عبدالقدیر اور گنیش کی رہائی کو ممکن بنانے پر زور

حیدرآباد۔24مارچ(سیاست نیوز) مقرر سزا ء کی تکمیل کے باوجود ریاست کی مختلف جیلوں میں محروس سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کو تلنگانہ کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انقلابی مصنف ورا ورا رائو نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے فوری بعد 3جون کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے پہلے

پوجا کامپلکس بیگم پیٹ میں مہیب آتشزدگی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پوجا ایڈفس بلڈنگ کامپلکس بیگم پیٹ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مہیب آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم اس واقع میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ فائر آفیسر ایس وی نارائنا راؤ نے بتایا کہ چھ فائر انجنوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا گیا کہ صبح 5-30 بجے کامپلکس میں مہیب آگ بھ

منگل ہاٹ میں بے رحمانہ قتل باؤلی سے نعش دستیاب

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 تا 25 سال عمر والے اس شخص کی شناخت میں پولیس مصروف ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ نامعلوم قاتلوں نے اس شخص کی شناخت کے کوئی ثبوت نہیں چھوڑے ۔ پولیس منگل ہاٹ نے سیتارام باغ علاقہ میں واقعہ ایک باؤلی سے اس نعش کو دستیاب کرلی ہے ۔ جس

امتحان میں ناکامی کا خوف طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک طالبہ نے امتحان میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق 17 سالہ کے لکشمی ریڈی جو میاں پور علاقہ کے ساکن وینکٹ گنگا دھر ریڈی کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمی ریڈی پر تعلیم کا بہت زیادہ دباؤ تھا۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب حسن بن محمد بن قروان ( عرف قدیر پہلوان ) ولد جناب محمد بن احمد بن قروان ساکن شیر گیٹ کنگ کوٹھی کا بعمر 54 سال 24 مارچ کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ 25 مارچ بعد نماز ظہر مسجد بیرکس شیر گیٹ کنگ کوٹھی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8977092210 ۔ 9642418377 پر ربط کریں ۔۔

ہرہرمودی، گھرگھر مودی، مہم کے خلاف مقدمہ

لکھنؤ ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے نعرے ’’ہرہر مودی، گھر گھر مودی‘‘ کا معاملہ آج وارانسی کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پہنچ گیا جہاں وارانسی کے ایک وکیل منوج چوبے ایڈوکیٹ نے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی، یو پی میں بی جے پی کے امور کے انچارج امیت شاہ اور وارانسی کے میئر رام گوپال موہلے کو فریق بناتے ہوئے