قطر میں دھماکہ‘ 11 غیر ملکی بشمول 5 ہندوستانی ہلاک

دوحہ۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ قطر کے دارالحکومت میں ایک ترکی ریسٹورنٹ میں مہلک دھماکہ سے 11 تارکین وطن بشمول 5 ہندوستانی ہلاک ہوگئے۔ ترکی ریسٹورنٹ دھماکہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا جو دوحہ کے ایک مصروف تجارتی مرکز سے متصل ہے۔ اس کے قریب پولیس اسٹیشن ہے۔ 11 افراد بشمول 5 ہندوستانی ہلاک ہوگئے۔ قطر کی حکومت نے دھماکہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس ک

برقی تار کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی تار کی زد میں آکر دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ محمد خالد ‘ 18 سالہ اقبال احمد خان ساکن سلیمان نگر راجندر نگر اسی علاقہ میں واقع برقی ٹرانسفارمر کے کیبل کی زد میں آگئے اور برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں کو دوا

ایم ایم ٹی ایس ٹرین سے اتفاقی طور پر گرکر نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس ٹرین سے اتفاقی طور پر گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 19 سالہ محمد اطہر ولد محمد منور ساکن موسیٰ رام باغ جو اولڈ اسکراپ کا کاروبار کرتا تھا اپنے رشتہ کے بھائی کے ہمراہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر موسی ندی میں گر پڑا ۔ اس حادثہ میں ا

یوکرین سے فوج واپس طلب کرنے کا پوٹن سے اوباما کا مطالبہ

واشنگٹن۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے صدر روس ولادیمیر پوٹن کو یوکرین کی خود مختاری کی خلاف ورزی کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اپنی فوجیں کریمیا کے اڈوں سے واپس طلب کرلیں۔ انھوں نے کہا کہ روس کی جانب سے انکار کے نتیجہ میں آئندہ جی۔8 چوٹی کانفرنس میں امریکہ کی شرکت معطل کردی جائے گی۔ اوباما نے ولاد

سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی چوراہے پر المناک سڑک حادثہ میں دو مسلم نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب 21 سالہ محمد معز اپنے دوست شیخ محسن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کوکٹ پلی چوراہے کے قریب گاڑی پھسل گئی اور بس سے جاٹکرائی ۔ حادثہ میں معز اور محسن برسرموقع ہلاک ہوگئے اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم

پٹرول پمپ مالکین کی اچانک ہڑتال‘ عوام کو مشکلات

حیدرآباد ۔ 2 ؍ مارچ (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں پٹرول پمپ مالکین نے آج محکمہ اوزان و پیمائش کی جانب سے دھاوؤں کے خلاف اپنے پٹرول پمپ بند رکھے اور 13 ؍ مارچ کو بھی پٹرول پمپس کے خلاف جاری دھاووں کے خلاف بند منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ اوزان و پیمائش نے گذشتہ دنوں پٹرول پمپس پر چوری کے متعدد شکایتوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ریاست بھر

چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد /2 مارچ (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاول ۵۳۴۱ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا، البتہ دہلی، راجکوٹ (گجرات)، محبوب ن

خادم الحجاج کے انتخاب کیلئے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 2 ؍ مارچ ( پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج کمیٹی نے مستعد و اہل مسلم سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں و دستوری اداروں کے ملازمین سے خادم الحجاج کی حیثیت سے حج 2014 کے دوران مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کی مدد و رہنمائی کیلئے تعیناتی کیلئے درخواستیں طل

ٹی آر ایس کا آج فیصلہ کن اجلاس

حیدرآباد /2 مارچ (پی ٹی آئی) سیاسی حلقوں میں یہ تجسس برقرار ہے کہ ٹی آر ایس کا انضمام کانگریس میں ہوگا یا پھر انتخابی مفاہمت ہوگی؟۔ اس مسئلہ پر دوبارہ غور و خوض کے لئے پارٹی کا اہم اجلاس کل دوبارہ منعقد ہوگا۔ ٹی آر ایس پولیٹ بیورو اور ریاستی عاملہ کا مشترکہ اجلاس پارٹی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ایسے وقت منعقد ہو رہا ہے، جب کہ کان

بنگارو لکشمن کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

حیدرآباد 2 مارچ ( پی ٹی آئی ) سابق صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ کو آج سپرد آگ کردیا گیا ۔ ان کا کل انتقال ہوگیا تھا ۔ بی جے پی کے اعلی قائدین نے آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 74 سالہ بنگارو لکشمن کا کل حیدرآًاد کے ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا تھا ۔ ان کی نعش کو آج بی جے پی کے ہیڈ کوارٹرس لایا گیا تاکہ پارٹی کارکن انہیں خراج عقیدت پیش کرسکیں

کرن کمار ریڈی و لگڑا پاٹی کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ : جی ویویک کا بیان

حیدرآبا د۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) سابق سینئر قائد کانگریس و رکن پارلیمنٹ مسٹر جی ویویک نے سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور سابق ایم پی لگڑا پاٹی راج گوپال کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان دونوں نے سیما آندھرا و تلنگانہ عوام کے مابین تفرقہ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹی آر

تلنگانہ بل وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر دستیاب

نئی دہلی 2 مارچ ( این ایس ایس ) مرکزی وزارت داخلہ نے 71 صفحات پر مشتمل تنظیم جدید آندھار پردیش بل گزٹ اعلامیہ صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد اپنی ویب سائیٹ پر پیش کردیا ہے ۔ تاہم اس پر اپانٹیڈ تاریخ کا اعلان نہیں درج کیا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اس بل پر اور آندھرا پردیش میں صدر راج کے نفاذ کے اعلامیہ پر دستخط کردئے ہیں اور اسمبلی کو التوا می