نریندر مودی کوصرف عہدہ حاصل کرنے کی فکر: سونیا گاندھی

ولساڈ (گجرات) 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے نریندر مودی کو اُن کے اپنے مستحکم گڑھ گجرات میں للکارتے ہوئے گجرات کی مثالی ترقی کو ڈھونگ قرار دیا اور رائے دہندوں سے اپیل کی کہ ایسی طاقتوں کو منتخب نہ کریں جن کا نظریہ تعصب اور سوچنے کا انداز نفرت پر مبنی ہے۔ اُنھوں نے مودی کو صرف عہدہ حاصل کرنے کی فکر ہونے اور عوام کی

ملک میں کوئی مودی لہر نہیں : وزیراعظم

گوہاٹی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ملک میں مودی لہر ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہاکہ یہ صرف ذرائع ابلاغ کی تخلیق ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں ملک میں مودی لہر نہیں چل رہی ہے۔ وہ ڈسپور سرکاری ہائی اسکول کے پولنگ بوتھ میں اپنی شریک حیات گرشرن کور کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے

گجرات میں جاسوسی پر راہول اور پرینکا گاندھی کی تنقید

سیتاپور (یوپی) 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی جاسوسی کے تنازعہ پر نریندر مودی کی مذمت میں اپنی ہمشیرہ پرینکا گاندھی کے ساتھ شامل ہوگئے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت گجرات خواتین کا کوئی احترام نہیں کرتی۔ اُن کے ٹیلیفون ٹیاپ کئے جاتے ہیں۔ وہ ہر گاؤں میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ مودی نے 45 ہزار ایک

سونیا گاندھی نے 10 لاکھ روپئے مالیتی ٹیکس فری ریلوے بانڈس کھو دیئے

نئی دہلی24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کی مصروفیت کے دوران صدر کانگریس سونیا گاندھی نے انڈین ریلوے فینانس کارپوریشن سے خریدے ہوئے 10 لاکھ روپئے مالیتی ٹیکس فری بانڈس کھو دیئے۔ اُن کے بانڈس کو اُن کے اثاثہ جات میں بھی شامل کیا گیا تھا اور تازہ ترین انتخابی حلف نامہ میں اُن کا ذکر کیا گیا تھا۔

آئندہ وزیراعظم کو صرف چند صنعتکاروں کی

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این آر آئی صنعتکار لارڈ سوراج پال نے اُمید ظاہر کی کہ ہندوستان کا آئندہ وزیراعظم صرف ’’چند صنعتکاروں‘‘ کی فکر نہیں کرے گا اور غریبوں کا خیال رکھتے ہوئے حکومت چلائے گا۔ اولور ہیمپٹن یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ پال نے کہاکہ انتخابات کے وقت ہم ہندوستان میں موجود ہ

البدر کے دو مشتبہ ارکان کیخلاف عدالتی کارروائی جاری

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ دہشت گرد تنظیم البدر کے دو مشتبہ ارکان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔ اُن کے پاس سے 2006 ء میں ہتھیاروں اور دھماکو مادوں کا زبردست ذخیرہ ضبط کیا گیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے کہاکہ اختتامی رپورٹ جو سی بی آئی نے داخل کی ہے، زیرالتواء رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے ہوئے تین متبادل طری

محبوب نگر میں جلسہ ’’ یاد شاعر انقلاب علامہ اقبال ‘‘

محبوب نگر /24 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) شاعر انقلاب علامہ اقبال کی 76 ویں برسی کے موقع پر ایک جلسہ عام یاد شاعر انقلاب علامہ ا قبال ’’ عروج اسلام و غیر طرحی مشاعرہ بروز ہفتہ 26 اپریل بوقت 9 بجے شب بمقام غالب ہال بصدارت شری سنجیوا ریڈی صاحب ڈپٹی کلکٹر و سکنڈ کلاس مجسٹریٹ منعقد ہوگا ۔ معتمد غالب ہال اے ہارون رشید ایڈوکیٹ نے تمام شعراء کرام تما

کریم نگر میں سمر کلاسیس کا اہتمام

کریم نگر /24 اپریل ( فیاکس ) مسجد جعفری مکرم پورہ کریم نگر میں طلباء و طالبات کیلئے سمر کلاسیس کا 28 اپریل تا 25 مئی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے اوقات صبح 8 بجے تا 10 بجے ہوں گے ۔ جہاں طلبہ کو ایمانیات ، سیرت النبیﷺ ، فقہ اسلامی ، اسلامی آباد اور اذکار و دعائیں سکھائیں جائیں گی ۔ اول تا دہم کلاسیس کیلئے داخلہ فیس 50 روپئے انٹر و ڈگری کیلئے 200 ر

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا عزم

مٹ پلی 24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی حلقہ کورٹلہ کانگریس پارٹی کے امیدوار جناب کومو ریڈی راملو نے ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع ویمکرتی میں بپیدل دورہ کرتے ہوئے ہر گھر گھر پہونچے اور مقامی ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ انہیں پھر ایک بار موقع دیں اور بھاری اکثریت سے جتائیں ۔ انہوں نے سابق میں ان کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی امور کا ذکر ک

کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

جگتیال 24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کی تشکیل سونیا گاندھی کے مرہون منت ہے کانگریس کی پالیسیوں اور کئی ایک مراعات کی فراہمی سے کئی مسلم نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے علاوہ ملازمتوں میں مواقع فراہم ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز گانگریس پارٹی ضلعی تشہیر کمیٹی کنوینر جناب عبدالصمد نواب نے جگتیال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہ

