رشتہ ٹوٹ جانے پر لڑکے نے خودکشی کرلی

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) شادی کا رشتہ ٹوٹنے سے دلبرداشتہ ایک لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شاہ آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 24 سالہ کے ملیش جو شاہ آباد علاقہ کے ساکن بالا کشٹایا کا بیٹا تھا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ ملیش کے والدین اپنے بیٹے کی شادی کرنا چاہتے تھے اور اس ضمن میں رشتہ دیکھ رہے تھے ۔ دو ہفتہ قبل ملیش کو ایک لڑکی ک

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم اپریل (راست) محترمہ قمر سلطانہ زوجہ جناب سید امیرالدین اقبال کا آج شب قلب پر حملہ کے باعث نامپلی کیر ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت موسیٰ قادری حسینی علم میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں تین فرزندان و دو دختران شامل ہیں۔ مرحومہ ممتا

تیراکی کے دوران ایک نوجوان پر مرگی کا دورہ

آمنگل یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آمنگل کے قریبی علاقہ کپا گنڈلہ دیہات میں ایک 25 سالہ نوجوان راگھو یندرا تیراکی کے دوران مرگی کا دورہ پڑنے سے اچانک پانی کے اندر ہی بے ہوش ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی کے اندر چلا گیا ۔ یہ نوجوان حیدرآباد میں ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ اُگادی تہوار کی وجہ سے اپنے آبائی وطن دوستوں کے سا

عراق میں انتخابی مہم کے آغاز پر حملے، 8 ہلاک

بغداد ۔یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے آج آغاز کے موقع پر شمالی بغداد میں سلسلہ وار حملوں کے سلسلہ میں کم سے کم 8 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ 2011 ء کے اواخر میں امریکی فوج کی واپسی کے بعد عراق میں پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ تشدد اور رشوت ستانی سے متاثرہ اور بُری طرح منقسم

سعودی عرب میں پانچ اسکالروں کیلئے شاہ فیصل ایوارڈز

ریاض ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیراعظم اور وزیردفاع نے پانچ بین الاقوامی اسکالروں کو اسلام،اسلامی تعلیمات، عربی زبان وادب، طب اور سائنس کے شعبوں میں نمایاں خدمات پر شاہ فیصل عالمی ایوارڈز سے نوازا ہے۔ ایوارڈز کی تقسیم کی رنگارنگ تقریب دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوئی۔ سعودی عرب کے ح

ترک فوج کی شام میں جوابی کارروائی

انقرہ ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے سرحدی قصبہ یائیلا داجی میں ایک جامع مسجد پر شام سے داغے گئے مارٹر گولے اور راکٹ حملے کے جواب میں ترک فوج نے شام میں جوابی کارروائی کی ہے۔ ترکی کے صوبہ ہاتائی کے گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو شام سے متصل قصبے میں شام سے داغا گیا ایک میزائل مسجد پر گرا اور مارٹر گنوں سے

شامی تصادم میں مہلوکین کی تعداد دیڑھ لاکھ ہوگئی ہے

بیروت ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام میں انسانی حقوق کے ایک نگرانکار گروپ نے خانہ جنگی سے متاثرہ اس ملک میں مارچ 2011ء سے جاری تصادم میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150,000 بتائی ہے۔ اس ادارہ نے آج اپنی نئی فہرست جاری کی۔ شامی مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اس کی فہرست میں 150,344 مہلوکین ہیں جن میں 51,212 عام شہری ہیں۔ بچوں کی تعداد

مشرق وسطیٰ امن مساعی کو بچانے امریکی سفارتکاری جاری

تل ابیب ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں در آنے والے تعطل کو دور کرانے کیلئے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق پیر کو تل ابیب پہنچنے کے فوراً بعد کیری نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ کیری کل رات مغربی کنارے کے ٹاؤن رملہ کا سفر کرت

