سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6افراد فوت ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 85 سالہ عبدالستار جو بڑا بازار گولکنڈہ کے ساکن ہے گذشتہ ہفتہ موٹرسیکل پر جارہے تھے کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور کل رات علاج کے دوران اس شخص کی موت ہوگئی ۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ دانیا جو پیشہ سے لیب

عاشق سے بات چیت کے بعد معشوقہ کی خودکشی

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) عاشق سے فون پر بات اور ملاقات کے بعد رات دیر گئے محبوبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 16سالہ کے رینو کا جو سورارم علاقہ کے ساکن کے جگن کی بیٹی تھی باوثوق ذرائع کے مطابق کل رات رینوکا نے اپنے عاشق سے بات کی تھی اور رات 9 بجے اس سے ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق رینوکا کا عاشق ا

جھلس جانے والی دو خواتین کی موت

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ اور بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کی مشتبہ طور پر جھلس جانے کے سبب موت ہوگئی۔ کلثوم پورہ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ مہا دیوی جو ضیا گوڑہ علاقہ کے ساکن موہن کی بیوی نے 10 مارچ کے دن خاتون پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ بوئن پلی پو

ایس بی ایچ اے ٹی ایم میں سرقہ کی ناکام کوشش

شمس آباد ۔ 14 مارچ ۔ (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد اے ٹی ایم میں کل رات ایک نامعلوم شخص نے اے ٹی ایم میں داخل ہوکر مشین کو توڑنے کی کوشش کی لیکن وہ رقم سرقہ کرنے میں ناکام ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو نے مقام کا معائنہ کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 14 مارچ ۔ (سیاست نیوز) کندوکور ضلع رنگاریڈی کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ انجیا جو پیشہ سے کسان اور کندکور علاقہ کا ساکن تھا گزشتہ ہفتہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

شمس آباد کے موضع رائنا گوڑہ میں خاتون کی مشتبہ موت

شمس آباد ۔ 14 مارچ ۔ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع رائنا گورہ میں نئی نویلی دلہن کی مشتبہ حالت میں نعش پائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب منگماں 20 سالہ ساکن محبوب نگر کی شادی ایک ماہ قبل شمس آباد کے موضع رائنا گوڑہ کے ساکن سرینواس سے ہوئی تھی ۔ سرینواس کے بموجب اس کی بیوی نے مبینہ خودکشی کرلی لیکن منگماں کے افراد خاندان کے بموجب اس کو مبینہ پھ

کوکٹ پلی میں سکیوریٹی گارڈ کی موت

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک سکیوریٹی گارڈ کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 44 سالہ وینکٹ ریڈی جو پرشانت نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ پیشہ سے سکیوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے۔ وہ کل رات کام پر آیا تھا اور آج مشتبہ طور پر مردہ دستیاب ہوا۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے مقدمہ کرلیا ہے ۔

بیوی سے جھگڑا، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 40 سالہ ملیش جو پیشہ سے لیبرتھا اس نے کل نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ملیش کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی بتایا گیا ہے جس نے کل اپنی بیوی سے جھ

بنجارہ ہلز میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ وویک جو بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن پردیپ کمار کا بیٹا تھا ۔ وویک ایک اسٹار ہوٹل میں شیف کی خدمات پر تھا جس کا آبائی مقام ریاست کیرلا بتایا گیا ہے اس نے کل شام ایک اسٹور ڈپو کے احاطہ میں درخت سے پھانسی لیکر خو

ترپن تیل کے ذریعہ خودسوزی

حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) میر پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص ترپن تیل کا استعمال کرتے ہوئے خودسوزی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سرینواس جو آر این ریڈی نگر کا ساکن تھا پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے 11 مارچ کے دن اس نے حالت نشہ میں ترپن تیل جسم پر ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔

پرویز مشرف کے خلاف گرفتاری کا مشروط وارنٹ

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے خلاف مشروط، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنرل پرویز مشرف غداری کے الزامات کے تحت ایک خصوصی عدالت میں جاری مقدمہ کی سماعت کے موقع پر حاضری میں ناکام ہوگئے تھے۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے اعلان کیا کہ ’’ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا

تحریک تلنگانہ کے سرگرم جہد کاروں کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ایلڈرس فورم کے زیر اہتمام تحریک تلنگانہ کے سرگرم غیر سیاسی جہد کاروں کی تہنیتی تقریب 19 مارچ شام 5-30 بجے پریس کلب بشیر باغ میں منعقد ہوگی ۔ صدارت جسٹس بی سدرشن ریڈی سابق جج سپریم کورٹ کریں گے ۔ مہمانان اعزازی جناب ہریش راؤ رکن اسمبلی اور محمد محمود علی ایم ایل سی ، پروفیسر کودنڈا رام صدر تلنگان

کے سی آر سے مسلمانوں کو تحفظات پر وضاحت کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد۔14مارچ(سیاست نیوز)ٹی آر ایس اقلیتی قائد ابراہیم کو اسمبلی حلقہ محبو ب نگر کے ٹکٹ سے محروم رکھنے کو مستقبل کے تلنگانہ میںمسلمانوں کے ساتھ ناانصافیوں کے خدشات میںاضافہ قراردیتے ہوئے کل ہند مسلم سنگھم کے صدر جناب خالد رسول خان نے صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر رائو کو محبوب نگر کے بشمول تلنگانہ میں مسلمانوں کی اکثریت وال

عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آنے پر صحافیوں کو جیل بھیج دوں گا: کجریوال

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ذرائع ابلاغ پر ’’بِک جانے‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے اروند کجریوال نے دھمکی دی کہ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آجائے تو تحقیقات کے بعد صحافیوں کو جیل بھیج دیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ پورا ذرائع ابلاغ موجودہ دور میں بِک چکا ہے۔ یہ ایک بڑی سازش ہے۔ سیاسی تنازعہ ہے۔ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آجائ