ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کیخلاف مقدمہ بازی کیلئے وقت کے تعین کا خیرمقدم

حیدرآباد 11 مارچ (پی ٹی آئی) تلگودیشم نے آج سپریم کورٹ کے اِن احکامات کا خیرمقدم کیا ہے کہ منتخب نمائندوں کے خلاف اگر رشوت ستانی اور سنگین جرائم کے مقدمات چل رہے ہوں تو اِنھیں ایک سال کے اندر مکمل کیا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات کی روز بروز اساس پر سماعت کی ہدایت دی ہے۔ تلگودیشم پولیٹ ب

کرن کمار ریڈی کی پارٹی شمشان گھاٹ جائے گی: جئے رام رمیش

راجمندری 11 مارچ (این ایس ایس) سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے کہاکہ کرن کمار نے جو پارٹی قائم کی ہے، اِس کا بالآخر انجام شمشان گھاٹ میں ہوجائے گا۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہاکہ کانگریس ہائی کمان نے اب تک کرن کمار ریڈی کی بکواس کو برداشت کیا جنھوں نے لکش

ممتاز یار الدولہ وقف مجلس امرا کی کمیٹی برقرار : ہائیکورٹ کی رولنگ

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے ممتازیارالدولہ وقف مجلس امراء سے متعلق ایک رکنی بنچ کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کی زیر صدارت کمیٹی کو برقرار رکھا ہے۔ اس کمیٹی کے سکریٹری نواب محبوب عالم خاں ہیں۔ جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل ڈیویژ

’’ عام آدمی پارٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی بن گئی ہے‘‘

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کو عین انتخابات سے قبل ایک زبردست جھٹکا لگا ہے جہاں پارٹی کے قومی عاملہ کے رکن اشوک اگروال نے یہ کہہ کر پارٹی چھوڑ دی کہ پارٹی بے سمت ہوچکی ہے اور اس کے کام کرنے کا طریقہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے وہ کوئی پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی ہو۔ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہ

طفنچہ فروخت کرنے کی کوشش پر آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) دیسی ساختہ طفنچہ فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک آٹو ڈرائیورکو سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ شام سنگھ ساکن للیتا باغ چندرائن گٹہ جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے، سال 2004ء میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور وہ آٹو چلارہا تھا۔ گذشتہ

یہ لڑائی چاچا بھتیجی کی نہیں بلکہ نظریات کی ہے: میسا بھارتی

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے باغی لیڈررام کرپال یادو نے لالو پرساد کی پارٹی سے ترک تعلق کے بعد بی جے پی لیڈروں بشمول راج ناتھ سنگھ سے دہلی ایر پورٹ پر ملاقات کی جس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل وہ بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ 56سالہ رام کرپال یادو لالو پرساد کے قریبی رفیق سمجھے جا

تیستاسیتلواد نے فساد متاثرین کو دھوکہ دیا : گجرات پولیس

ممبئی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات پولیس نے آج بمبئی ہائیکورٹ سے کہاکہ سماجی کارکن تیستا سیتلواد اور اُن کے شوہر جاوید آنند نے 2002 ء کے گودھرا فساد متاثرین کو دھوکہ دیا اور فساد متاثرین کے نام پر جمع شدہ چندوں میں بڑے پیمانے پر خرد برد کیا۔ گجرات پولیس نے میاں بیوی دونوں کی کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی مخالفت کی جس میں اُنھوں نے فن

فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ ملوث نوجوان کی گرفتاری

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) سال 2010ء میں پرانے شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ طور پر ملوث ایک نوجوان کو ٹاسک فورس پولیس نے سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 23سالہ سید عرفان ساکن نئی سڑک شاہ علی بنڈہ پرانے شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد کے دوران دو افراد کے قتل اور دو اقدام قتل کے واقعات میں مبینہ مل

