آسٹریلیا کو موصولہ سگنل MH370 کے ہونے کا یقین

پرتھ؍ بیجنگ ،11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے آج کہا کہ حکام اس بارے میں بہت پراعتماد ہیں کہ بحرِہند میںملنے والے سگنلز ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارہ MH370 کے بلیک باکس ہی سے آرہے ہیں۔ چین میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاپتہ طیارہ کی کھوج میں مصروف ٹیموں نے تلاش کا دائرہ محدود کر لیا ہے۔ حکام کا

امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین فضائی جنگی مشقوں کا آغاز

سیول ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان آج سے فضائی جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ جنوبی کوریائی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ ’میکس تھنڈر‘ کے نام سے ان مشقوں میں 103 طیارے اور لگ بھگ 1400 اہلکار شرکت کر رہے ہیں اور یہ مشقیں 25 اپریل تک جاری رہیں گی۔

ہند، چین، پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں

بیجنگ ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) باہمی تال میل کے شاذ ونادر ہونے والے مظاہرہ میں ہندوستان، چین اور پاکستان کے بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے جن کا اہتمام چینی نیوی کے 65 ویں یوم تاسیس کے جشن کے طور پر کیا جارہا ہے۔ آئی این ایس شیوالک جو دیسی ساختہ چھوٹا ہندوستانی جنگی جہاز ہے، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں حصہ لے گا جو 23، 24 اپریل کو گی

فلسطین کیخلاف معاشی پابندیاں صائب عریقات کی مذمت

رملہ ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی مذاکرات کار اعلیٰ صائب عریقات نے اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی معاشی پابندیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اُن کے بقول فلسطینیوں کے نام پر جمع کئے جانے والے ٹیکسوں کو منجمد کرنے کا اسرائیلی اقدام ’چوری‘ کے مترادف ہے۔ انھوں نے اسرائیل کی جانب سے معلنہ معاشی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف و

انڈین مجاہدین کے مقدمہ سے دور رہنے این آئی اے کو کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے تشکیل شدہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) آج اس وقت چراغ پا ہوگئی جب مرکزی وزارت داخلہ نے اس کو دہلی ہائیکورٹ میں انڈین مجاہدین کے کارندوں کی درخواست ضمانت سے متعلق مقدمہ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ وزارت داخلہ نے 2012ء میں گرفتار شدہ انڈین مجاہدین کے دو مبینہ کارکن

مودی کے ازدواجی موقف پر الیکشن کمیشن میں شکایت

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے ازدواجی موقف کے بارے میں وہ آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہوئے ہیں اور ماضی میں انتخابی حلف نامہ میں حقائق کو پوشیدہ رکھنے پر بی جے پی لیڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذمہ داروں سے ملاقات کے بعد کپل سبل نے کہاکہ ’’میں نے مودی ک

بی جے پی کے ہاتھوں ملک محفوظ نہیں رہے گا : شاہی امام

نئی دہلی ۔ 11 اپریل (فیکس) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی مکرم احمد صاحب نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں کہا کہ جنرل الیکشن 2014ء چل رہا ہے۔ اس میں مسلمانوں کو حصہ لے کر فرقہ پرست عناصر کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں لیکن سیکولر امیدواروں سے ناراضگی کا مطلب یہ ہوگا کہ فرقہ پرست عناصر کامیاب ہوجائیں گی اور

’’پانچ سال قبل مہم چلائی تھی، آج خود ووٹ مانگنے آئی ہوں‘‘ : ہیمامالنی

متھرا ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیاست میں کوئی کسی کا مستقل دوست یا مستقل دشمن نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ انسان یقین نہیں کرسکتا۔ اب بی جے پی امیدوار ہیمامالنی کو ہی لیجئے، پانچ سال قبل وہ یہاں آر ایل ڈی امیدوار جینت چودھری کی حمایت میں ووٹرس سے اپیل کرتی نظر آئیں تھیں اور اب پانچ سال بعد اس حلقہ جینت چودھری ہی

