ریاست بھر میں 23 مئی کو آئی سیٹ امتحان

ہنمکنڈہ 11 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر وینکٹ رتنم وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل نے ICET-2014 نوٹیفکیشن کے تعلق سے یونیورسٹی سینٹ ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 فبروری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ امیدوار آن لائن درخواستیں 24 فبروری سے داخل کرسکتے ہیں۔ بغیر دیرینہ کے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہے جبکہ 50

سرکاری دواخانوں کی حالت ابتر

بودھن 11 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے حاملہ خواتین کو سرکاری دواخانوں میں زچگی کروانے کیلئے ترغیب دی جارہی ہے۔ لیکن سرکاری ہاسپٹلس کا یہ حال ہے کہ کہیں ادویات کی کمی تو کہیں عملہ کے افراد غیر حاضر رہتے ہیں۔ یہ شکایت منڈل سطح کے دواخانوں کی نہیں بلکہ ڈیویژن مستقر پر واقع سرکاری دواخانہ اور ضلع ہیڈکوارٹر ہاسپٹل ن

طلباء کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کا مشورہ

بھینسہ /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موجودہ دور مسابقتی کا دور ہے اور اس دور سے ہم آہنگ ہونے کیلئے مسابقتی امتحانات میں مہارت بے حد ضروری ہے ۔ طلباء و طالبات کیلئے ایسی سہولتیں فراہم کرنا اور طلباء ایسی سہولتوں سے مستفید ہونا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نورالدین صدر مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول بھینسہ نے آج سیاست کی جان

گورنمنٹ جونئیر کالج میں اردو لکچررس کے تقررات کیلئے نمائندگی

بانسواڑہ /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی جونئیر کالج کا کالج ڈے منایا گیا ۔ اس پروگرام سے رکن اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی نے اردو میڈیم طلباء و طالبات کی ستائش کی جو اس کالج میں اردو میڈیم طلباء و طالبات نے 90 فیصد نتیجہ سے کامیابی حاصل کی جبکہ تلگومیڈیم کے طلباء و طالبات نے 80 فیصد نتیجہ سے کامیابی ح

ناندیڑ میں عنقریب اردو گھر کی تعمیر کا آغاز

ناندیڑ۔11فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک میں عنقریب پارلیمانی انتخابات 2014؁ء کابگل بجنے والا ہے جس کی وجہ سے ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں اقلیتوں کو بالخصوص مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے نت نئے طریقے آزمارہی ہیں۔ ناندیڑ شہر میں بھی پارلیمانی انتخابات 2014؁ء کے پیش نظربر سر اقتدار پارٹی کے قائدین بھی مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے کئی طرح کی تدا

’’تلنگانہ بِل کی موجودہ شکل کو بی جے پی تائید ناممکن‘‘

حیدرآباد 11 فبروری (این ایس ایس) کانگریس پارٹی کو اگرچہ اُمید ہے کہ تلنگانہ بِل پر بی جے پی کی تائید حاصل ہوگی لیکن اب اس کو کچھ پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ باور کیا جاتا ہے کہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے کہہ دیا ہے کہ ’’بی جے پی تلنگانہ بِل کی موجودہ حالت میں ہرگز تائید نہیں کرے گی‘‘۔ سمجھا جاتا ہے کہ ا

’’چیف منسٹر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی‘‘ ڈگ وجئے سنگھ

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھراپردیش مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ اپنی ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے سیما آندھرا کے 6 ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے برطرف کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں احتجاج کرنے والے ارکا

کانگریس پر بی جے پی کی چاپلوسی کا الزام

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس سے خارج شدہ چھ ارکان پارلیمنٹ نے کہاکہ اب ہم آزاد ہیں۔ تلنگانہ بِل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے روکنے کیلئے کھل کر جدوجہد کریں گے۔ کانگریس پارٹی ہمیں نظرانداز کرکے بی جے پی کی آؤ بھگت کررہی ہے۔ برطرف شدہ 6 ارکان پارلیمنٹ نے ارون کمار کی قیامگاہ پر ہنگامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے مستقبل کی حکمت

کرن کمار ریڈی مستعفی ہونے کے خواہاں، آج حامیوں کا اجلاس

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان کی جانب سے سیما آندھرا کے 6 ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے برطرف کرنے پر چیف منسٹر کرن کمار ریڈی سخت ناراض ہیں۔ کانگریس اور چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہونے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ بطور احتجاج کانگریس کے ایک رکن اسمبلی مسٹر آر سوریہ پرکاش راؤ نے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کر

