خاتون کی کمسن بچی کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقع میں ایک خاتون نے اپنی معذور بچی کے ساتھ خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کے پاروتماں عرف بھارتی جو راگھویندرا کالونی کوکٹ پلی کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ اس کی لڑکی پیدائشی معذور تھی اپنی تین سالہ لڑکی گائیتری کی صحت کے تعلق سے پاروتماں ہمیشہ پریشان رہتی تھی

بیس بال کی باصلاحیت کھلاڑی شاہین کواسپانسرس کی تلاش

حیدرآباد۔3اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) ملک اور ریاست میں کئی ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کہ معاشی مسائل کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر منوانے میں کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں ۔ ایسے ہی کھلاڑیوں میں ایک نام شاہین بیگم ہے جنہوں نے سینئر اور جونیئر سطح پر 12سے زیادہ قومی بیس بال ٹورنمنٹس میں اپنی صلاحیتوں کو منوالیا ہے۔ ریلو

محمد حفیظ ٹوئنٹی 20کی قیادت اورونڈے کی ذمہ داری سے سبکدوش

کراچی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سیمی فائنل میں رسائی سے محروم رہنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹوئنٹی 20کی کپتانی کے علاوہ ونڈے اور ٹسٹ میں نائب کپتانی سے استعفی دے دیا ہے ۔ محمد حفیظ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے سبکدوش ہونے

مالی تنگ دستی پر میکانک کی خودکشی

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز) رائے درگم علاقہ میں ایک میکانک نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ گروناتھ رائے جو پیشہ سے میکانک تھا رائے درگم میں رہتا تھا وہ کرناٹک کا متوطن تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

چمپئنس چیلنج کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فارورڈر نونیت کور اور نیہا گوئل کو پہلی مرتبہ 18رکنی ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 27اپریل تا 4مئی منعقد شدنی ایف آئی ایچ چمپئنس چیلنج کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کپتانی ریتو رانی کریں گی۔ علاوہ ازیں مڈفیلڈر چنچن دیوی ہندوستانی ٹیم کی نائب کپتان ہوں گی۔ 8ممالک کے درمیان یہ ٹورنمنٹ

آئی پی ایل کی 2مئی کو ہندوستان واپسی

ممبئی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی ہفتوں کے بعد آئی پی ایل 7 کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کے متعلق غیریقینی صورتحال ختم ہوچکی ہے اور اب آئی پی ایل کے مابقی 40مقابلے ہندوستان میں 2مئی سے کھیلے جائیں گے ۔ جیسا کہ ابتدائی مرحلے کے 20مقابلے 16تا 30اپریل متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے ۔ ہندوستان میں پہلے مقابلے کی میزبانی رانچی کرے گا جہاں چ

پیٹرسن نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے خواہاں

لندن ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کیون پیٹرسن نے آج کہا ہے کہ وہ ابھرتے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے خواہاں ہیں تاکہ اپنے بین الاقوامی تجربات سے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچاسکے ۔ایک ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں پیٹرسن کا کہنا ہے کہ اب جب کہ ان کا انگلینڈ کے لئے بین الاقوامی کریئر ختم ہوچکا ہے تو بہتر ہے

ساپ کے سالانہ سمر کیمپ کا یکم مئی کو آغاز

حیدرآباد۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپورٹس اتھاریٹی آف آندھراپردیش (ساپ) کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے بموجب تنظیم کے سالانہ گرمائی کیمپ کا آغاز یکم مئی کو ہورہا ہے ۔ شہر کے 7 مختلف مقامات پر مختلف کھیلوں کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ایل بی اسٹیڈیم میں کرکٹ ‘ باکسنگ ‘ ہینڈ بال ‘ فٹنس ٹریننگ اور فٹبال ‘ جمناسٹک‘ یوگا ‘ والی بال ‘ کراٹے ‘ ویٹ ل

مبلغ کیسا ہونا چاہئے؟

اور تم نہ برا بھلا کہو انھیں جن کی یہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا (ایسا نہ ہو) کہ وہ بھی برا بھلا کہنے لگیں اللہ کو زیادتی کرتے ہوئے جہالت سے۔ یونہی آراستہ کردیا ہے ہم نے ہر امت کے لئے ان کا عمل پھر اپنے رب کی طرف ہی لوٹ کر آنا ہے انھیں، پھر وہ انھیں بتائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔ (سورۃ الانعام۔۹۰۱)

قیمتی عمر ضائع مت کرو

حضرت محمد بن ابوعمیرہ رضی اللہ تعالی عنہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں، فرماتے ہیں کہ ’’اگر کوئی بندہ اپنی پیدائش کے وقت سے بڑھاپے میں مرنے تک (اپنی پوری اور طویل زندگی کے دوران) صرف خدا کی اطاعت و عبادت میں سرنگوں رہے تو وہ بھی اس (قیامت کے) دن (عمل کا ثواب دیکھ کر) اپنی اس تمام طاعت و عبادت کو بہت کم جانے لگا اور