ستیہ پال سنگھ کی نامعلوم افراد نے ایک مرکز رائے دہی پر پٹائی کردی۔ پولیس کے بموجب ستیہ پال سنگھ ملک پور مرکز رائے دہی جو بداوت پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے، گئے تھے تاکہ جاری رائے دہی کے عمل کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے مرکز رائے دہی میں بعض کارکن
نئی دہلی۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی خاندان کے ارکان سونیا ، راہول اور پرینکا دہلی کی 7 لوک سبھا نشستوں کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والے اولین افراد میں شامل تھے۔ انہوں نے ان تمام انتخابی حلقوں میں اعلیٰ سطحی انتخابی مہم چلائی تھی۔ کانگریس کے علاوہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی بھی انتخابی مہم میں سرگرم تھی۔ سونیا گاندھی ک
وارانسی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مافیا ڈان سے سیاستداں بننے والے مختار انصاری نے آج اعلان کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کے خلاف وارانسی حلقہ لوک سبھا سے مقابلہ نہیں کریں گے۔ مودی کو شکست دینے کی غرض سے وہ ووٹوں کی تقسیم سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔ مختار انصاری کی پارٹی قومی یکتا
نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی 14 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں 51 لوک سبھا حلقوں کیلئے آج زبردست رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ تیسرے مرحلے کی پولنگ میں تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ۔ چندی گڑھ میں سب سے زیادہ 74 فیصد پولنگ ہوئی۔ چھتیس گڑھ اڑیسہ اور بہار میں نکسلائٹس سے مربوط تشدد کے واقعات پیش آئے جس میں سی آر پی ایف کے دو جوا