’تلنگانہ مخالف کرن کمار ریڈی اخلاقی اقدار سے محروم‘: کودنڈا رام

ورنگل 19 جنوری (این ایس ایس)تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر ایم کودنڈا رام نے آج چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کی جانب سے علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کی مسلسل سخت مخالفتوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ وہ (کرن کمار) اخلاقی اقدار سے عاری ہیں۔ کودنڈا رام جو تلنگانہ نٹیزنس فورم کے زیر اہتمام یہاں این آئی

خودروزگار اسکیم کیلئے حد عمر میں اضافہ کی مخالفت

حیدرآباد۔19جنوری ( سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد و رکن پارلیمنٹ ( راجیہ سبھا) مسٹر وی ہنمنت راؤ نے خود روزگار اسکیم سے استفادہ کی اہلیت سے متعلق حد عمر (18) سال سے بڑھاکر 21سال کرنے ریاستی حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کے اقدام کی پُرزورمخالفت کی اور اپنے سخت احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے ریاستی حکومت پر الزام عائ

سرکاری ملازمین کو ہیلت کارڈس ‘ ادخال تفصیلات کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد۔19جنوری(سیاست نیوز) ریاستی سرکاری ملازمین کو ہیلت کارڈز کی اجرائی کے ایک حصہ کے طور پر حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی مکمل تفصیلات ( تقرر کی تاریخ سے اب تک کی سرویس تفصیلات پیش کرنے ) متعلقہ ڈرائینگ آفیسرس کے ذریعہ پیش کرنے کی تاریخ کو 27جنوری تک توسیع دی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے باقاعدہ طورپر احکامات جاری کئے ۔ باوث

اے پی این جی اوز وفد نریندر مودی سے ملاقات کرے گا

حیدرآباد۔19جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کا ایک وفد سمکیا آندھرا( متحدہ آندھراپردیش) جدوجہد کی تائید حاصل کرنے ماہ فبروری کے پہلے ہفتہ میں دہلی پہنچ کر چیف منسٹر گجرات و وزارت عظمی کے بی جے پی امیدوار مسٹر نریندر مودی سے ملاقات کرے گا ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر اشوک بابو صدر اسو

کرن کمار ریڈی سیاسی پارٹی تشکیل نہیں دیں گے

حیدرآباد۔19جنوری ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نئی سیاسی پارٹی تشکیل نہیں دیں گے ‘ کیونکہ وہ کانگریس پارٹی کے پابند ڈسپلن قائد ہیں ۔ اس سلسلہ میں جو کچھ اطلاعات پائی جاتی ہیں اور بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے وہ تمام محض بعض گوشوں سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کے سواء اور کچھ نہیں ہے ۔ سینئر سیما آندھرا کانگریس قائد

اردو میڈیم سرکاری اسکولس میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کے اقدامات

حیدرآباد۔/19جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست میں اردو میڈیم سرکاری مدارس کو انفراسٹرکچر کی فراہمی محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے لیکن محکمہ تعلیم نے اردو کی طرح اردو میڈیم مدارس کو بھی نظرانداز کردیا ہے۔دارالحکومت حیدرآباد ہو یا اضلاع اردو میڈیم مدارس کی حالت ابتر ہے جہاں بنیادی سہولتیں تک حاصل نہیں۔ کئی مدارس ایسے ہیں جہاں طلبہ اور اساتذہ

تلنگانہ تحریک سے ہی تلنگانہ عوام کے ساتھ ناانصافی کا خاتمہ :کودنڈارام

حیدرآباد۔19جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی چیرمین پروفیسر کودنڈارام نے تلنگانہ تحریک کو عوامی جذبات اور احساسات کے مرکز سے تعبیر کیا۔ تلنگانہ پنچایت سکریٹری اسوسیشن کی طبع کردہ سال نو ڈائری کی تقریب رسم اجرائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ تلنگانہ تحریک کے ذریعہ ہی تلنگانہ کی عوام کے ساتھ جاری ناانصافیوں ک

قانون سازکونسل میں سلطنت آصفیہ کے حکمرانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش

حیدرآباد۔/19جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش قانون ساز کونسل میں آج تلنگانہ مسودہ بل مباحث کے دوران ایک مرتبہ پھر سلطنت آصفیہ کے حکمرانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ سیما آندھرا قائدین نے ایوان کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ سیما آندھرا والوں کے سبب حیدرآباد کی ترقی ممکن ہوئی ہے۔ ریاستی وزیر شیلجہ ناتھ ، ارکان قانون ساز کونسل پی

ٹونک راجستھان میں سیاست آرٹ گیلری و خطاطی نمائش

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) سیاست آرٹ گیلری کی نمائش خطاطی ملک بھر میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کررہی ہے اور مختلف شہروں سے نمائش آراستہ کرنے کا مطالبہ چل پڑا ہے۔ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست نے بتایا کہ علی گڑہ، لکھنو اور راجستھان کے ٹونک میں نمائش کیلئے مسلسل اصرار ہے اور اس ماہ 22 جنوری سے مولانا آزاد و عربی فارسی ر

