؍9 اپریل کو کے سی آر کی پرچہ نامزدگی

سنگاریڈی ۔ 6 اپریل ( سیاست نیوز) سربراہ ٹی آر ایس کے سی آر حلقہ اسمبلی گجویل سے 9 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر اس خصوص میں پارٹی کیڈر کو ہدایت دے چکے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی گجویل سے 8 ؍ اپریل کو نرساریڈی کانگریس امیداور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ جبکہ 7 اپریل کو تلگودیشم امیدوار پرتاب ریڈی پرچہ نامزدگ

میدک کے رکن اسمبلی تلگودیشم سے مستعفی ،بی جے پی سے مفاہمت پر اعتراض

حیدرآباد 6 اپریل (این ایس ایس ) میدک کے تلگودیشم رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو نے مفاہمت کے تحت ملکاجگیری کی نشست بی جے پی کو دیئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی پارٹی سے استعفی دے دیا۔ ہنمنت راو نے آج اپنے حامیوں کے ساتھ تلگودیشم پارٹی کے صدر چندرا بابونائیڈو سے ان کے گھر ملاقات کی بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’چن

مولانا عبد القوی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز

احمد آباد ۔ 6؍ اپریل (ای میل) عین انتخابات سے قبل حیدرآباد کے عالم دین مولانا عبدالقوی کی گرفتاری سے حیران و پریشان جمعیۃالعلماء ہند نے قانونی اور سیاسی سطح پر ان کی رہائی کی جدوجہد کو موثر بنانے کے لئے نامور وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ان کے دفاع میں 7؍ اپریل کو احمد آباد کے پوٹا کورٹ میں موجود رہیں گے ساتھ ہی وکلاء کے ساتھ کوآرڈی

ضلع اور منڈل پریشدوں کے انتخابات کیلئے 80 فیصد رائے دہی

حیدرآباد۔ 6 اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں زیڈ پی ٹی سیز اور ایم پی ٹی سیز کے لئے پہلے مرحلہ کے تحت آج منعقدہ رائے دہی چند ایک معمولی نوعیت کے واقعات کے ماسواء بحیثیت مجموعی پرامن رہی ۔ اور رائے دہی کا اوسط تقریباً 80 فیصد رہنے کی اطلاعات ہیں ۔ رائے دہی سے متعلق مکمل رپورٹس موصول نہ ہونے کی وجہ سے رائے دہی قطعی فیصد کا اظہار کرنا مشکل ہے

راجمندری میں ویان سے آٹو رکشا کا تصادم ‘ ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

راجمندری ۔ 6 ؍ اپریل ( پی ٹی آئی) ضلع مشرقی گوداوری کے کتہ پیٹ منڈل میں ایک ویان سے آٹو رکشا کے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں آج 9 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شامل ہیں۔ وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ کتہ پیٹ منڈل کے گولہ کوٹا واری پالم کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کتہ پیٹ سے املاپورم کی سمت جانے والا آٹو رکشا

شام کے باغیوں کو مزید امداد کا امریکی اعلان

واشنگٹن۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو چھوٹے اسلحہ کی ترسیل اور تربیت کے معاملات میں توسیع کیلیے ایک منصوبے کو آخری شکل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ منصوبہ پہلے سے ہی اصولی طور پر منظور شدہ ہے تاہم اس میں وسعت لانے کی ضرورت جنیوا ٹو کے بعد زور پکڑنے والی شامی حکومت کی جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ العربیہ ٹی

افغانستان کے تاریخی انتخابات پر اوباما کی مبارکباد

واشنگٹن/ بیجنگ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج افغانستان کے عوام کو تاریخی انتخابات پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ اس سے جمہوریہ افغانستان میں اقتدارکی پہلی بار پُرامن منتقلی پیش آئے گی ۔انہوں نیاپنے بیان میں کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے وہ لاکھوں افغان شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امیدظاہر کر

اسرائیل کا فلسطینی قیدی رہا کرنے سے انکار

یروشلم۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی رہنماؤں کے اقوام متحدہ میں اپنے اثر ورسوخ میں اضافہ پر برہم اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے چوتھے گروپ کو رہا کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزیر انصاف زپی لِونی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنے اقدامات سے قیدیوں کی رہائی کی شرائط سے انحراف کیاہے۔ اسرائیلی

معاشی پریشانیوں سے دل برداشتہ مزدور کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے بموجب 24 سالہ محمد غوث ساکن مگلماں بستی اپنے مکان میں کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ غوث گزشتہ چند عرصہ سے معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلہ میں م

سڑک حادثہ میں مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) گھٹکیسر علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 52 سالہ کے سائی کرن ساکن عنبر پیٹ جو پیشہ سے ٹائیلس کا کام کرتا تھا آج صبح گھٹکیسر چوراہے سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں سائی کرن شدید زخمی ہوگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس نے کار ڈرائی

ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے بتایا کہ 75 سالہ ایم باگیا ساکن پنجہ گٹہ ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن پر پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات ج

بس کی ٹکر سے طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) آر ٹی سی بس کی ٹکر سے 14 سالہ طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ چکڑ پلی پولیس کے بموجب پربھات ساکن چکڑپلی آج صبح سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں پربھات شدید زخمی ہوگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

کار اُلٹنے سے دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) چندا نگر علاقہ میں آج صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب تیز رفتار کار الٹنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ این وی آدتیہ ‘ 28 سالہ ستیش اپنے ایک دوست پون کے ہمراہ سویفٹ کار میں لنگم پلی تا گچی باؤلی جارہے تھے کہ اچانک کار الٹ گئی اور اس حادثہ میں آدتیہ اور ستیش برسرموقع ہل

’’کوہلی مجھ سے شادی کرلو‘‘ انگلش ویمنس کرکٹر کی پیشکش

لندن۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹرس اور بالی ووڈ اداکاراؤں کے درمیان تعلقات کے چرچے ہمیشہ سے عوام کی دلچسپیوں کا باعث رہے ہیں اور حالیہ عرصہ میں اس کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں، لیکن اب انگلینڈ کی کرکٹر Danielle Wyattنے ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی کو شادی کی پیشکش کی ہے۔ ڈینیل نے ویراٹ کوہلی کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر شا