ٹی آر ایس کو جی ایچ ایم سی حدود میں طاقتور امیدواروں کی تلاش

حیدرآباد۔یکم اپریل، ( سیاست نیوز)تلنگانہ راشٹرا سمیتی نئی ریاست میں ایک طاقتور علاقائی جماعت کے طور پر ابھرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اسے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں واقع 24اسمبلی حلقوں میں مایوسی کا سامنا ہے۔ شہر کے ان 24اسمبلی حلقوں میں پارٹی کو مضبوط امیدواروں کی تلاش ہے جس میں اسے کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔ شہر

این بالاکرشنا لوک سبھا کے لیے مقابلہ کرنے کے خواہاں

وشاکھا پٹنم ۔ یکم ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : تلگو دیشم پارٹی کے بانی صدر آنجہانی این ٹی راما راؤ کے فرزند مشہور تلگو اداکار این بالاکرشنا نے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سمہا چلم میں سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں پوجا کرنے کے بعد بالا کرشنا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ ان کے

سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد ناصر خان جو بالاپور بارکس علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاری ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب ناص

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی علحدہ واقعات میں 2 خواتین کی خودکشی

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور بیگم بازار کے علاقوں میں پیش آئے واقعات میں دو خواتین نے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ انوشا جو چپل بازار علاقہ کے ساکن گرویش کی بیوی تھی ۔ انوشا کو اپنے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس خاتون کی شادی سال 2010 میں ہوئی

عاشق جوڑے کی خودکشی

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) گنڈلہ پوچم پلی کے علاقہ میں ایک عاشق جوڑے نے خودکشی کرلی ۔ ایک ہی بستی سے تعلق رکھنے والا یہ عاشق جوڑا اپنے بڑوں کی مرضی کا مخالف تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ لکشمی پرسنا کماری اور 23 سالہ چندرا شیکھر جو ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ کل رات گنڈلہ پوچم پلی کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرل

پٹری عبور کرنے کے دوران 2 ہلاک

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور نامپلی کے ریلوے حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تاہم ان دونوں واقعات میں مہلوک افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گورہ کے مطابق 30 سالہ نامعلوم شخص جو کل حفیظ پیٹ او

مالی پریشانیوں پر انتہائی اقدام

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) دنڈیگل کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ یونیت جو پیشہ سے پینٹر تھا سورام کالونی کے ساکن ایلم کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین کے ڈبے میں نعش دستیاب

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے ایک ٹرین کے ڈبہ سے خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو مشتبہ طور پر پائی گئی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کل منماڑ کی ریل سے اس کی نعش برآمد ہوئی ۔ ریلوے پولیس کو شبہ ہے کہ اس خاتون کی موت خرابی صحت کے سبب ہوئی ہوگی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقد