منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افرادگرفتار

حیدرآباد۔ /17اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے منشیات کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2.65 کیلو افیون برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 25سالہ محمد ارشد ساکن آصف نگر جس کا تعلق ضلع سہارنپور اتر پردیش سے ہے نے اپنے ساتھی ٹولی چوکی کے محمد علی کی مدد سے شہر میں افیون کا کاروبار کررہا تھا۔ بتای

رہن سنٹر سے زیورات کے سارق گرفتار

حیدرآباد۔/17اپریل، (سیاست نیوز) معین آباد پولیس نے چار رکنی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو رہن سنٹر میں طلائی زیورات و چاندی کے سرقہ میں ملوث تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ محمد یوسف اپنے ساتھیوں جی حسین، سید عمران، محمد حسین ساکن منے گوڑہ ولیج ضلع رنگاریڈی کی مدد سے 20 جولائی 2013ء کو پی کماوت نامی رہن سنٹر واقع معین آباد میں سرقہ کرتے

مالی پریشانیوں پر خودکشی

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ کے سنتوش ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وارث گوڑہ سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ سنتوش ریڈی نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 38 سالہ سرینواس راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مٹوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

انتقال

حیدرآباد 17 اپریل (راست) مجلس بچاؤ تحریک کے سینئر بزرگ قائد جناب محمد احمد صدیقی (ماموں) ولد جناب محمد حسین صدیقی مرحوم کا 16 اپریل کو بعمر 77 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سردار النساء معین باغ میں ادا کی گئی۔ جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت خاں امیدوار مجلس بچاؤ تحریک و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ پسماندگان میں 4 لڑکے شامل ہیں۔ فاتحہ

بی جے پی ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے : راہول

کوربا ؍کھنڈوا 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کیخلاف تنقیدوں کو جاری رکھتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی تقسیم پسندانہ سیاست پر عمل کر رہی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ ہندوستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے جبکہ کانگریس چاہتی ہے کہ ایک واحد اور متحد ہندوستان کی تعمیر ہو۔ چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش

رائے دہندے بیوقوف نہیں،ارون جیٹلی کا شدید ردعمل

امرتسر 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کی نریندر مودی سے عوام کو ’’بیوقوف بنانے‘‘ کی کوشش ترک کردینے کی خواہش پر برہم بی جے پی نے آج کہاکہ اگر رائے دہندے کانگریس کے خلاف ووٹ دیں تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ’’اُلّو‘‘ ہیں۔ بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی نے جنھیں امرتسر میں سخت مقابلہ کا سامنا ہے، کہاکہ راہول گاندھی کو تسل

اسرائیل اور فلسطین کے امریکی سفیر سے امن مذاکرات

یروشلم 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی اور فلسطینی مذاکرات کار آج امریکی سفیر مارٹن ایمبیک سے بات چیت کریں گے تاکہ لڑکھڑاتے امن مذاکرات میں توسیع کا راستہ تلاش کیا جائے۔ یہ اجلاس ایک دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اسرائیل نے اِس تاخیر کی وجہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی پولیس عہدیدار کا قتل قرار دیا ہے لیکن فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اِس

حیدرآباد کا آج راجستھان رائلز سے مقابلہ

ابوظہبی۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ برس اسپاٹ فکسنگ کے سنگین تنازعہ سے پریشان راجستھان رائلز کی یہ کوشش ہے کہ وہ ان تنازعات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کل یہاں سن رائزر حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کا بہتر آغاز کرے ۔ فاسٹ بولر ایس سری سنت اور ان کے دو ساتھی کھلاڑی اجیت چنڈیلا اور انکیت چوہان کو اسپاٹ فکسنگ الزامات کے تحت گ

چینائی اور پنجاب کے درمیان آج دلچسپ ٹکراؤ متوقع

ابوظہبی۔17اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) میدانوں کے باہر اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کے باعث پریشان رہنے والی دو مرتبہ کی سابق چمپئن چینائی سوپر کنگس کا کل کنگس الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کا افتتاحی مقابلہ ہوگا ۔ چینائی کی ٹیم گذشتہ تین سیزن میں ٹورنمنٹ پر اپنی حکمرانی کرنے والی ٹیم ثابت ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کی

افغانستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ سری لنکا

کولمبو ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکن کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اس سال سری لنکا میں بین الاقوامی میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان نیکہاہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنے والی ہے اور اس دورے کے موقعہ پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا

یوراج پر فائنل کے ناقص مظاہرہ کا ہنوز اثر

بنگلور ۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یوراج سنگھ نے آج کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف فائنل میں ہوئی شکست کو بھول جاناآسان نہیں ‘ کیونکہ یہ ایک مایوس کن نتیجہ تھا ۔ بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ہندوستانی ٹیم ناقابل شکست تھی لیکن سری لنکا کے خطابی مقابلہ میں اسے

مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کا معاوضہ سب سے زیادہ

مانچسٹر سٹی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایک نئی رپورٹ کے مطابق انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے فٹ بال کھلاڑی کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔اسپورٹنگ اِنٹیلی جنس نامی ادارے سے جاری ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کو اوسطاً سالانہ 53 لاکھ پاؤنڈ دیے جاتے ہیں، جو تقریباً ایک لاکھ پاؤنڈ

رئیل میڈرڈنے کنگس کپ فٹبال ٹورنمنٹ جیت لیا

میڈرڈ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کنگز کپ کے فائنل میں رئیل میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بارسلونا کو 1-2 گول سے شکست دیا۔رئپیل میڈرڈ نے جیت کا جشن میں بھی خوب منایا۔ولنشیا میں کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا۔گیارہویں منٹ میں اینجل ڈی ماریا نے شاندار گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلادی۔پہلا ہاف ریال میڈرڈ کی برتری پر ختم ہوا۔68 ویں منٹ م

پاکستان کرکٹ انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کا آغاز

کراچی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ اعلیٰ سطح اجلاس میں سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ہیڈ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ نہ کر سکا۔ کوچز سمیت ٹیم انتظامیہ کے دیگر عہدوں پر براہ راست تقررات نہیں ہوئے ۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست خوردہ ٹیم کی پوری انتظامیہ سوائے بولنگ کوچ محمد اکرم کے، اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ن