جہاں نما گورنمنٹ ہیلت سنٹر ایک نرس کے رحم و کرم پر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : کسی بھی شہر کے ترقی یافتہ ہونے کے لیے یہاں کے شعبہ تعلیم اور شعبہ صحت کا مستحکم ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے جب کہ تاریخی شہر حیدرآباد کے غریب عوام کی یہ بدقسمتی ہے کہ شہر حیدرآباد میں تعلیم اور شعبہ صحت کو تجارت میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں خانگی طور پر اعلیٰ معیار اور ملٹی اسپیشالیٹز سے لیس بہترین دواخان

مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ گوپی جو پیشہ سے چوکیدار تھا بنجارہ ہلز میں رہتا تھا ۔ کل شام وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے سبب پیش آئے حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مط

مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر اور کوکٹ پلی میں مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد ایوب جو حیات نگر علاقہ کے ساکن محمد یعقوب کا بیٹا تھا ۔ اشودھایا کالونی میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں اور مسائل کے سبب کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علا

ساتویں جماعت کی طالبہ کی مشتبہ خودکشی

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) چندا نگر علاقہ میں ایک ساتویں جماعت کی طالبہ نے مشتبہ طور پر خودسوزی کرلی ۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی ذہنی معذور تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ کوشلایا جو گوپی نگر چندا نگر علاقہ کے ساتھ ارنگم کی بیٹی تھی ۔ اس کی لڑکی کی صحت گذشتہ چند روز سے ناساز تھی اور وہ ذہنی تناؤ کے عالم میں تھی ۔ ایک ذر

برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور مہیشورم کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 22 سالہ مہیندر جو لنگر حوض علاقہ میں بورویل کی گاڑی پر کام میں مصروف تھا برقی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 23 سالہ رمیش جو پیشہ سے خ

راجناتھ سنگھ کی مساعی

جو اسے راحت رسانی کے ہمیشہ تھے خلاف
اقلیت کے ٹھیکہ داروں سے وہ ملنے آگئے
راجناتھ سنگھ کی مساعی

نکہت زرین، ستیش کمار اور شیام کاکرا کی پیشقدمی

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریاست آندھراپردیش کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی باکسر نکہت زرین نے ورلڈ یوتھ باکسنگ چمپیئن شپ کے پہلے مرحلہ میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ہندوستانی باکسروں نے ٹورنمنٹ کا کامیاب آغاز کیا جیسا کہ پہلے مرحلہ میں کامیابی حاصل کرنے والے دیگر باکسروں میں ستیش کمار اور شام کاکرا بھی شامل ہیں۔ بلغار

کلب کیخلاف ہندوستانی ہاکی ٹیم کا مقابلہ 3-3 سے برابر

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم نیدرلینڈس میں ڈنمارک کی کلب ہاکی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرپائی اور اسے اپنی حریف ایچ بی سی ہاکی کلب کے خلاف مقابلہ 3-3 سے برابر کرنے پر اکتفاء کرنا پڑا۔ ہندوستانی کا ٹیم کا یہ بیرونی دورہ دراصل 31 مئی تا 15 جون نیدرلینڈس میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینس ورلڈ کپ کی تیاری کا ا

ہندوستانی ٹیم کو ٹسٹ کرکٹ کا تیسرا انعام

دبئی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آج ٹسٹ درجہ بندی میں تیسرے مقام کا انعام 2 لاکھ 65 ہزار امریکی ڈالرس کا چیک حاصل کرلیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام کا انعام 4 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کی درجہ بندی کی قطعی تاریخ یکم ؍ اپریل تھی اور اس موقع پر ٹیموں کی درجہ بندی کے

سیدہ فلک ایشین گیمس کیلئے منتخب ، بھوپال میں ٹریننگ کیمپ

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (پریس ریلیز) کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری بھرت شرما کے بموجب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی گولڈن گرل سیدہ فلک کو ایشین گیمس 2014ء جوکہ جنوبی کوریا میں ستمبر میں منعقد شدنی ہیں، اس کیلئے ہندوستانی ٹیم میں منعقد کیا گیا ہے جو دراصل نئی دہلی میں منعقدہ کے اے آئی نیشنل کراٹے چمپیئن شپ میں ان کے گولڈ میڈل حاصل

بی سی سی آئی کو 15 کروڑ کی زائد آمدنی کا امکان

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کیلئے خوشی کی بات ہیکہ آئندہ چند مہینوں میں اس کی آمدنی میں 15 کروڑ روپئے حاصل ہونے کا امکان ہے جیسا کہ آئی سی سی نے پوزیشن پیپر کو ہری جھنڈی دکھادی ہے جس کے ذریعہ ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی آمدنیوں میں اضافہ ہوگا۔ باوثوق ذرائع کے بموجب ہندوستان کو آئی سی سی کی آمدنی کے حصہ میں زائد

ہندوستان بہترین فیلڈروں کا خیمہ : جانٹی

ابوظہبی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک وقت تھا جب ہندوستانی کھلاڑی گیند کو روکنے کیلئے چھلانگ نہیں لگاتے تھے لیکن آج ہندوستانی ٹیم بہترین کھلاڑیوں کا خیمہ بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اپنے دور کے انتہائی چست اور بہترین فیلڈر تصور کئے جانے والے جنوبی افریقی سابق کھلاڑی اور ممبئی انڈینس ٹیم کے فیلڈنگ کوچ جانٹی رہوڈس نے کیا۔ انہوں نے