ہندوستان کے علاقہ چیرا پونجی میں ورلڈ ریکارڈ 48 گھنٹوں میں 2493 ملی میٹر بارش

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ہندوستان میں چیراپونجی مقام پر دو روز 48 گھنٹوں کی بارش کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوا ہے جب کہ اس دوران 2493 ملی میٹر 98.15 انچ بارش ، 15 اور 16 جون 1995 کو ریکارلاکی گئی ۔ ورلڈ میٹرو لوجیکل آرگنائزیشن نے جنیوا سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارش نے پچھلا ریکارڈ 48 گھنٹوں میں 2467 ملی میٹرس 97.1 انچ بارش کا تھا

یاقوت پورہ میں آج فرحت خاں کا ’ روڈ شو ‘

حیدرآباد۔/22اپریل، ( پریس نوٹ ) حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار مجید اللہ خان المعروف فرحت خان کی انتخابی ریالی و روڈ شو بتاریخ23اپریل بروز چہارشنبہ منعقد ہوگا۔ روڈ شو صبح 10بجے تا 5بجے شام رہے گا۔ ریالی کے آغاز سے قبل فرحت خان دیگر قائدین و کارکنان کے ہمراہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ واقع ریاست نگر پہنچ کر چادر گل و فا

بیرون ملک روزگار کے نام پر گردوں کی فروخت کی ٹولی بے نقاب

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) روزگار کے نام پر بیرون ملک انسانی اعضاء گردے کو فروخت کرنے والی ایک ٹولی کو سٹی پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ ریاست بھر میں سنسنی پھیلانے والے اس ریاکٹ کو سی سی ایس نے بے نقاب کردیا ۔ اس خصوص میں اس ٹولی کے تین ارکان کو کمشنر پولیس نے آج میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ قبل ازیں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے سٹی

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 43 سالہ کرشنا نائیک جو پیشہ سے لیبر تھا بالانگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 18 اپریل کے دن پلر نمبر 93 کے قریب وہ سڑک عبور کرنے کی کوشش میں پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات علاج کے د

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد علی موظف منٹس وظیفہ یاب ولد محمد سردار علی بعمر 65 سال کا آج انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں پانچ لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں ۔ تدفین آج بعد نماز عشاء مسجد نور دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 اپریل بعد نماز عصر مسجد حاجی کمال دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9010104680 ۔ 9985716506 پر ربط کریں ۔۔

آغاز سے قبل ہی آئی سی ایل کو مشکلات کا سامنا

ممبئی ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)گذشتہ دنوں ریلائنس آئی ایم جی نے جب انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) کا اعلان کیا تو ایسے کئی نام سامنے آئے جنھیں انگلش پریمیئر لیگ یا لا لیگا کے میچوں میں صرف ٹی وی پر ہی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔یہ سوال بھی ابھرا کہ کیا آئی ایس ایل ہندوستانی فٹبال کے شائقین کے سامنے میسی، رونالڈو یا نیمر جیسے ہر ہفتے کروڑ

معین خان پاکستانی ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر مقرر

کراچی ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کے بعد سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ وکٹ کیپر معین خان کو تیسری مرتبہ پاکستان ٹیم میں اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں پاکستان ٹیم کا منیجر اور سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم کے ساتھ کرکٹ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے ایشین براڈ مین ظہیر عباس کیلئے پر

ڈیوڈ بیکھم کا نوجوان کھلاڑیوں کیلئے فنڈز کا اعلان

بیجنگ ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے نوجوان فٹبالرز کے لئے فنڈز کا اعلان کر دیا۔ چین کے شہر بیجنگ میں نوجوان کھلاڑیوں میں فٹبال کے فروغ کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے خصوصی شرکت کی۔ انگلش فٹبالر نے ننھے فٹبالرز کے لئے چیرٹی فنڈز کا بھی اعلان کیا۔ نوجو