قبرستان توپ خانہ گوشہ محل کی بے حرمتی رکوانے میں وقف بورڈ کامیاب

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ریاستی وقف بورڈ کی شکایت پر جی ایچ ایم سی نے کارروائی کرتے ہوئے توپ خانہ قبرستان گوشہ محل کی باونڈری وال کو لگاکر تعمیر کردہ 30 ڈبوں کو منہدم کردیا ۔ اس سلسلہ میں وقف بورڈ کے ذرائع اور مقامی عوام نے بتایا کہ اس قبرستان کے متولی نے ہی مبینہ غیر قانونی طور پر یہ ڈبے تعمیر کروائے اور انہیں مختلف کرایہ داروں کو 3000 روپئ

چلرکی عدم دستیابی ایک مسئلہ ، بحث و مباحث کا موجب

حیدرآباد۔/26 مارچ(سیاست نیوز) چلر کے فقدان کے باعث گاہک اور دکاندار کے درمیان بسا اوقات تکرار ہوجایا کرتی ہے۔ دکاندار حضرات نے سکوں کی کمی کا یہ حل نکال لیا ہے کہ وہ سکوں کی بجائے کچھ اشیاء گاہک کو تھمادینے لگے ہیں مگر آر ٹی سی بس کنڈکٹرس اور مسافرین ہنوز چلر کی کمی کے باعث الجھن کا شکار ہیں۔ شہر میں چلر کی عدم دستیابی ہر ایک کے لئے م

پیجیو کی تین پہیوں والی مسافر گاڑی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : Piaggio وہیکلس پرائیوٹ لمٹیڈ نے ڈیزل میں تین پہیوں والی مسافر گاڑی کو تیار کیا ہے ۔ اس میں 395 سی سی ڈیزل انجن ہے ۔ اس کا برانڈ نام ’ a p e city ‘ ہے ۔ piaggio ڈیزل کی گاڑیاں تیار کرنے میں ایک مشہور نام ہے ۔ حیدرآباد کے علاوہ اس کو آندھرا پردیش کے دیگر شہروں میں بھی پیش کیا جارہا ہے ۔۔

بائیک کی رفتار کا مزہ جان لیوا ، اسٹنٹ و کرتب دیکھانے کے چکر میں نوجوان حادثوں کا شکار

حیدرآباد ۔26 مارچ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد سمیت مضافات میں بھی سڑک حادثات روز بہ روز بڑھتے ہی جارہے ہیں۔اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ گاڑیوں کی رفتار بہت بڑھ گئی ہے ۔اور لوگ تیز رفتاری سے گاڑی چلانا اپنی شان سمجھ رہے ہیں۔لیکن تیز گاڑی چلانے والے افراد زیادہ تر حادثوں کا شکار ہورہے ہیں۔کیو نکہ یہاں پر آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ کئی طرح

کمشنر دہلی پولیس کو ریاستی اقلیتی کمیشن کی نوٹس

حیدرآباد۔/25 مارچ(سیاست نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن نے مولانا محمد عبدالقوی ناظم جامعہ اشرف العلوم کے فرزند کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کمشنر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 15 یوم مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ دو دن قبل مولانا محمد عبدالقوی دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس (دینیہ) کی اجلاس میں شرکت کے

شمس آباد ایرپورٹ میں فرضی ہنگامی مشق کا تجربہ

شمس آباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے ہونے پر حفاظتی انتظامات کے لیے ایک مکمل پیمانے پر فرضی ہنگامی مشق منعقد کیا گیا ۔ ڈی جی سی اے کی ہدایت پر ہوائی اڈے کی ہنگامی تیاری کے لیے ہر دو سال میں ایک مرتبہ یہ مشق منعقد کیا جارہا ہے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حالات سے نمٹنے کے ل

سیکولر حکومت کے لیے تعلیم یافتہ با کردار ، غیر متعصب امیدواروں کا انتخاب ضروری

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : ایلڈرس تھنک ٹینک کے زیر اہتمام دانشوروں و اراکین کا مشاورتی اجلاس بعنوان ’ مجوزہ انتخابات میں اقلیتوں کا لائحہ عمل ‘ حیدرآباد میں منعقد ہوا ۔ پروفیسر گوتم پینگل سابق پروفیسر ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج ( فرزند جسٹس جگن موہن ریڈی سابق چیف جسٹس و سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی ) نے صدارت کی ۔ جناب آصف پ