کورٹلہ اسمبلی حلقہ میں رائے دہندوں کی تعداد

مٹ پلی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الیکشن ریٹرننگ آفیسر کے بموجب اس مرتبہ کورٹلہ اسمبلی حلقہ میں جملہ ووٹرس رائے دہندگان 218343 ہیں ان میں مرد و احباب 107390 اور خواتین 110953 ہیں ۔ سابقہ ووٹرس 214365 میں نئے ووٹرس 3978 درج کئے گئے اور اب جملہ 219343 ہیں ۔ ابراہیم پٹنم منڈل میں 17862 مرد احباب اور 19770 خواتین جملہ 37632 ہیں ۔ ملاپور منڈل میں 18670 مرد احباب ا

کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے اسماعیل شمس کی اپیل

ہمکنڈہ /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد اسماعیل شمشی سینئیر کانگریس قائد و سابق وقف بورڈ چیرمین نے ہمکنڈہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں اقلیتوں کی حالت ابتر ہے اور وہ سماجی و معاشی طور پر دلتوں اور قبائیلوں سے بھی پیچھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔ ان انتخابات میں ا

مرکز میلاد کمیٹی کریم نگر کی کانگریس کو تائید

کریم نگر ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معتمد کمیٹی کے بموجب میلاد کمیٹی کریم نگر کا ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس 21 اپریل کو درگاہ کریم اللہ قادری کے احاطہ میں منعقد ہوا جس میں موجودہ انتخابات اور مسلمانوں کے لائحہ پر غور و خوض کیا گیا اور موجودہ حالات کے پیش نظر ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے مطابق میلاد کمیٹی کریم نگر کی طرف سے خصوصا

غریبوں کی ترقی میرا مقصد حیات

کریم نگر ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غریبوں کی ترقی کانگریس پارٹی میرا اپنا منصوبہ ہے اس لئے حدالمقدور کوشش کررہا ہوں کہکر کانگریس پارٹی کریم نگر اسمبلی حلقہ رکن چیلمیڈہ لکشمی نرسمہاراؤ نے کہا وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ولیم پہاڑ ایلا یوتارم سنگنور مواضعات میں جاکر مقامی افراد ووٹرس سے ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے ر

ضلع کانگریس پارٹی صدر کے مرتنجیم نامزد

کریم نگر ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع کانگریس پارٹی صدر کے سابق رکن اسمبلی کٹکم مرتنجیم کو نامزد کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں ٹی پی سی سی صدر پونالا لکمشیا نے احکامات جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے موجودہ ضلع صدر کانگریس جی رویندر راو سرسلہ اسمبلی حلقہ امیدوار چناو میدان میں ہیں جس کی وجہ سے فوری طو رپر چناو انتظامات کے تح

مدرسہ انوارلعلوم ونپرتی میں گرمائی دینی کلاسس کا آغاز

ونپرتی ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا عبدالرزراق قاسمی ناظم مدرسہ و مولانا شیخ خالد امام قاسمی معتمد مدرسہ کی اطلاع کے مطابق مدرسہ انوارالعلوم ونپرتی کی نگرانی میں گرمائی تعطیلات میں سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کیلئے دینی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ اوقات صبح 10 بجے تا ایک بجے رہیں گے ۔ جس میں ناظ

ضلع محبوب نگر کے عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع

محبوب نگر ۔ 24 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے ضلع کے تمام منتخبہ عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع 27 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باولی محبوب نگر منعقد کیا گیا ہے ۔ اس اجتماع کو علماء اکرام کے علاوہ اراکین حج سوسائٹی کی جانب سے تفصیلی طور پر سفر

ظہیر آباد میں سہ رخی مقابلہ

ظہیرآباد ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ امسبلی ظہیرآباد میں جیسے جیسے رائے دہی کی مقررہ تاریخ قریب آتی جارہی ہے ، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔ ڈاکٹر گیتا ریڈی اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کر کے اپنی پہلی میعاد کے دوران ان کی جانب سے انجام دیئے گئے ترقیاتی کاموں کی دہائی دیتے

بیدر میں جرائم و حادثات

بیدر ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک لڑکی کی عصمت دری کر کے قتل کرنے کی مقدمے میں ملزم کو ڈسٹرکٹ سیشن جج نے موت کی سزاء سنائی ۔ بھالکی تعلقہ کے موضع تلواڑ ( ایم ) کے متوطن جیوتی بامہاراج نامی 35 سالہ شخص کو موت کی سزاء سنائی گئی ہے ۔ 11 نومبر 2012 ء کو یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ لڑکی کے والد کی شکایت پر بھالکی کے ڈی ایس پی مسٹر ڈی ایس مالکوتی

بارش سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ کی ادائیگی

بیدر ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے مختلف مقامات پر غیرموسمی بارش سے ہارٹیکلچر فصلوں کو نقصان ہوا ہے ۔ فی ہیکٹر 25 ہزار روپئے نقصان کا معاوضہ دیا جائیگا ۔ یہ بات وزیر ہارٹیکلچر شامنورشیوشنکر پانے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ فصلوں کو ہوئے نقصان کے تعلق سے مکمل رپورٹ پیش کرنے محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ۔ اسی دوران ریاس