دہلی فیسٹول میں عالمی شعراء کی شرکت

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ساہتیہ اکیڈیمی کی جانب سے عالمی امن اور اتحاد کے لئے شاعری کے ایک فیسٹول میں 21ممالک بشمول ہندوستان سے 50شعراء شرکت کریں گے۔ دریں اثناء صدر ساہتیہ اکیڈیمی وشواناتھ پرساد تیواری نے کہا کہ جو بھی شعراء اس میں حصہ لے رہے ہیں کہ وہ جذبہ آزادی اور ایسے آمرانہ ممالک کی جانب نشاندہی بھی کریں گے جنہوں نے دوسر

کانگریس قائد ستپال مہاراج بی جے پی میں شامل

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اترا کھنڈ میں کانگریس کو ایک دھکا اسوقت لگا جب گڑھوال سے کانگریس ایم پی ستپال مہاراج نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سلسلہ میں ان کا کہنا ہے کہ ملک کو آج مستحکم قیادت کی ضرورت ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ مہاراج اس خطہ میں ایک روحانی گرو تسلیم کئے جاتے ہیں جن کے عقیدتمندوں کی ایک قابل لح

مالی پریشانی کا شکار کسان کی خودکشی

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) فصلوں میں نقصان اور زرعی اراضی پر بورویلس کی ناکامی سے پریشانیوں کا شکار ایک کسان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع رنگا ریڈی کے دروما پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کشٹیا نامی شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ کشٹیا دوما علاقہ کا ساکن تھا اور پیشہ سے زراعت کرتا تھا ۔ بینکس کے قرض اور ف

گاندھی جی قتل کے بعد سنگھ پریوار ورکرس نے مٹھائی تقسیم کی تھی : سلمان خورشید

فرخ آباد 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس پر مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کے راہول گاندھی کے الزام کے بعد مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آج ایک قدم آگے بڑھ کر الزام عائد کیاکہ گاندھی جی کے قتل کے بعد آر ایس ایس والینٹرس نے اپنے گھروں میں مٹھائیاں تقسیم کی تھی۔ آر ایس ایس ورکرس نے ہی گاندھی جی کا قتل کیا اور اِس کے بعد خوشی کا اظہار کرت

’’موت کا سوداگر‘‘ ہی مودی کیلئے موزوں لقب

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے نریندر مودی کے خلاف موت کے ’’سوداگر‘‘ کے ریمارک کا پھر ایک مرتبہ استعمال کیا۔ نیز گودھرا واقعہ اور اس کے بعد سارے گجرات میں پھوٹ پڑنے والے فرقہ وارانہ فسادات کیلئے مودی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ کانگریس نے کہاکہ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار (نریندر مودی) کیلئے ’’موت کا سوداگر‘‘ کا ح

ملائیشیا کے طیارہ کی تلاش ،پنٹگان کے 2.5 ملین ڈالر خرچ

واشنگٹن 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان نے کہاکہ ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کے لئے 2.5 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔ امریکہ کے اعلیٰ ٹیکنالوجی سے آراستہ تلاشی طیاروں نے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر تلاش میں حصہ لیا۔ پنٹگان نے کہاکہ اِس کے پاس 4 ملین بجٹ تھا۔ اِس میں سے 2.5 ملین خرچ کئے گئے ہیں۔

والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/21مارچ، ( سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27سالہ نوین کمار جو اپنی شادی کے بعد سسرال ہی میں رہنے لگا تھا اور اس کی والدہ اپنے بیٹے کی اس حرکت سے ناراض تھی اس نے اپنے بیٹے کو کافی ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات اس نے پھانسی لیکر خود

بیوی سے جھگڑا، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔ /21مارچ، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خود سوزی کرلی۔ یہ واقعہ پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 36سالہ درگا پرساد کارپینٹر جو بشیر آباد میں رہتا تھا اس کا اپنی بیوی سے کل رات جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔

ناریل کے درخت سے گر نے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز)ناریل کے درخت سے گر کر مشتبہ طور پر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 34 سالہ سی ایچ سرینواس کی موت ہوگئی ۔ سبھاش نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن سرینواس 17 مارچ کے دن پیٹ بشیر آباد کے علاقہ گیا تھا اور وہ آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

راجندر نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز)راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ بہا الدین جو ہاشم آباد چندرائن گٹہ کے ساکن تھے۔ پیشہ سے تاجر بتائے گئے ہیں کل رات آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے حادثہ میں لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

نلگنڈہ میں کانگریس کی موروثی سیاست سے کئی قائدین ناراض

نلگنڈہ ۔21مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موروثی سیاست کا دوسرا نام کانگریس پارٹی کہنے میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ دہلی سے لیکر ضلع تک کے قائدین خاندانی حکمرانی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایک طویل عرصہ سے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے پانچ خاندان جو ایک ہی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ضلع کے 12اسمبلی ‘2پارلیمنٹ کے محفوظ حلقوں کو چھوڑ کر اپنے ساتھ ساتھ اپ

کانگریس لیڈر پر احسان فراموشی کا الزام

کوہیر20‘مارچ(راست)انتخابات کاموسم آتے ہی لیڈربھی رنگ بدلنے لگتے ہیں۔وفاداریاں تبدیل ہوتی ہیں۔آج کل تقریباًہرسیاسی جماعت میں اس طرح کے مناظردیکھنے کومل رہے ہیں۔سابق وزیرجناب محمدفریدالدین کوبھی اب کانگریس پسندنہیں آرہی ہے۔کوہیرمنڈل کے کانگریس لیڈرمقبول الدین نے فریداحمدکے رویہ کوموقع پرستی سے تعبیرکیا۔انہوں نے کہاکہ کان

ناندیڑ حلقہ پارلیمان کیلئے پہلے دن 72پرچہ نامزدگی

ناندیڑ۔20مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امسال سیاسی صورتحال 2014؁ء پارلیمانی انتخابات کے مدنظر ناندیڑ حلقہ پارلیمانی انتخابات میں پہلے دن 31افراد نے 72پرچہ نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ لیکن پہلے دن میں کسی بھی اُمیدوار نے کوئی بھی پرچہ نامزدگی کا داخل نہیں کیا ہے۔ ناندیڑ ضلع کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر دھیرج کمار نے انتخابی اعلامیہ جاری کیا ہے۔جس

جامعہ اسلامیہ تحصین البنات نظام آباد کا دوسرا سالانہ جلسہ و سنگ بنیاد

نظام آباد۔21مارچ ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد غوث ناظم مدرسہ ہذا کی اطلاع کے بموجب مدرسہ جامعتہ اسلامیہ تحصین البنات ڈرائیور کالونی نزد مسجد محمود نظام آباد کاد وسرا سالانہ جلسہ زیرنگرانی مولانا محمد شفیع نقشبندی کورٹلہ خلیفہ مجاز محبوب العلوم حضرت مولانا پیرذوالفقار احمد نقشبندی 23مارچ بروز اتوار بعد نماز عشاء مسجد عثمانیہ آٹو نگ

آئرلینڈ کی جانب سے 11 چھکے اور فاتح ٹیم نے 19 چھکے مارے

سیل ہٹ ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریکارڈ 30 چھکوں والے مقابلہ میں نیدرلینڈس میں 13.5 اوورس میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کرتے ہوئے نہ صرف آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی بلکہ 37 گیندیں قبل مطلوبہ نشانہ حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سوپر 10 مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈس کو کامیابی کی