Month: 2014 مارچ
کانگریس کے انتخابی منشور کی آج اجرائی
نئی دہلی۔/25مارچ ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ کانگریس میں راہول گاندھی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے وہیں پارٹی اب گزشتہ دس سال کے دوران منموہن سنگھ کی قیادت میں معاشی لبرلائزیشن کی پالیسی پر عمل پیرا رہی اور اب عوامی فلاح و بہبود پر پارٹی نے توجہ مرکوز کردی ہے اور اب اپنے منشور میں پارٹی نے ہیلتھ کیئر اور روزگار کو نمایاں اہمیت دینا شرو
سادھو یادو اپنی بہن رابڑی دیوی کے خلاف انتخابی میدان میں
پٹنہ۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی صدر لالو پرساد کے برادر نسبتی انیرودھ پرساد عرف سادھو یادو نے اعلان کیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات سرن حلقہ سے بطور آزاد امیدوار اپنی ہی بہن رابڑی دیوی کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ جب اُن سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت عوام کے درمیان وہ اس کا خلاصہ کر
باغی الاگری ڈی ایم کے سے خارج
چینائی 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے کے صدر ایم کروناندھی نے اپنے بڑے بیٹے الاگری کو آج پارٹی سے خارج کردیا۔ پارٹی اور اس کی قیادت پر الاگری نے تنقیدوں کا لامتناہی سلسلہ جاری رکھا ہے اور 2014 ء کے لوک سبھا انتخابات میں اس پارٹی کے امکانات کو سخت نقصان پہونچانے کی دھمکی دی ہے۔ کروناندھی نے اپنے باغی بیٹے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہ
غلام نبی آزاد نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا
کتھوا 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد اپنی آبائی ریاست سے لوک سبھا کیلئے اپنی آبائی ریاست سے پہلا انتخابی مقابلہ کرتے ہوئے آج حلقہ اودھم پور ۔ دوڈا سے پرچہ نامزدگی داخل کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مودی لہر سے متعلق بی جے پی کے پروپگنڈہ کو عوام مسترد کردیں گے۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ اور صدر پردیش کانگریس کمیٹی سیف
مولانا عبدالقوی کی گرفتاری، مسلمانوں کو نشانہ بنانے بی جے پی کی سازش
گرفتاری کیلئے کانگریس بھی ذمہ دار، فرقہ وارانہ خطوط پر رائے دہندوں کو منقسم کرنے کی کوششیں، احتجاجی جلسہ عام سے علماء کرام اور سیاسی قائدین کا خطاب
سی پی آئی سے کانگریس اتحاد کو قطعیت دینے پر غور
دہلی میں 26، 27 مارچ کو پارٹی اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس، پنالہ لکشمیا اور محمد علی شبیر کا دورہ
تلنگانہ کی ترقی صرف تلگودیشم حکومت سے ہی ممکن
پارٹی نے علیحدہ ریاست کی کبھی مخالفت نہیں کی۔ محبوب نگر میں پرجا گرجنا، چندرابابو نائیڈو کا خطاب
این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی پی جی انٹرنس ٹسٹ میں 100 کروڑ کا اسکام
پرنٹنگ پریس سے پرچہ سوالات حاصل کرکے منہ مانگی قیمت پر فروخت، 25 افراد کی نشاندہی
کے سی آر کے خلاف مقابلہ کیلئے ایم نرسمہلو تیار
حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) تلگودیشم کے سینئر لیڈر متھو کوپالی نرسمہلو نے آج کہاکہ وہ ٹی آر ایس صدر کے چندرشیکھر راؤ کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کے سی آر کسی بھی علاقہ سے امیدوار ہوں، وہ اُن کا مقابلہ کریں گے۔ اگر کے سی آر نے ملکاجگیری حلقہ لوک سبھا سے مقابلہ کرنے کو پسند کیا تو وہ وہاں سے بھی مقابلہ کریں گے۔ نرسمہلو ن
چندرشیکھر راؤ پر جے پرکاش نارائن کی تنقید
حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) قومی صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن رکن اسمبلی نے آج صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ خاندانی حکمرانی کو کے سی آر کی جانب سے تائید کرنا انتہائی شرم کی بات ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جے پرکاش نارائن نے کہاکہ سیاست اور سیا
مولانا عبدالقوی سے کرائم برانچ کی پوچھ گچھ
حیدرآباد۔/25مارچ، ( سیاست نیوز) ناظم مدرسہ اشرف العلوم مولانا عبدالقوی کو احمد آباد کرائم برانچ نے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل خصوصی پوٹا عدالت کی جانب سے 14دن کی پولیس تحویل منظور کئے جانے پر کرائم برانچ کے عہدیداروں نے مولانا کو اپنی تحویل میں لیکر کرائم برانچ کے دفتر منتقل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ
درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ سے رقم وصول کرنے والے ملازم وقف بورڈ کیخلاف مقدمہ
حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) اسپیشل آفیسر وقف بورڈ شیخ محمد اقبال آئی پی ایس نے درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کے تین ملازمین کو 4.8 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کے ذمہ دار انیس الغرباء کے ملازم عظیم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ انیس الغرباء کا ایک ملازم عظیم تعیناتی پر فی الحال وقف بورڈ میں کام کررہا ہے۔ اُس نے درگاہ حضرت جہانگیر
آج روزنامہ سیاست کے زیراہتمام قومی یکجہتی پروگرام
حیدرآباد 25 مارچ (راست) آسام اور منی پور کے تباہ حال خاندانوں کو پورے ہندوستان میں ہمدردی اورپیار سے دیکھا جارہا ہے، ’’انسان دشمن دہشت گردوں کی نسل کشی کے خلاف‘‘ روزنامہ سیاست کی جانب سے جناب زاہد علی خاں (ایڈیٹر سیاست و ممبر نیشنل فاؤنڈیشن کمیونٹ ہارمونی) قومی یکجہتی پر مبنی محبتوں کے چراغ جلائیں گے۔ سری اشوک سجن ہار سکریٹری NF
تلنگانہ میں موسم خشک
حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) ساحلی آندھرا، تلنگانہ اور رائلسیما میں آندھرا 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری سلسیس رہے گا۔
کانگریس رکن اسمبلی ابراہام تلگودیشم میں شامل
حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) گاندھی بھون میں کل احتجاج کرنے والے
پولیس اسٹیشن کے باہر ضبط اور برآمد شدہ گاڑیوں کے انبار
برسوں سے پڑی گاڑیاں اسکراپ میں تبدیل ، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اسکراپ کی نکاسی ضروری
تلنگانہ میں مسلمانوںکو آبادی کے تناسب سے تحفظات ضروری
آندھرائی قائدین نے تلنگانہ میں فرقہ پرستی کی بنا ڈالی ۔ مسٹر رام چندر مورتی کا انٹرویو
کانگریس کے بعد سی پی آئی سے بھی مفاہمت سے گریز:ٹی آر ایس
چندر شیکھر راؤ کو کمیونسٹ جماعت کی شرائط قبول نہیں ۔ تنہا مقابلہ کا فیصلہ متوقع
تلنگانہ کیلئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن کا قیام زیر غور
نئی حکومت میں قیام کا امکان : نئے کمیشن کی تشکیل تک UPSCکے ذریعہ تقرارت ہونگے