شیلا ڈکشٹ کی بحیثیت گورنر حلف برداری

تھرواننتا پورم ۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس قائد اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ نے آج راج بھون میں کیرالا کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ کیرالا ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولا چیلور نے انھیں عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اومین چنڈی اور ان کے کابینی رفقاء بھی تقریب میں موجود تھے۔ 75سالہ شیلا ڈکشٹ کے پیشرو نکھل

مسلمانوں کی وفاداری شکوک و شبہات سے بالاتر: جسٹس راجندر سچر

نئی دہلی۔/11مارچ، ( پریس نوٹ )’’ مسلم اقلیت کو نہ تو کسی طرح کی معذرت خواہی کی ضرورت ہے اور نہ ہی انہیں احساس کمتری میں مبتلاء ہونے کی ، کیونکہ اس ملک کے دستور نے انہیں ملک کا شہری ہونے کے تمام حقوق و اختیارات دیئے ہیں‘‘ ان خیالات کا اظہار آج یہاں آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام فکی آڈیٹوریم میں ’ کاروان اتحاد ملک و ملت ‘ کے اختتام

سائبرآباد میں علحدہ واقعات میں چار افراد کی خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان اور مالی پریشانیوں کے سبب سائبرآباد پولیس حدود میں چار افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات شاہ میر پیٹ ، الوال ، پیٹ بشیرآباد اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ شیخ حضرت جو پیشہ سے لیبر تھا منڈائی پلی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں

جھار کھنڈ میں سی پی آئی۔ ایم ایل ( لبریشن ) آٹھ حلقوں سے مقابلہ کریگی

رانچی۔/11مارچ،( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ایل ۔ لبریشن ) نے آج جھارکھنڈ میں لوک سبھا کیلئے آٹھ نشستوں پر مقابلہ کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ مابقی چھ حلقوں میں وہ دیگر پارٹیوں کی تائید کرے گی۔ فہرست کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دیپنکربھٹاچاریہ نے کہا کہ ہم دھنباد میں مارکسسٹ کو آرڈینیشن کمیٹی اور ر

بیوہ سے شادی پر مفت ہنی مون کی پیشکش

رائے پور 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیواؤں میں کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے ایک تنظیم نیچرس کیر اینڈ سوشیل ویلفیر سوسائٹی نے چھتیس گڑھ میں ان افراد کو اعزاز و مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے جو بیوہ عورتوں سے شادی کریں گے۔ اس تنظیم نے ایسے جوڑوں کو ہنی مون کے لئے مفت اور تفریح کی پیشکش بھی کی ہے۔ اس تنظیم نے رائے پور میں منعقدہ ایک تقریب میں اع

آپسی جھگڑے میں سیکوریٹی گارڈ کی مشتبہ موت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ ساتھیوں کے آپسی جھگڑے میں مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ عبدالجبار جو سنگارینی کالونی سعیدآباد کے ساکن آفتاب الدین کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ کل رات عبدالجبار اور اس کے ساتھیوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور ہاتھا پائی کے دور

بی ایس پی سے سابق وزیر نندی اور اُن کی مئیر بیوی کا اخراج

الہ آباد۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کی سابق مایاوتی حکومت میں کابینی وزیر رہ چکے نند گوپال گپتا نندی اور ان کی بیوی ابھیلاشا جو مئیر ہیں، کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بنیاد پر بہوجن سماج پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان لوک سبھا انتخابات سے صرف کچھ روز قبل پارٹی کے زونل کوآرڈینیٹر وجے پرتاپ نے کیا اور کہا کہ میاں بیوی جوڑے کو م

ونستھلی پورم میں نعش دستیاب

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک شخص کی نعش کو پولیس نے اس کے سسرالی مکان سے مشتبہ حالت میں دستیاب کرلیا اور بتایا کہ 55 سالہ وی ایم اچایا جو ابراہیم پٹنم علاقے کا ساکن تھا پیشہ سے حجام بتایا گیا ہے ۔ اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا اور اس کی حرکتوں سے رشتہ دار تنگ آچکے تھے کل رات جھگڑے کے بعد وہ اپنے سس