۔2013 کے حجاج کرام کو یوزر چارجس کی واپسی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( آئی این این ) : اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود مسٹر سید عمر جلیل نے بتایا کہ حج 2013 کے موقع پر عازمین کی جانب سے ادا شدہ ایرپورٹ یوزرس چارجس کا 50 فیصد حصہ یعنی 74 لاکھ روپئے ریاستی حکومت ادا کرے گی ۔ انہوں نے حج ہاوز پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے گذشتہ سال

ماں بن گئی بیٹے کی لا ٹھی

شادی سے ایک دن قبل دو پاؤں اور ایک ہاتھ سے محروم نوجوان کی دردناک داستان
زندگی کا ہر لمحہ تکلیف دہ، ورنگل کے نوجوان محمد عبدالحفیظ کا احساس

وائی ایس آر کانگریس کا آج کڑپہ میں پلینری سیشن

کڑپہ ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : وائی ایس آر کانگریس نے کانگریس اور تلگو دیشم پر پارٹی کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ چلانے کا الزام عائد کیا ۔ پارٹی لیڈر شوبھا ناگی ریڈی نے بتایا کہ ضلع کڑپہ کے ایڈوپلاپیا میں کل پلینری سیشن منعقد ہورہا ہے جس میں مجوزہ انتخابات میں پارٹی کے منشور کے لیے بلیو پرنٹ پر غور و خوص ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آند

چیف منسٹر کا کیمپ آفس پر تبادلہ خیال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی ان کے کابینی رفقاء اور ساحلی آندھرا و رائلسیما کے کانگریس ارکان اسمبلی آئندہ ہفتہ صدر جمہوریہ سے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے اور تلنگانہ بل پارلیمنٹ سے رجوع نہ کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر انڈومنٹس سی رامچندریا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر

تلگو دیشم پارلیمانی پارٹی اجلاس کا انعقاد

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم رکن پارلیمان مسٹر ین ناگیشور راو نے تلنگانہ بل پر سیما آندھرا علاقہ کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا ۔ آج یہاں صدر تلگو دیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی رہائش گاہ پر تلگو دیشم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس کے اختتام پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئ

چیف منسٹر ہائی کمان کے فیصلہ کی تعمیل کریں : ڈپٹی چیف منسٹر

وجئے واڑہ ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی سے تلنگانہ کے قیام پر کانگریس ہائی کمان کے فیصلہ کو تسلیم اور ریاست کے تمام حصوں سے یکساں سلوک یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور آندھرا پر

مسلمان صرف عہدوں کا نہیں اختیارات کا مطالبہ کریں ،بغیر اختیارات کا عہدہ بنا بجلی کے وائرکے مترادف

کرنول۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نے مسلمانوں کو پہلے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور ہمدرد کے ساتھ ہمدرد بن کر پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں کو پہچانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تعلیم ہی ہماری زندگی میں انقلابی ترقی کو برپا کرسکتی ہے اور ہماری معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوسکت

Categories زمرے کے بغیر

ہند ۔ ایران کے درمیان سیاحتی فروغ و تعلقات میں استحکام کی مساعی

حیدرآباد یکم فبروری (سیاست نیوز ) اسپیشل چیف سکریٹری سیاحت و صدر نشین آندھرا پردیش ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن مسز چندنا کھن نے آج سالار جنگ میوزیم میں ایرانی کلچرل ایگزیبیشن ( صوبہ اسفہان ) کا افتتاح کیا۔ اس نمائش میں صوبہ اسفہان کی تاریخی عمارتوں، کارٹونس اور اسلامی انقلاب کے بعد کی ترقی سے متعلق 210 تصاویر رکھی گئی ہیں۔ مسز چندنا

چیف منسٹر کرن کمار کے سیاسی زندگی میں سنیاس کے دن قریب ، ٹی ہریش راؤ

حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے چیف منسٹر کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ اسمبلی کی جانب سے مسترد کردہ بل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ اسمبلی کی جانب سے بل کو مسترد کئے جانے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے کیونکہ سیما آندھرا قائدین کے دباؤ کے تحت