وارانسی میں مودی کو کامیاب کرنے بی جے پی کی ’’اپنادل‘‘ سے مفاہمت

وارانسی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے بھی وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے کھیل بگاڑنے والی پارٹی ’’اپنادل‘‘ سے سیاسی مفاہمت کرلی ہے تاکہ زائد از دو لاکھ مقمی کرمی ووٹرس کو راغب کیا جاسکے جو بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی انتخابی میدان میں موجودگی سے دھماکو حلقہ انتخاب بن چکا ہے۔ سیاسی بساط پر سیاستدانوں کی یہ

راج ٹھاکرے ووٹ مانگنے مودی کے نام کا استعمال نہ کریں : منڈے

پونے۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر گوپی ناتھ منڈے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کو مودی کا نام استعمال کرکے ووٹ مانگتے ہوئے عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ صرف ایک روز قبل ہی صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے بھی انتخابی مہم کے دور

جھارکھنڈ میں بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہونے راجناتھ سنگھ کا ادعا

چائباسا (جھارکھنڈ) ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ نے آج انتہائی پراعتماد لہجہ میں کہا کہ اب تک جہاں جہاں رائے دہی ہوچکی ہے وہاں سے 100 نشستوں کے منجملہ 50 نشستوں پر بی جے پی کامیابی حاصل کرے گی۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات نو مراحل میں منعقد شدنی ہیں، جن میں سے تین مراحل کی تکمیل ہوچکی ہے۔ یہاں سے 52 کیلو میٹر کے فاصلے

کانگریس بی جے پی قائدین کی کردارکشی میں ملوث : بی جے پی

منگلور ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ بی جے پی لیڈر ان کی مبینہ کردارکشی کررہی ہے جبکہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ایسا کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ بی جے پی کے ضلع صدر پرتاپ سنہا نائیک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مختلف فرقوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اور بی جے پی لیڈروں کی

این آر آئیز کو انٹرنیٹ کے ذریعہ ووٹ کی اجازت سے سپریم کورٹ کا گریز

نئی دہلی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں جاری عام انتخابات کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعہ ووٹ دینے غیرمقیم ہندوستانی (این آر آئی) کی امیدوں پر آج اس وقت پانی پھر گیا جب سپریم کورٹ نے کہا کہ اس مرحلہ پر کوئی عبوری راحت دینا دراصل متعدد مسائل پیدا کرنے کے مترادف ہوگا۔

مودی کے خلاف ریمارکس پر بدرالدین اجمل کو نوٹس

گوہاٹی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے اے آئی یو ڈی ایف صدر اور ڈھوبری کے موجودہ ایم پی بدرالدین اجمل کو مبینہ طور پر بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرنے پر وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہیکہ وہ نوٹس کا جواب 14 جولائی کو 11.30 بجے دن تک داخل کردیں۔ الیکشن ڈپارٹمنٹ

ہندوستانی نژاد خاتون نیویارک سٹی ٹیکسی اینڈ لموزن ایجنسی کی سی ای او

نیویارک 11 اپریل سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے میئر بلڈے بلاسیو نے ہندوستانی نژاد خاتون کو شہر کے اہم ٹیکسی اور لموزن ایجنسی کا سی ای او نامزد کیا ہے۔ اِس خاتون کو سٹی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ وہ اِس ایجنسی کی نئی سی ای او ہوں گی۔ میرا جوشی کو تمام 46 ووٹ حاصل ہوئے۔ نیویارک سٹی کونسل میں کل انتخابات کروائے گئے تھے۔

’’مسلمان اپنے ووٹوں کو تقسیم سے بچائیں‘‘

بریلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج کہاکہ مسلم ووٹوں کی تقسیم کی صورت میں بی جے پی کو مرکز میں برسر اقتدار آنے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔ اترپردیش کی سابق چیف منسٹر نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹوں کو تقسیم سے بچائیں۔ مایاوتی نے حلقہ آنولہ کے دیوچارہ ٹاؤن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’