نینسی کا استعفیٰ روابط میں تغیر کا عکاس نہیں :امریکہ

واشنگٹن ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سفیر نینسی پاویل کے اچانک استعفیٰ سے امریکہ کے ہندوستان کے ساتھ روابط میں کوئی ردوبدل کا اشارہ نہیں ملتا ہے ، امریکہ نے یہ بات کہی اور ادعا کیا کہ درپردہ ایسی کوئی بڑی وجہ نہیں ہے جو اُن کے استعفیٰ کا موجب بنی ۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نائب ترجمان میری ہاف نے جب نینسی کے اس اعلان کے تعلق سے پوچھا گیا کہ وہ

افریقہ میں ایبولا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ

کوناکری ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افریقی جمہوریہ گنی کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ایبولا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گنی اور اس کے ہمسایہ ممالک لائبیریا اور سیرالیون میں اس مہلک وباء کے نتیجے میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وسطی افریقہ میں ایبولا کے خلاف سرگرم ایک امدادی تنظیم ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ افریقہ ک

یمن میں جرمن یرغمالی کی ویڈیو جاری

صنعا ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو ماہ قبل یمن سے اغوا کئے گئے جرمن شہری روڈیگر شویڈ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ یمن کے ایک نجی ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی اس ویڈیو میں شویڈ قدرے کمزور دکھائی دیا۔ اس 60 سالہ جرمن شہری کو جنوری میں صنعا سے ایک قبائلی شخص نے اغوا کیا تھا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بتایا ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا شویڈ

دبئی میں حادثہ پر ہندوستانی کو ایک ملین درہم معاوضہ

دبئی ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی کو کار حادثہ میں مفلوج ہوجانے کے بعد دبئی کی ایک عدالت نے بطور معاوضہ ایک ملین درہم (272,257 امریکی ڈالر) عطا کئے ہیں ۔ 47 سالہ ہندوستانی شخص جس کی شناخت صرف اُس کے نام کے ابتدائی حروف اے کے سے کی گئی ہے ، 2012 ء کے ایک حادثہ کے بعد کوئی بھی چیز کھانے یا پینے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا اور اُسے 24 گھن

اوباما کو قتل کرنے کی کوشش پر مجرم کو 25 سال قید

واشنگٹن، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایک امریکی شخص جس نے اعتراف کیا کہ وہ صدر براک اوباما کو وائیٹ ہاؤس میں فائرنگ کے ذریعہ قتل کرنے کوشاں رہا ہے ، 25 سال قید کی سزاء سنائی گئی ہے ۔ آسکر اٹیگا ہرنانڈیز کی وفاقی عدالت میں پیشی ہوئی جبکہ وہ ستمبر میں ہی دہشت گردی اور غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات پر اپنا قصور قبول کرچکا تھا۔ اُسے 17 فو

فیس بک تنازعہ پر 16 سالہ لڑکی کے ہاتھوں سہیلی کا قتل

لندن ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہولناک واقعہ میں 16 سالہ لڑکی نے فیس بک سے متعلق کسی تنازعہ پر جنون کی حد تک برہم ہوکر اپنی عزیز سہیلی کو 65 مرتبہ تیز دھاری ہتھیار گھونپ کر قتل کردیا۔ ایرانڈی ایلزیبتھ گوتریز کو یہ جان کر غیرمعمولی غصہ آگیا تھا کہ اُس کی سہیلی نے سوشل نٹورکنگ سائیٹ پر دونوں کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کردیئے ۔ گوتریز نے

شامی باغیوں سے ربط پر جرمنی میں تین مشتبہ افراد گرفتار

برلن ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن سمیت تین مختلف شہروں میں چھاپے مارتے ہوئے شامی باغیوں سے مبینہ تعلقات رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں جرمنی کی ایلیٹ GSG 9 فورس کے سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ انھیں وفاقی اور ریاستی پولیس فورس کا تعاون بھی حاصل تھا۔ جرمن وفاقی دفتر استغاثہ