آسام کے وزیر نذر الاسلام کیخلاف بی جے پی کی شکایت

گوہاٹی ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آسام کے وزیر فوڈ اینڈ سیول سپلائیز نذر الاسلام کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔ نذر الاسلام کے خلاف بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے 21 مارچ کو ہوجائی مقام پر منعقدہ جلسہ عام میں مبینہ طور پر فرقہ وارانہ ریمارک کیا تھا۔ آس

نکسلائٹس حملہ دہشت گرد حرکت : حکومت

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت نے چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس حملہ اور انتخابی و سیکوریٹی عملہ کی ہلاکت کو ’ دہشت گرد حرکت ‘ اور جمہوری عمل متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پی آئی ( ماوسٹ ) نے غریب اساتذہ اور دیگر عام شہریوں کو ہلاک کیا جو ہندوستان کے جمہوری عمل کا حصہ تھے ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ

راہول کا کزن ورون گاندھی کے حلقہ میں روڈشو

سلطانپور؍ امیٹھی ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج سلطانپور میں روڈ شو منعقد کیا، جہاں اُن کے کزن ورون گاندھی بی جے پی ٹکٹ پر مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود اپنی نامزدگی امیٹھی حلقہ سے داخل کرنے والے ہیں جس کیلئے 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، رابرٹ واڈرا اور سینئر لی

رابڑی دیوی کی نامزدگی کا ادخال

چھپرا (بہار) ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر بہار اور آر جے ڈی لیڈر رابڑی دیوینے آج اس ریاست میں سارن لوک سبھا حلقہ سے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ سبز رنگ کے شلوار سوٹ میں ملبوس رابڑی دیوی کے ہمراہ اُن کے شوہر اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد پٹنہ سے ذریعہ ہیلی کاپٹر یہاں پہنچے۔ دونوں قائدین نے ہیلی پیاڈ سے چھپرا ٹاؤن تک روڈ شو منع

اعظم خاں کے خلاف مقدمات درج

غازی آباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے دوسرے دن غازی آباد پولیس نے فرقہ وارانہ رقابت بڑھانے اور دیگر الزامات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اعظم خاں کے خلاف انتخابی ریالی میں نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ’ کتے کا بچہ ‘ ریمارک پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ سب ڈیوی

شاملی میں مخصوص امیدوار کو ووٹ دینے پر حملہ ، 11 مسلمان زخمی

مظفرنگر ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے ضلع شاملی میں واقع ایک موضع رامدہ کے ایک مخصوص امیدوار کو ووٹ دینے کی پاداش میں عوام کے گروپ نے ایک مکان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے اس خاندان کے 11 ارکان شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچہ بھی شامل ہے۔ ایڈیشنل ایس پی وی کے مشرا نے میڈیا سے کہا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا۔ کیرنیا پولیس اسٹیشن ح

گلزار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ’’تجھ سے ناراض نہیں زندگی‘‘ اور ’’تیرے بناء زندگی سے‘‘ جیسے یادگار نغموں کے تخلیق کار اور آندھی و موسم جیسی معروف و مقبول فلموں کے ہدایت کار گلزار آج باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کیلئے منتخب کرلئے گئے۔ ہندوستان میں فلمی شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے دیا جانے والا یہ اعلان ترین ایوارڈ ہے۔

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس حملے، 14 ہلاک

رائے پور 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائٹس سرگرمیوں سے متاثرہ ریاست چھتیس گڑھ کے جنوبی اضلاع بیجاپور اور بَستر میں آج ایک گھنٹہ سے بھی کم وقفہ میں نکسلائٹوں کی جانب سے ایک بس اور ایک ایمبولنس کو دھماکہ سے اُڑا دیئے جانے کے نتیجہ میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں پولنگ عملہ کے 7 ارکان اور سی آر پی ایف کے 5 جوان شامل ہیں۔ ان دون

گجرات ماڈل دو تا تین صنعتکاروں پر مرکوز

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نریندر مودی کے قریب تصور کئے جانے والے عدانی گروپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج کہا کہ ودودرہ کے رقبہ کے مساوی زمین اس گروپ کو معمولی قیمت پر دیدی گئی ۔ یہی نہیں بلکہ ممبئی کی ساحلی پٹی کے مساوی گجرات کی ساحلی پٹی بھی اس گروپ کو ارزاں قیمت پر حوالے کردی گئی ۔ انہوں نے عدانی گروپ کا نا

