تلنگانہ بل پر وزیر اعظم کے تیقن پر عوام کو بھروسہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر نشین پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جانب سے پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں تلنگانہ بل کی منظوری سے متعلق تیقن پر تلنگانہ عوام کو بھروسہ ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کودنڈا رام نے کہا کہ وزیراعظم کے تیقن کے بعد یہ واضح ہوچ

۔22ڈپٹی کلکٹرس کی خدمات محکمہ اقلیتی بہبود کے حوالے

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود میں عہدیداروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے 22 ڈپٹی کلکٹرس کی خدمات محکمہ اقلیتی بہبود کے حوالہ کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جبکہ حکومت نے محکمہ مال سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو اس قدر بڑی تعداد میں محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے الاٹ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منڈل ریونیو آفیسرس کے عہدہ

ساوتھ سنٹرل ریلوے فزیکل ٹسٹ امیدواروں کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( آئی این این ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ریلوے ریکروٹمنٹ سیل نے جسمانی صلاحیتی ٹسٹ میں شارٹ لسٹ کئے جانے والے امیدواروں کے نتائج کا اعلان کیا ۔ یہ امیدوار 27 اکٹوبر ، 17 نومبر ، 24 نومبر ، یکم دسمبر ، 8 دسمبر 2013 کو تحریری امتحان میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر فزیکل ٹسٹ میں حصہ لیا تھا ۔ امیدوار ساوتھ سنٹرل ریلوے کی ویب سا

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں کروڑہا روپیوں کے اسکام کی دوبارہ تحقیقات

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری (سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرس نے کارپوریشن میں پیش آئے 59 کروڑ کے اسکام کی سی بی سی آئی ڈی کے ذریعہ دوبارہ تحقیقات کے فیصلہ کو منظوری دیدی ہے۔ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا آج حیدرآباد میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے کی۔ اجلاس میں مینجنگ ڈا

دہلی کے اے پی بھون میں ڈرامائی مناظر

حیدرآباد /5 فروری (سیاست نیوز) اے پی بھون (دہلی) میں تلنگانہ اور سیما۔ آندھرا حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی، جب کہ محمد علی شبیر، خاتون وزراء ڈی کے ارونا، سنیتا لکشما ریڈی اور ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو پولیس نے زبردستی ہٹا دیا۔ واضح رہے کہ اے پی بھون میں آج ڈرامائی مناظر دیکھے گئے، تلنگانہ اور سیما۔ آندھرا کے حامی تلنگانہ کی تائید و

چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کا دھرنا سیاسی ڈرامہ : جی کشن ریڈی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے دھرنے کو سوائے سیاسی ڈرامے کے کچھ نہیں بتایا ۔ کاماریڈی میں اخباری نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ کرن کمار ریڈی ریاست کی تقسیم اور خود اپنی پارٹی کی مخالفت کررہے ہیں جب کہ وہ ریاست کی تقسیم کو روکنے سازشیں کررہے ہیں اور س

معذورین کے حقوق پر رپورٹ کی تیاری ، مسودہ قانون کے حقوق میں تخفیف

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : مرکزی کابینہ نے معذورین کے حقوق کے متعلق جس مسودہ بل کو منظوری دی ہے اسے نلسار یونیورسٹی نے مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کا یہ بل معذورین کو حقوق کی فراہمی کے بجائے ان سے حقوق چھیننے کے مترادف ہے ۔ پروفیسر فیضان مصطفی وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے د

درگاہ حضرت نبی شاہ حسینیؒ ، حسینی علم کی چینگی چیرلہ میں 2592.11 ایکڑ اراضی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد کو اولیاء اللہ کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے اور آج بھی یہاں بزرگوں کے مزارات اور خانقاہیں مرجع ، خلائق بنے ہوئے ہیں ۔ حیدرآباد میں آرام فرما یہ بزرگان دین دولت و شہرت اور اقتدار کے پیچھے بھاگا نہیں کرتے تھے ۔ اللہ کے ان محبوب بندوں کو یہ بھی گوارہ نہیں تھا کہ اقتدار کی چوکھٹ پر ان کے قدم پڑ

