برازیل میں مخالف پولیس فسادات بسیں اور کاریں نذرآتش

ریوڈی جنیرو۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کارروائی میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف برازیل میں آج سڑکوں پر احتجاج کیا گیا جس کے دوران چار بسیں ‘ایک لاری اور دو کاریں نذرآتش کردی گئیں ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب ایک نوجوان بکتربند پولیس گاڑی سے اپنی موٹر سیکل ٹکرا جانے کی وجہ سے ہلاک ہوا تھا جب کہ دوسرا مشتبہ افراد اور پولیس کے درمیان

اخوان المسلمین کے رہنما محمد البلتاجی کو سزائے قید

قاہرہ۔20اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد البلتاجی کو ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔ ان پر الزم تھا کہ انہوں نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق محمد مرسی کی صدارت سے برطرفی اور اخوان المسلمین کو دہشت گرد جماعت قرار دیئے جانے کے بعداخوان المسلمین کے غیر معمولی طور پر نمایا

ملائیشیا میں ہندوستانی وکیل کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

کوالالمپور ۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلیٰ سطحی ہندوستانی وکیل اور سیاستداں کرپال سنگھ کی آخری رسوما ت جارج ٹاؤن میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ ہزاروں سوگواراوں نے ان کے نام کے نعرے لگاتے ہوئے انہیں وداع کیا ۔ 74سالہ کرپال سنگھ کے ارکان خاندان نے آخری رسومات 30منٹ میں انجام دیئے ۔ سکھ مت کے مطابق آخری رسوما ت انجام دی گئیں ۔

مودی کے مخالفین کیلئے ہندوستان میں جگہ نہیں‘ریمارک پر بی جے پی ناراض

نئی دہلی۔20اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج اپنے بہار کے لیڈر گری راج سنگھ کے ریمارک سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے شدید ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں آئندہ اس طرح کے ریمارکس سے باز آجانا چاہیئے ۔ گری راج سنگھ نے کل کہا تھا کہ ’’ہندوستانی عوام نریندر مودی کی حمایت کریں یا پھر پاکستان چلے جائیں ‘‘ ۔بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی ’’ نا

اومابھارتی کو فسادات کرانے کے الزامات و مقدمات کا سامنا

جھانسی۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر اور سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش جو جھانسی لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کی امیدوار ہیں کے خلاف 13مقدمات زیرالتواء ہیں ۔ ایودھیا میں مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے‘ فرقوں میں نفرت پھیلانے اور فسادات کرانے کے الزامات ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اپنا پرچہ نامزدگی کے ادخال ک

گری راج اور گڈکری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس اور جے ڈی(یو) نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر بی جے پی قائد گری راج سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نریندر مودی کی مخالفت کرنے والوں کو انتخابات کے بعد پاکستان جانا پڑے گا کہ اُن کے متنازعہ بیان پر انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری گری راج سنگھ کے ہمرا

سونیا گاندھی علیل دورۂ مہاراشٹرا منسوخ

ممبئی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی علیل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے دورۂ مہاراشٹرا کو منسوخ کردیا۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ وہ شمالی مہاراشٹرا میں نندور بار اور دھولے میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کرنے والی تھیں، لیکن ناسازیٔ مزاج کے باعث وہ ان جلسوں میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج

انتخابات کے بعد تیسرے محاذ کی حکومت ہوگی : ملائم سنگھ

ہتھراس (یوپی)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں نہ تو کانگریس کو اور نہ ہی بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی بلکہ مرکز میں تیسرا محاذ ہی حکومت تشکیل دے گا۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ انتخابات کے بعد ہی یہ فیصلہ ہوگا کہ تیسرے محاذ کی حکوم

عثمانیہ یونیورسٹی سرٹیفکیٹ اسکام ‘ 7ملازمین معطل

حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں رونما ہوئے سرٹیفکیٹ اسکام میں ملوث سات ملازمین کو یونیورسٹی انتظامیہ نے معطل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے بتایا کہ سرٹیفکیٹ اسکام پر منظر پر آنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اس سلسلہ میں تفصیلی تحقیقات کرنے اور اس قسم کے واقعات دوبارہ

مظفر نگر فسادات :اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ میں چارج شیٹ پیش

مظفر نگر ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کے مقدمے میں پہلی چارج شیٹ پیش کی ہے ۔ اس میں ویدپال نامی شخص کو ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ فسادات میں اجتماعی عصمت ریزی کے 6 مقدمات درج کئے گئے تھے ۔

مودی صرف ’تاجروں‘ کے چوکیدار : راہول

کرولی (راجستھان)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنے مفادات کے لئے پارٹی کے بزرگ قائدین جیسے جسونت سنگھ اور ایل کے اڈوانی کی طرح اٹل بہاری واجپائی کو بھی دھتکار دیں گے۔ سابق وزیراعظم واجپائی ایک عوامی زندگی کا حصہ ہیں۔ نائب صدر کا