چوتھے مرحلہ کی رائے دہی بحیثیت مجموعی پرامن

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں آج چار ریاستوں کے 7 حلقوں میں متاثر رکن رائے دہی ہوئی اور ایسٹ تریپورہ میں سب سے زیادہ 81.8 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ گوا کی دو ، آسام کی تین اور تریپورہ و سکم میں ایک ایک نشست پر رائے دہی ہوئی اور 74 امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ووٹنگ مشن میں محفوظ کردی

جدہ میں انڈین فوڈ فیسٹول کا کامیاب انعقاد

جدہ ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی پکوان دنیا کے ہر گوشے میں مقبول ہیں۔ جس کی غذائی لذت کا ہر کوئی معترف ہے ۔ ہندوستانی قونصل جنرل کی جانب سے انڈین فوڈ فیسٹول 2014 ء کا جدہ میں آغاز ہوا ۔ اس فیسٹول کے افتتاحی تقریب میں وزارت ثقافت و اطلاعات مدینہ منورہ جناب سعود علی الشیخی ، قونصل جنرل فیض احمد قدوائی اور دیگر سفارتی عہدیدار موج

محمد عامرکی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات ختم

کراچی۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )پابندی کاشکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی آئندہ برس آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کی نمائندگی کے امکانات ختم ہوچکے ہیں جیسا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا ہے کہ اگر محمد عامر گھریلو کرکٹ میں اپنے کریئر کا دوبارہ آغاز بھی کرتے ہیں تو وہ 2015ء ورلڈ کپ میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے کیونکہ آئی

2015ء ورلڈ کپ تک مصباح کی قیادت کا امکان

کراچی ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مصباح الحق کی پاکستانی ونڈے ٹیم کی قیادت کو کم از کم 2015ء ورلڈ کپ تک کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔ حالانکہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان کی قیادت کیلئے مضبوط دعویدار ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پی

ہندوستان نے کلب ہاکی ٹیم کو 7-0سے شکست دی

نئی دہلی۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے ڈنمارک کی کلب ہاکی ٹیم لیڈن ہاکی کلب کو 7-0سے شکست دی ۔ نیدر لینڈس میں کھیلے گئے مقابلے میں قومی کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کیا ۔ ہندوستانی ہالی ٹیم کا یہ دورہ یورپ دراصل 31مئی تا 15جون یہاں منعقدشدنی ایف آئی ایچ مینس ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک حصہ ہے

پرشانت کی سنچری ‘ اترپردیش فاتح

راجکوٹ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اوپنر پرشانت نے اپنے ٹوئنٹی 20کریئر کی پہلی سنچری اسکور کی جس کی بدولت اترپردیش نے یہاں گروپ اے کے سید مشتاق علی ٹرافی کے مقابلے میں ہریانہ کو چھ وکٹوں سے شکست دی ۔ ہریانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو کامیابی کیلئے 179رنز کا ہمالیائی اسکور دیا لیکن پرشانت نے 58گیندوں میں ناقابل تسخیر 102رنز اسکور ک

دیپیکاسیمی فائنل میں داخل

ہوسٹن۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی سر فہرست اسکوائش کھلاڑی دیپیکا پلیکل نے ایک سخت مقابلہ کے ساتھ گیانا کی حریف کھلاڑی نکولیٹ فرنانڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہاں 50ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم کے ٹکساس اوپن ٹونمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ابتدائی دو گیمس میں ناکامی کے باوجود کوارٹر فائنل مقابلہ میں اپن

سندھو کو آئی ایس ایس ایف میں گولڈ میڈل

نئی دہلی۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے مانوو جیت سنگھ سندھو نے نشانہ بازی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ کے اولمپک چمپئن مائیکل ڈائمنڈ کی موجودگی میں امریکہ میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف شاٹ گن ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے ۔ 37سالہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ یافتہ سندھو نے کوالیفکیشن اور فائنلس میں با