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ مسرت فاطمہ زوجہ جناب خواجہ محمود احمد ریٹائرڈ پرنسپل جونیر کالج سنگاریڈی دختر مرحوم جناب امجد سلیم ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ انڈسٹریز کا انتقال 4 فروری کو ہوا ۔ تدفین قبرستان مسجد عالمگیر شانتی نگر میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7 فروری بعد نماز عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں مقر

عرس شریف

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : حضرت صاحبزادہ میاں سید محمد حنیف معینی چشتی گدی نشین غریب نوازؒ کا عرس شریف زیر سرپرستی حضرت صاحبزادہ میاں سید محمد فضل المتین چشتی گدی نشین غریب نوازؒ بمقام خطہ صالحین نامپلی میں منایا جائے گا ۔ 6 فروری جمعرات بعد نماز عصر مزار اقدس کے غسل مبارک سے آغاز ہوگا ۔ چادر گل اور فاتحہ خوانی ہوگی بعد نماز عشاء

شمس آباد ایرپورٹ پر 17.5 لاکھ مالیتی سونا ضبط ایک شخص گرفتار

شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے آج صبح ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 566.66 گرام سونے کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب خواجہ سلیم الدین شریف ساکن ورنگل آج صبح دبئی سے حیدرآباد پہونچا ۔ گرین چیانل پر شک کی بناء پر روک کر تفتیش کرنے اور تلاشی لینے پر اس کے موزے میں

بیوی کی فلموں میں عریاں اداکاری پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) ایک خاتون کی شوہر سے علحدگی اور فلموں میں اداکاری اس کے شوہر کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ سنجیوا ریڈی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ اودھے بھانو نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق ادھئے بھانو جو ایک کارپوریٹ شعبہ میں کام کرتا تھا ۔ امیر پیٹ کے علاقہ میں واقعہ ایک اپارٹمنٹ م

جھلس جانے والے میاں بیوی کی موت

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں بیوی کو آگ کی لپیٹ سے بچانے کے دوران جھلس کر میاں بیوی دونوں فوت ہوگئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 40 سالہ کے جیوتی اور 50 سالہ ناگیندر حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئے ۔ اپل پولیس ذرائع کے مطابق آدرش نگر علاقہ کا ساکن ناگیندر اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 44 سالہ اختر قریشی جو پیشہ سے ڈرائیور اولڈ ملک پیٹ میں رہتا تھا ۔ آرمی کوارٹرس کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

جھلس جانے والی دو خواتین کی موت

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا اور راجندر نگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں حادثاتی طور پر جھلس جانے سے دو خواتین فوت ہوگئی ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 40 سالہ سمیرہ بیگم جو ٹپہ چبوترا علاقہ کے ساکن محمد چاند کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 2 فروری کے دن اپنے مکان میں حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جن کی آج علاج کے دوران

نریڈمیٹ اور میڑچل میں دو افراد کی مشتبہ موت

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز) نریڈمیٹ اور میڑچل کے علاقہ میں دو افراد کی مشتبہ طور پر موت ہوگئی ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 30 سالہ ایک شخص جو نریڈمیڈ کے علاقہ پاروتی نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے 3 فروری کے دن مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 62 سالہ ایم وینکٹیشور راؤ جو ریٹائرڈ ملازم

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک 55 سالہ شخص ٹیک بہادر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق ٹیک بہادر جو کونڈاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ آج صبح گھٹکیسر کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات

الوال میں خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ بھوانی جو سوریہ نگر علاقہ کے ساکن سائیلو کی بیٹی تھی ۔ ذہنی طور پر معذور تھی ۔ اس خاتون کی شادی نہیں ہوئی تھی ۔ اس خاتون نے سابق میں تین مرتبہ خودکشی کا اقدام کیا تھا تاہم اس میں وہ ناکام رہی تاہم کل رات اس نے پھانسی لیکر خو

معشوقہ کی خودکشی کے بعد عاشق کی بھی خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں معشوقہ کی خودکشی کے بعد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ناگی ریڈی گوڑہ میں پیش آیا ۔ جہاں کل رات 15 سالہ نونتیا نے خودکشی کرلی تھی اور آج شام 18 سال سریش نے خودکشی کرلی ۔ باوثوق اور پولیس ذرائع کے مطابق دنوں مقامی تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور یہ بات ان کے بڑوں کو پسند نہی