Month: 2014 مارچ
کریم نگر میں سیاسی بے روزگاروں کیلئے مواقع
کریم نگر۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ اپریل کی 6اور 8 تاریخوں میں دو مرحلوں میں چناؤ کروائے جانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دی گئی تھی جس پر پچھلے چار دنوں سے مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابات کو ملتوی کئے جانے کی کوشش ناکام ہوچکی ہے۔ اب اس کی وجہ سے سیاسی بے روزگار چناؤ میدان میں آنے کے لئے اپنی اپنی کوششوں میں تیزی پیدا ک
این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملے گی
نئی دہلی /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں 195 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ایسے میں این ڈی اے کو حکومت بنانے کے لئے قطعی اکثریت نہیں ملے گی، اسے 43 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔ پول سروے میں بتایا گیا ہے کہ یو پی اے کو صرف 129 نشستوں پر کامیابی مل رہی ہے، جس میں کانگریس کو صرف 106 نشستوں پر کامیابی ملے گی، جب کہ این
الجزیرہ چینل کو بند کردینے قطر سے سعودی عرب کا مطالبہ
دوبئی /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الجزیرہ ٹی وی چینل بند کردے۔ اس کے علاوہ وہ تھنک ٹینک پر بھی پابندی لگادے۔ گلف کارپوریشن کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران یہ مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں شریک ایک رکن نے بات چیت کی روداد سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ ریاض نے پیان عرب براڈ کاسٹر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بغداد میں بم دھماکے ، 8 ہلاک
بغداد ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں نے کہا کہ آج سلسلہ وار بم دھماکوں میں دارالحکومت بغداد میں مارکیٹ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے کہا کہ مہلک ترین حملہ شمال مغربی بغداد کے ضلع شولا کی ایک مارکیٹ کے اندر آج صبح پیش آیا جہاں پانچ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔
سلمان خورشید کی ہیگ سے ملاقات
لندن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سلمان خورشید نے آج اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ سے ملاقات کی اور وسیع تر باہمی امور اور جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کے خارجہ پالیسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ ہنوز معمہ ، تلاش جاری
واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز MH-370 کا چھ دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اس مسافر طیارے کی تلاش کیلئے حکام نے اپنی کوششوں کا دائرہ کار مغرب کی طرف بحر ہند تک پھیلا دیا ہے۔ ملائیشیا کے حکام نے لاپتہ طیارے کی تلاش کا دائرہ کار 13 مارچ سے مزید بڑھا دیا ہے اور اب فلائٹ MH-370 کو بحرہند میں بھی تلا
مودی کو ویزا مسئلے پر کیری کا تبصرہ سے گریز
واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو ویزا عطا کرنے کے مسئلے پر تبصرہ سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اُن کے ریمارکس ہندوستان میں آنے والے عام انتخابات پر ’’اثر‘‘ ڈال سکتے ہیں۔ ویزا مسئلے پر رکن کانگریس جارج ہولڈنگ کے سوال پر کیری نے کہا: ’’میں اس بارے میں تبصرہ ن
برطانیہ میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، چار افراد ہلاک
لندن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں شدید دھند کے باعث ایک ہیلی کاپٹر کو پیش حادثے کے نتیجے میں جمعرات کی رات چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مشرقی انگلینڈ میں نارفوک کاؤنٹی میں مقامی وقت رات 7:30 بجے پیش آیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ بہت گہری دھند کے باعث یہ ہیلی کاپٹر قصبہ بَیکلز کے نواح میں حادثہ کا شکار ہوا۔ ن
شام میں اپوزیشن کے انتخابی مقابلہ پر امتناع
دمشق ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے جلاوطن اپوزیشن گروپ کو اس سال جولائی سے قبل منعقد شدنی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی بشارالاسد کا ایک بار پھر انتخاب عملاً یقینی ہوگیا ہے جبکہ صدر بشار کے خاندان کی گذشتہ چاردہائیوں سے جاری حکمرانی کے خلاف اس ملک میں 3 سال سے عوامی احتجاج، شورش و بے چینی کا سلسلہ جاری
لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے جادوائی عمل
مافوق الفطرت طاقت کے دعویدار عاملوں سے حصول مدد کی تردید
مزار شاہ سلیمان پر حملے کے خلاف ترکی کا انتباہ
انقرہ ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی صوبہ حلب کے کراکوزاک ٹاؤن پر القاعدہ سے ملحقہ انتہاء پسند تنظیم کے کنٹرول اور اپوزیشن آزاد شامی فوج کے کارکنوں سے لڑائی میں شدت کے پیش نظر ترکی کی فوج نے اس علاقہ میں واقع حضرت سلیمان شاہ کے مقبرہ کی حفاظت کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ ترک فوجی ذرائع نے کہا کہ مقبرہ پر تاحال کوئی حملہ نہیں ہوا ہے
بی ایس پی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
مظفرنگر ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ایک معاملہ درج کیا گیا ہے کیونکہ پارٹی نے موضع چاپر میں ایک انتخابی ریالی کے دوران ووٹرس کو کھانے کے پیاکٹس تقسیم کرتے ہوئے انتخای ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرمنی ترپاٹھی نے کہا کہ وکاس کمار جو پرکازی اسم