پنجاب، ہریانہ میں سردی ، دہلی میں پروازیں متاثر

نئی دہلی / چندی گڑھ ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اور ہریانہ میں گزشتہ دو دنوں سے سردی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں معمول کے درجہ حرارت نے موسم کو انتہائی خوشگوار بنادیا۔ پنجاب اور ہریانہ میں شدید کہر کی وجہ سے بیشتر مقامات پر حد بصارت شدید طور پر متاثر ہوئی جس سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امرتسر سرد ترین مقام میں تبد

لکھنؤ یونیورسٹی طلباء کا تشدد، پولیس کی پٹائی

لکھنو ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) لکھنو یونیورسٹی کے کچھ طلباء کی ایک دکاندار کے ساتھ ہوئی جھڑپ تشدد اختیار کر گئی جہاں انہوں نے نہ صرف پولیس اہلکاروں کی پٹائی کی بلکہ راہ گیروں کو بھی نہیں بخشا اور فائرنگ بھی کی ۔ سڑک سے گزرنے والی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچائے جانے کی بھی اطلاع ہے ۔ یہ جھگڑا دراصل اس وقت شروع ہوا جب ڈالی گنج میں واقع ا

چندرشیکھر راؤ کی دہلی سے واپسی

سنگاریڈی ۔24فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی مسٹر چنتا پربھاکر نے سنگاریڈی ٹی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس کو دیویندر ریڈی قائد ٹی آرایس کے ہمراہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی کے مقامی رکن اسمبلی کے خلاف ضلع کلکٹر و ضلع ایس پی کو ایک تحریری شکایت کی گئی اور پُرامن انتخابات کو یقینی بنان

بھینسہ میں تجارتی علاقہ ویران

بھینسہ۔24فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں آج تیسرے دن بھی بلدیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی بڑے پیمانے پر جاری رہی ۔ آر ڈی او نرمل ارونا شری و ڈی ایس پی بھینسہ آر گریدھر ‘ انچارج وینکٹیشورلو ٹی پی او انصاری ‘ سرکل انسپکٹر وسودیوا راؤ و دیگر محکمہ مال و بلدیہ کے عملہ کی کثیر تعداد نے انہدامی کارروائی صبح 10بجے سے ہی شروع کرد

حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ پدمنی ریڈی دعویدار

سنگاریڈی۔ 24 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا کی اہلیہ پدمنی ریڈی کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کے اعلان کے بعد سنگاریڈی حلقہ اسمبلی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ پدمنی ریڈی نے آئندہ انتخابات میں حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے مقابلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور

نظام آباد میں سرکل انسپکٹرس کے تبادلے

نظام آباد۔ 24 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد رینج میں کام کرنے والے 22 سرکل انسپکٹر کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے انتخابی قواعد کے مطابق مسلسل 3سال ایک ہی ضلع میں کام کرنے والے سرکل انسپکٹرس کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ضلع نظام آباد میں سی سی ایس سرکل انسپکٹر سری سائلم کو حیدرآباد اور مرلی منوہر گوڑ سرکل انس

آسٹریلیا کو شکست، افریقہ نے دوسرا ٹسٹ جیت لیا

پورٹ ایلزبتھ ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے یہاں آسٹریلیا کے خلاف منعقدہ دوسرے ٹسٹ کے چوتھے ہی دن مہمان ٹیم کو 231 رنز سے شکست دیکر دوسرے ٹسٹ میں کامیابی اور 3 مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا ہے۔ آسٹریلیا جوکہ مقابلہ اور سیریز میں کامیابی کیلئے 448 رنز کا تعاقب کررہی تھی، وہ دوسری اننگز میں بہترین شروعات کے باوجود 216 رن

آج پاک بمقابلہ سری لنکا، بارہویں ایشیاء کپ کا آغاز

فتح اللہ (بنگلہ دیش) ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل یہاں افتتاحی مقابلہ کے ساتھ بارہویں ایشیاء کپ کا آغاز ہورہا ہے جس میں ان دو ٹیموں کے علاوہ ونڈے کی چمپیئن ہندوستان، میزبان بنگلہ دیش اور پہلی مرتبہ ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی افغانستان کی ٹیم خطابی دوڑ میں شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم جس نے گذشتہ ای

کوہلی ایشیاء کپ میں ٹیم کی قیادت کیلئے پرجوش

ڈھاکہ ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے تنقیدوں کی زد میں موجود ہندوستانی ٹیم کی ایشیاء کپ میں ویراٹ کوہلی قیادت کررہے ہیں اور وہ ٹورنمنٹ میں قیادت کے چیلنج کیلئے پرجوش ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے مستقل کپتان مہندر سنگھ دھونی کے زخمی ہوکر ٹورنمنٹ سے باہر ہونے کے بعد ویراٹ کوہلی کو قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے لیکن اس مرتب

ورلڈکپ کی تیاری ، ہندوستان کا دورہ نیدرلینڈس

رانچی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ برس منعقد شدنی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستانی ہاکی ٹیم نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ نیدرلینڈس کا دورہ کرتے ہوئے 11 تا 19 فبروری مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ ہندوستان جس نے ورلڈکپ کی تیاری کے ضمن میں پہلے ہی 13 تا 23 مارچ ملیشیاء میں منعقد شدنی اذلان شاہ کپ میں شرکت سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

حدیث شریف

حضرت علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صبر کرنا آدھا ایمان ہے۔ یقین پورا ایمان ہے۔
(طبرانی)

طالبان حملہ میں21افغان فوجی ہلاک

اسدآباد (افغانستان)۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ طالبان افغان فوج کی ایک چوکی میں جو شمالی صوبہ کونار میں پاکستان کی سرحد سے متصل واقع ہے، آج سحر کے وقت زبردستی داخل ہوگئے، 21 فوجیوں کو ہلاک کردیا اور 7 کا اغواء کرلیا۔ یہ دھماکو صورتِ حال والا سرحدی علاقہ عسکریت پسندوں کے غلبہ والا علاقہ ہے جو اکثر ترقی یافتہ دھماکو آلوں کے ذریعہ فوج

دبئی میں شاندار کیرالا فیسٹیول کا اختتام

دبئی۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کی 10 لاکھ آبادی میں کیرالا کے افراد کی اکثریت ہے۔ انھیں قریب کرنے کے مقصد سے عظیم الشان کیرالا فیسٹیول 2014ء کا دبئی میں اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کا اختتام مسحور کردینے والے موسیقی ریز پروگرام پر ہوا۔ دبئی کے ونڈرلینڈ امیوزمنٹ پارک میں منعقدہ تین روزہ فیسٹیول کی خصوصیت تہ

دبئی میں شاندار کیرالا فیسٹیول کا اختتام

دبئی۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کی 10 لاکھ آبادی میں کیرالا کے افراد کی اکثریت ہے۔ انھیں قریب کرنے کے مقصد سے عظیم الشان کیرالا فیسٹیول 2014ء کا دبئی میں اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کا اختتام مسحور کردینے والے موسیقی ریز پروگرام پر ہوا۔ دبئی کے ونڈرلینڈ امیوزمنٹ پارک میں منعقدہ تین روزہ فیسٹیول کی خصوصیت تہ