اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کا تیقن

کڑپہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے کڑپہ میونسپل اسٹیڈیم میں منعقدہ پرجا گرجنا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تلگودیشم کا بی جے پی سے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے اور بی جے پی سے اتحاد ریاست کے مفادات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ یہ مفاہمت تاریخی ہے ۔ ریاست آندھراپردیش کی تعمیر جدید

آرمور میں آزاد امیدوار ڈاکٹر مدھو شیکھر کی ریالی

آرمور /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج آرمور ڈیویژن کے حلقہ اسمبلی بالکنڈہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے چوتھا فلاحی تنظیم کے بانی ڈاکٹر مدھو شیکھر نے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ انہوں نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ جس میں مسلم مائناریٹیز کی کثیر تعداد موجود تھی ایک ریالی کا اہتمام کیا ۔ یہ ریالی بالکنڈہ منڈل کے دیہاتوں سے ہوتے ہوئے کمرپلی

کلواکرتی سے بالاجی سنگھ کا پرچہ نامزدگی کا ادخال

کلواکرتی /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی ٹی آر ایس انچارج بالاجی سنگھ نے آج تحصیل آفس میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات داخل کئے جوکہ آزاد امیدوار اور ٹی آرایس امیدوار کیلئے نامزدگی داخل کئے ۔ معلوم ہوا کہ گذشتہ 5 سال سے پارٹی کیلئے محبت کرتے رہنے اور عوام میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ایک موقع پر پارٹ

کانگریس امیدوار کو مسلم لیگ کی تائید

یادگیر /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر میں انڈین یونین مسلم لیگ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مبین حیدر منعقد ہوا ۔ جس میں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار بی وی نائک کی تائید کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقامی مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کرناٹک میں خاص کر علاقے حیدرآباد کرناٹک میں 371(J) کا

گلبرگہ میں شدید گرمی سے انتخابی سرگرمیاں متاثر

گلبرگہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے دارالخلافہ ، گلبرگہ ڈویژن کے صدر مقام گلبرگہ میں ان دنوں سخت گرمی کے سبب پارلیمانی انتخابات کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ ان دنوں درجہ حرارت 41تا 42ڈگری سیلسیس چل رہا ہے جبکہ اپریل کا یہ پہلا ہفتہ ہی ہے۔ اس شدید گرمی کے سبب مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں متاثر ہور

گجویل میں حلقہ اسمبلی سے آج کے سی آر کی پرچہ نامزدگی کا ادخال

گجویل /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ جوکہ حلقہ اسمبلی گجویل سے مقابلہ کرنے کے اعلان کے بعد حلقہ اسمبلی گجویل کے بشمول ضلع میدک کے ٹی آر ایس سرکردہ قائدین کے مطابق چندر شیکھر راؤ کے پرچہ نامزدگی ادخال کروانے کی تیاری میں گذشتہ دو سن سے مستقر گجویل میں مقام کرتے ہوئے انتظامات میں مصروف ہیں ۔ چنان

محبوب نگر میں اسکولی امتحانات کے نظام الاوقات پر نظر ثانی

نارائن پیٹ۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر میں جماعت اول تا نہم منعقد ہونے والے امتحانات کے نظام الاوقات میں تبدیلی میں عمل میں لائی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر کے مراسلہ 51/E1-1/2013 کے مطابق 9 اپریل سے آغاز عمل میں لانے کے بجاے اب امتحانات کا آغآز 16 اپریل سے عمل میں آئے گا۔ ضلع محبوب نگر کے 3,900 سرکاری مدارس میں جماعت اول تا نہم

فتنہ قادیانیت کے خلاف سرگرم جدوجہد

بچکنڈہ۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس تحفظ ختم نبوت واحد جماعت ہے جو فتنہ قادیانیت کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ معروف رہتی ہے۔ ضلع نظام آباد میں 6 سال کے عرصہ سے اصلاحی کام چل رہا ہے۔ تحفظ ختم نبوت وہ کام کرتی ہے۔ کسی گاؤں یا مواضعات میں فرقہ قادیانی کا سکہ جما ہوا دکھائی دیتا ہے تو فوری مجلس تحفظ کے صدر و اراکین اس مقام پر پہنچ کر وہاں

حلقہ اسمبلی بانسواڑہ سے کے بالراج کانگریس امیدوار

بانسواڑہ ۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ حلقہ اسمبلی عام انتخابات کیلئے بانسواڑہ اسمبلی کانگریس ٹکٹ کے دعویداروں میں کئی نام لئے جارہے تھے جس کے بعد سابق رکن اسمبلی بانسواڑہ باجی ریڈی گوردھن کے نام کو قطعیت دی گئی تھی، اس خصوصی میں کانگریس پارٹی کارکنان نے باجی ریڈی گوردھن کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی 2 اپریل کی شام زبردست آتش

پٹلم میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی کے پرامن انتخابات

پٹلم۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل میں چار زیڈ پی ٹی سی امیدوار انتخابات میں حصہ لیا۔ ٹی آر ایس پارٹی سے مسٹر پرتاب ریڈی، کانگریس سے مسٹر بال ریڈی پٹیل، تلگو دیشم پارٹی سے مسٹر کرشنا مورتی، بی جے پی سے مسٹر ششی دھر نے مقابلہ کیا۔ ایم پی ٹی سی میں 56 امیدواروں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ پٹلم منڈل میں 14 وارڈز ہیں۔ آنگن واڑی ٹیچرس گل