کانگریس کے باغی امیدوار اے پربھاکر ریڈی کو راجیہ سبھا کیلئے کامیاب بنانے کی اپیل: جے سی دیواکر ریڈی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی سابق ریاستی وزیر مسٹر جے سی دیواکر ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھرا کی آواز بلند کرنے والے کانگریس کے باغی امیدوار مسٹر اے پربھاکر ریڈی کوکامیاب بنایا جائے گا۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جے سی دیواکر ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھرا کا پرچم بلند کرنے کیلئے اے پربھاکر ریڈ

پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے ساتھ ہی کرن کمار کی ڈرامہ بازی ختم ہوگی

حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ ریاست کی تقسیم کو روکا نہیں جاسکتا پھر بھی کرن کمارریڈی اپنی ڈرامہ بازی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہ

ہریش راوت کی اُتراکھنڈ کے نئے چیف منسٹرکی حیثیت سے حلف برداری

دہرہ دون۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ہریش راوت نے آج اتراکھنڈ کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ وہ وجئے بہوگنا کے جانشین ہوں گے جنہیں کانگریس ہائی کمان نے اپریل ۔ مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل پارٹی کو مستحکمکرنے سبکدوش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ گورنر عزیز قریشی نے 65 سالہ ہریش راوت کو 11 رکنی کابینہ

تقسیم آندھراپردیش کی صورت میں کانگریس سے استعفیٰ: ٹی جی وینکٹیش

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر چھوٹی آبپاشی مسٹر ٹی جی وینکٹیش نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کی صورت میں وہ کانگریس سے مستعفی ہوجائیں گے۔ 3 فبروری کو دہلی پہنچ کر چیف منسٹر کی قیادت میں صدرجمہوریہ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کو تقسیم کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی نے تلنگانہ مسودہ بل کو م

بی جے پی دن کے خواب دیکھ رہی ہے : نتیش کمار کا ادعا

گوپال گنج ( بہار ) ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اس پارٹی کے حق میں کسی طرح کی کوئی لہر نہیں ہے اور یہ پارٹی خود اپنی دنیا میں دن کے خواب دیکھنے میں مصروف ہے ۔ نتیش کمار نے یہاں جنتادل یو کی سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے کارکن اپنی

جماعت اسلامی ‘ عام آدمی پارٹی کی تائید کریگی

جالنہ ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی ہند نے آج کہا کہ وہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تائید کریگی تاکہ ملک میں بہتر حکمرانی رائج کی جاسکے اور کرپشن کا خاتمہ ہوسکے ۔ جماعت اسلامی کے لیڈر اسلم غازی نے دہلی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں اروند کجریوال کی پارٹی کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ای

وی وی ایس لکشمن کا بینک اکاونٹ ہیک کرلیا گیا ، خصوصی ٹیم کولکتہ روانہ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : سابق کرکٹر و وی ایس لکشمن کے بینک اکاونٹ مبینہ طور پر ہیک کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے ذریعہ 10 لاکھ روپئے نکال لینے والے گرفتار ملزم سے پوچھ تاچھ کے لیے اسپیشل سائبر آباد پولیس ٹیم آج کولکتہ روانہ ہوگئی ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ( کرائم ) سائبر آباد جی جانکی شرمیلا نے بتایا کہ ملزم کی اعجاز کی حیثیت سے شناخت کی

سیاسی تال میل کے فقدان سے تلنگانہ ‘ متنازعہ مسئلہ بن گیا : بی جے پی

نئی دہلی ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کی جلد تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ تشکیل کے عمل میں سیاسی تال میل کے فقدان کی وجہ سے نئی ریاست ایک تنازعہ بن گئی ہے ۔ اپوزیشن نے اس امید کا اظہار کیا کہ تلنگانہ اور سیما آندھرا کے دونوں ہی علاقوں کے مفادات کا حکومت کی جانب سے خیال رکھا جائیگا ۔ پارٹی نے امید ظاہر کی کہ تلن

شیر کو زہر دے کر ہلاک کرنے پر 5 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : شیر کو مبینہ طور پر ہلاک کرنے پر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ناگرجنا ساگر سری سیلم ٹائیگر ریزرو میں محبوب نگر کے منانور کے قریب شیر کو ہلاک کیا گیا ۔ سینئیر پولیس عہدیدار کے مطابق گرفتار شدگان کے پاس سے شیر کے پنجے برآمد کیے گئے ۔ شیر نے منانور گاوں میں ایک گائے کو اپنا شکا