ٹی آر ایس سے مستعفی ہونے کے فیصلہ کی تردید

حیدرآباد ۔26 ۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے پدا پلی کے رکن پارلیمنٹ جی وویک نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ ٹی آر ایس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے صحافت کے مختلف گوشوں میں یہ اطلاعات گشت کر رہی تھیں کہ جی وویک دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ اسی طرح ناگر کرنول کے

پون کلیان کی پارٹی انتخابات سے قبل میک اپ بعد انتخابات پیک اپ

حیدرآباد ۔26 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کے صدر کویتا نے فلمسٹار پون کلیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے جنا سینا کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پون کلیان کی پارٹی انتخابات سے قبل ’’میک اپ‘‘ اور انتخابات کے بعد ’’پیک اپ‘‘ کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندوں کو گمراہ کرنے کے مقصد سے پون کلیان نے پارٹی قائم

خواجہ احمد عباس سماج کے ہارے ہوئے افراد کی آواز تھے

حیدرآباد۔/26 مارچ(سیاست نیوز) خواجہ احمد عباس ایک عظیم جہد کار رہے ہیں جن کی ساری زندگی جدوجہد سے معمور رہی۔ انہوں نے اذکار رفتہ اور فرسودہ نظام کے خلاف اور نئے نظام کے حق میں اپنی خدمات جاری رکھیں۔ جہاں بھی اور جس سماج میں بھی انسان شکست سے دوچار رہا تھا وہاں خواجہ عباس نے اپنی جدوجہد سے اُس انسان کی مدد کی۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹ

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق مہیندر جو کار میکانگر کا ساکن تھا پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر بتایا گیا ہے ۔ اس نے ایک لڑکی سے محبت کی تھی لیکن اس کی موت کے بعد اس کے والدین نے سوجنیا نامی ایک لڑکی سے اس

سڑک حادثات میں دو طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بہادر پورہ اور معین آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 18 سالہ عبدالنعیم جو کشن باغ علاقہ کے ساکن عبدالرحمان کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ وہ آر ٹی سی بس میں سفر کررہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اور بس سے مشتبہ طور پر گر کر عبدالنعیم اسی بس ک

دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عنبر پیٹ اور مراد نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خود کشی کرلی ۔ عنبر پیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ سامبا شیوا راؤ جو سیکوریٹی گارڈ تھا پٹیل نگر میں رہتا تھا ۔ کل شام اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی جو مالی پریشانیوں سے تنگ آچکا تھا ۔ سرور نگر پولیس کے مطاب

فلمی ستاروں کے علاوہ اسپورٹس مین بھی انتخابی میدان میں

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سکم کے اسپورٹس مین بھائچونگ بھوتیا سے اولمپک میڈل بردار راجیہ وردھن سنگھ راتھوڑ تک ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے لوک سبھا انتخابات میں اسپورٹس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی قطار لگی ہو۔ بھوتیا ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں اور دارجلنگ لوک سبھا حلقہ سے وہ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پ

مودی کو صنعت کاروںکا ایجنٹ کہنے پر حکومت گجرات کا جوابی وار

احمد آباد ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ اروند کجریوال کے نریندر مودی پر پے در پے سیاسی واروں کا سلسلہ بڑھتا ہی جارہا ہے ، وہیں حکومت گجرات نے کجریوال کے کچھ دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا ہے ۔ خصوصی طور پر کجریوال نے کسانوں اور اراضیات معاملات پر جو بیانات دیئے ہیں ، وہ عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں۔ یاد رہے کہ گجرات حکومت نے نکتہ در ن

سلمان خان کے مقدمہ میں گواہان غیر حاضر

ممبئی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے 2002 ء میں ٹکر اور فرار‘‘ کیس میں آج عدالت میں سماعت نہیں ہوسکی کیونکہ گواہان عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق پہلے تین گواہوں کے بیانات آج استغاثہ کی جانب سے ریکارڈ کئے جانے والے تھے جن میں سے ایک باندرہ میں واقع ایک لانڈری کا مالک ہے جس کے قریب فٹ پاتھ پر سو