گورنر کی آج دہلی روانگی، مرکزی قائدین سے ملاقات

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے مشورہ پر 15 فبروری کے بعد ہی چیف منسٹر عہدے پر برقرار رہنے یا نہ رہنے پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ جبکہ یہ اطلاعات پائی جارہی تھیں کہ مسٹر کرن کمار ریڈی 13 فبروری کو اپنی سیاسی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیں گے۔ لیکن چیف منسٹر

جگن کو سی بی آئی عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے کل اُن کے خلاف منفعت کے عوض سرمایہ کاری کے مقدمہ میں ہونے والی سماعت کیلئے آج شخصی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ اِس مقدمہ میں مسٹر جگن موہن ریڈی کلیدی ملزم ہیں۔ اِس عدالت نے جگن کے ایک قریبی مددگار، آڈیٹر اور اِس

مسئلہ تلنگانہ پر خودسوزی کیلئے سبم ہری کی دھمکی

نئی دہلی 11 فبروری (این ایس ایس) اناکاپلی کے رکن لوک سبھا سبم ہری نے آج ایک سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے دھمکی دی کہ مرکز کی طرف سے لوک سبھا میں تلنگانہ بِل کی پیشکشی کی صورت میں وہ خودکشی کرلیں گے۔ سبم ہری نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’لوک سبھا میں تلنگانہ بِل کی پیشکشی پر میں ایوان کے وسط میں پہونچ کر خودکشی کرلوں گا۔

انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کا آج سے آغاز

حیدرآباد۔ 11 فروری (سیاست نیوز) ریاست بھر میں آئندہ ماہ مارچ میں منعقد ہونے والے امتحانات انٹرمیڈیٹ سے متعلق پریکٹیکل امتحانات کا کل 12 فروری تا 4 مارچ انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور یہ پریکٹیکل امتحانات چار مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ سکریٹری ریاستی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ان پریکٹیکل امتحانات کیلئے 3,022 گ

تلنگانہ بند، چند اضلاع میں جزوی کامیاب

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں اس علاقہ کے 10 اضلاع میں آج منائے گئے بند کا جزوی اثر دیکھا گیا اور بند مجموعی طور پر پرامن رہا۔ تلنگانہ پرجا فرنٹ اور طلباء تنظیموں نے بند مناتے ہوئے مرکز سے غیر مشروط طور پر علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا تھا۔ ریاستی دارالحکومت میں بند کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا۔ سٹی پولیس کم

تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) شہر کے پڑوسی ضلع رنگاریڈی میں محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) کے عہدیدار نے ایک تحصیلدار کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا۔ پدامول منڈل کے تحصیلدار راما ہری پرساد کو اے سی بی عہدیداروں نے گزشتہ روز اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ شکایت کنندہ سے سرکاری کام کی تکمیل میں مدد کے عوض 15000 روپئے رشوت طلب و قبول

مسئلہ پولاورم پر سونیا گاندھی سے تلنگانہ کانگریس قائدین کی نمائندگی

نئی دہلی 11 فبروری (پی ٹی آئی) پولاورم پراجکٹ کیلئے بھدراچلمل سب ڈیویژن کے 100 مواضعات کو سیما آندھرا میں ضم کرنے کی مبینہ تجاویز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے علاقہ تلنگانہ کے کانگریس قائدین کے ایک وفد نے آج اپنی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے اس علاقہ کے متاثرہ قبائیلیوں کے مسائل پر نمائندگی کی۔ مرکزی وزیر سماجی انصاف و

جونیر لکچررس کی 2262 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے ریاست کے گورنمنٹ جونیر کالجس میں جونیر لیکچررس کی مخلوعہ 2262 جائیدادوں اور 626 ووکیشنل لکچررس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری دی ہے۔ آج اس سلسلہ میں آندھراپردیش گورنمنٹ جونیر لکچررس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ایک تفصیلی

آندھراپردیش میں عام آدمی پارٹی مہم کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) عام آدمی پارٹی نے آندھراپردیش کیلئے آج اپنی ریاستی مہم کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اور آر ٹی آئی جہدکار بی رام کرشنا راجو کو اس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی آئندہ عام انتخابات تک اس ریاست میں عام آدمی پارٹی کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق راجو، قومی اتحا

علیحدہ تلنگانہ کا جلد قیام یقینی

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر پی لکشمیا نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے مطالبہ پر کی گئی زبردست جدوجہد، ہزاروں نوجوانوں کی قربانیوں کے بعد اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے مرحلہ پر علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام میں کسی طرح کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کی سیما آندھرا قائدین، عوام و مرکزی وزراء