مرکز میں عدم استحکام اور سب سے بڑی پارٹی سے سودے بازی بنیادی مقصد

چندی گڑھ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے خارج شدہ قائد اشونی اپادھیائے نے آج الزام عائد کیا کہ پارٹی کا واحد مقصد مرکز میں ایک غیر مستحکم حکومت کا قیام ہے تا کہ وہ سب سے بڑی واحد سیاسی پارٹی سے سودے بازی کرسکے ۔ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کے سابق رکن اپادھیائے نے کہا کہ پارٹی لوک سبھا کی نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے تا کہ مرکز

بھگوا پارٹی کا فرقہ پرست ایجنڈہ رنگین پیاکنگ میں پیش

ترواننتاپورم 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے منشور کو اس کے ’’فرقہ پرست ایجنڈے‘‘ کا انکشاف قرار دیتے ہوئے کانگریس قائد اور وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے خصوصی موقف کے بارے میں بھگوا پارٹی کا موقف سنگین فکر مندی کا معاملہ ہے ۔بی جے پی کا انتخابی منشور رنگین کاغذ میں لپٹے ہوئے فرقہ پرست ایجنڈہ کے سوائے او

راجستھان کے صحرائے پوکھرن میں فوج کی جانب سے برہموس مزائیل کی آزمائشی پرواز

جیسلمیر 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )فوج نے سوپر سانک برہموس کروز مزائیل کی چندھن میدان سے جو راجستھان کے شہر جیسلمیر میں پوکھرن کے قریب واقع فائرنگ رینج ہے کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ 290 کیلو میٹر فاصلے تک برہموس کی یہ پرواز 2.8 ماچ کی رفتار سے تھی ۔ یہ مزائیل 300 کیلو گرام وزن تک روایتی وار ہیڈ منتقل کرنے کے قابل ہے۔ اس مزائیل کی آزمائشی پروا

امیت شاہ کی سیاست میںموجودگی بدبختانہ :ملائم سنگھ یادو

لکھنو 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج امیت شاہ کو امور بی جے پی برائے یو پی کا انچارج بنانے پر بی جے پی پر تنقید کریت ہوئے اسے ’’بدبختی ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے لوگوں کی سیاست خود بدبختانہ ہے۔ امیت شاہ جیسا شخص سیاست میں موجود ہے یہ بدبختی کی بات ہے ۔ وہ کون ہے اس کے ماضی کا جائزہ لیں تو وہ اس و

مودی کو آر ایس ایس کا سب سے بڑا غنڈہ قرار دینے پربینی پرساد ورما کے خلاف شکایت درج

بیرم پور 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر اسٹیل بینی پرساد ورما کے خلاف بیرم پور میںایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے کیونکہ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو آر ایس ایس کا ’’سب سے بڑا غنڈہ ‘‘اور پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ کو ان کا ’’غلام ‘‘ قرار دیا تھا ۔ ضلع مجسٹریٹ مکیش چندر نے آج کہا کہ بینی نے مودی ک

امیتھی میں کمار وشواس پر سمرتی ایرانی کی تنقید

امیتھی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امیتھی لوک سبھا نشست کیلئے بی جے پی امیدوار سمرتی ایرانی نے آج مبینہ طور پرکمار وشواس کو کانگریس کی بی ٹیم قرار دیا اور کہا کہ عام آدمی پارٹی قائد خبروں میں رہنے کیلئے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کمار وشواس نہیں جانتے کہ خواتین کا کیسے احترام کیا جاتا ہے پھر وہ عوام کا کیسے احترام ک

سونیا گاندھی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا امیدوار دستبردار

نئی دہلی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کو اس وقت دھکہ لگا جبکہ ہائی کورٹ کے سابق جج فخر الدین نے جنہیں پارٹی سے رائے بریلی میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف امیدوار مقرر کیا گیا تھا مقابلہ سے دستبردار ہوگئے ۔ ان کی دستبرداری کی وجوہات ہنوز نا معلوم ہیں۔ فخر الدین کی دستبرداری کے بعد سماجی کارکن ارچنا سریستو کو عام آدمی پ

ووٹنگ مشینوں کا ’بیجا‘ استعمال ، کانگریس کی شکایت

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہو کر پول پیانل کے بعض ریاستوں میں رائے دہی کے اوقات میں توسیع کرنے کے فیصلے سے دستبرداری کا مطالبہ کیا اور آسام میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس) کی جانچ کیلئے واضح ہدایات جاری کرنے پر زور دیا۔ پارٹی نے ای سی سے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ووٹنگ مشین

بی جے پی، کانگریس دونوں کا بائیکاٹ کرنے بعض رہنماؤں کی اپیل

لکھنو ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رکن آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ مولانا کلب جواد اور نائب شاہی امام یحییٰ بخاری (برادر شاہی امام جامع مسجد دہلی سید احمد بخاری) نے آج مسلمانوں سے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سکیولر امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مجلس علماء ہند کے بیانر تلے جوائنٹ پریس کانفرنس