چندرائن گٹہ کی عوام اس مرتبہ سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں،ڈاکٹر قائم خاں کا جلسہ سے خطاب

حیدرآباد 20 اپریل (پریس نوٹ) چندرائن گٹہ کے رائے دہندے اس مرتبہ اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے انقلاب برپا کریں گے۔ حق کے مقابل باطل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مفادات کی خواہش کرنے والوں کے پاس مقاصد نہیں ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان امیدوار مجلس بچاؤ تحریک حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ نے کل شام ع

اسپاٹ فکسنگ تحقیقات : تین رکنی کمیٹی قائم کرنے بورڈ کی تجویز

ممبئی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اور بیٹنگ اسکینڈل کی وجہ سے اپنے امیج پر اٹھنے والے سوالات سے پریشان بی سی سی آئی نے آج سپریم کورٹ سے تجویز کیا کہ تین اہم شخصیتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہوسکیں۔ کرکٹ بورڈ کی طاقتور ورکنگ کمیٹی کا آج ایک ہنگا

دہلی اور چینائی کا آج مقابلہ ۔ کارتک کا دھونی کی ٹیم سے ٹکراؤ

ابوظہبی 20 اپریل ( پی ٹی آئی ) آئی پی ایل سیزن سات کے اپنے افتتاحی میچ میں شکست کھانے کے بعد سابق چمپئنس چینائی سوپر کنگس کا مقابلہ کل دہلی ڈیر ڈیولس کے ساتھ ہونے والا ہے اور چینائی سوپر کنگس کی ٹیم اس میچ میں کامیابی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریگی ۔ دہلی ڈیر ڈیولس کی ٹیم اس ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ کر رہی ہے اور اس کے کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ

انتقال

٭ محترمہ بلقیس بیگم زوجہ حاجی محمد عمر قادری صوفیانی ساکن قاضی پورہ کا طویل علالت کے بعد بروز اتوار 20 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 21 اپریل کو مسجد قوت الاسلام (عربوں کی مسجد) قاضی پورہ میں صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ قبرستان صوفی اعظمؒ، دودھ باؤلی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات فون نمبرات کیلئے 9908617511 یا 849999

گورو سولنکی ورلڈ چمپئن شپ باکسنگ کے کوارٹر فائنلس میں داخل

نئی دہلی 20 اپریل ( پی ٹی آئی ) ایشین سلور میڈلسٹ گورو سولنکی ورلڈ یوتھ باکسنگ چمپئن شپ کے ایک مقابلہ میں ناسازی طبیعت کے باوجود کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ۔ سورو سولنکی ان دنوں بخار کا شکار ہیں اور انہیں ٹیم ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل نہیں رہیں۔ یہ مقابلے صوفیا بلغاریہ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ گورو سولنکی نے