تقسیم ریاست کی صورت میں سیما آندھرا قائدین کا کانگریس سے ترک تعلق

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر چھوٹی آبپاشی مسٹر ٹی جی وینکٹیش نے مرکزی وزیرمسٹر کے سوریہ پرکاش ریڈی پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹکٹ حاصل نہ ہونے پر کانگریس پارٹی آفس میں توڑ پھوڑ کر کے آگ لگانے کا خود کوٹلہ خاندان ہی ریکارڈ رکھتا ہے۔ مسٹر کوٹلہ سوریہ پرکاش ریڈی کی جانب سے ان پر ( ٹی جی وینکٹیش پر) کی

کرشن چندر کو فراموش کرنا‘ ادبی حلقوں کیلئے نامناسب

حیدرآباد۔19جنوری ( سیاست نیوز) ماہر فن ادیب کرشن چندر کو ادبی حلقے ہی فراموش کرنے لگے ہیں ۔ کرشن چندر کی صدی تقاریب منائی جارہی ہے اور وہ بھی محدود پیمانے پر منعقد ہورہی ہے ۔ یہ بات ادبی حلقوں کیلئے مناسب نہیں ہے ۔ کنوینر اردو مشاورتی بورڈ ساہتیہ اکیڈیمی جناب چندرا بھان خیال نے ساہتیہ اکیڈیمی کی جانب سے سالارجنگ میوزیم میں منعقدہ سم

نمائش سوسائٹی کے ذریعہ فروغ اردو میں دلچسپی کا اظہار

حیدرآباد ۔19 جنوری (سیاست نیوز) نمائش حیدرآبادی تاریخ کا ایک خاص حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ نمائش (ایگزیبیشن) اب اپنے 74 ویں سال میں جاری ہے۔ نمائش کو منعقد کرنے اور نگرانی کرنے والی نمائش سوسائٹی نے اردو کے فروغ کے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ نمائش میں جہاں لاکھوں افراد مشاہدہ سیر و تفریح اور خریداری کیلئے آتے ہیں۔ ان کے درمیان اردو کو پی

شادی

حیدرآباد ۔ 19 ؍ جنوری ( راست) الحاج سید صادق غوری مالک چکن سنٹر سعیدآباد کے فرزند مسٹر سید اشفاق غوری بی ٹیک ایم ایس کا عقد دختر جناب سید شاہ تمیزالدین حسینی کے ساتھ مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں انجام پایا ۔ بعدازاں دلکشا فنکشن ہال اکبر باغ ملک پیٹ میں عشائیہ ترتیب دیا گیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز اقاریب تاجر پیشہ افراد

آئی آئی ٹی انٹرنس میں ناکامی پر دلبرداشتہ بی بی ایم طالبہ کی خودکشی

وشاکھاپٹنم 19 جنوری ( پی ٹی آئی) وشاکھاپٹنم میں کرلم پوڈی لے آوٹ کے قریب ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاتے ہوئے منیجمنٹ کورس کی ایک 19 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔ بیان کیا جاتا ہے کہ آئی آئی ٹی انٹرنس ٹسٹ میں ناکامی پر وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ بیچلر آف بزنس منیجمنٹ ( بی بی ایم ) سال اول کی طالبہ کے سویتا آئی آئی ٹی

بیرونی شہریوں کے علاقہ پر نصب شب دھاوے کا معاملہ

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے آج نامعلوم افراد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی کیونکہ کچھ افریقی خواتین نے الزام عائد کیا کہ وزیر قانون سومناتھ بھارتی کی جانب سے اس الزام کے بعد بیرونی شہری منشیات کے کاروبار اور قحبہ گری میں ملوث ہیں ‘ کچھ افراد نے وہاں گھس کر انہیں ہراساں کیا تھا ۔ مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں شہر ک

عام آدمی پارٹی سکریٹریٹ سے زیادہ سڑکوں پر آرام سے تھی

نئی دہلی۔ 19؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی نے آج حکومت دہلی کے وزیر قانون سومناتھ بھارتی پر ’نسل پرستی‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے اظہار حیرت کیا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال چند پولیس عہدیداروں کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ ’’یہ حکومت سے باہر نکل کر سڑکوں پر واپس آجانے کی ایک سازش ہے‘‘۔ سینئر بی جے

معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ مزدور کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) معاشی پریشانی کے سبب ایک مزدورنے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سی آر این کمار ساکن جھٹ پٹ نگر چادر گھاٹ گزشتہ چند عرصہ سے معاشی پریشانی سے دوچار تھا ۔ اس نے کل رات اپنے مکان میں زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی ۔ جس پر اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ آج فوت آگیا ۔ چادر گھاٹ پ

کانگریس کی تاریخ قربانیوں او ر دوسروں کی نفرت سے معمور

لدھیانہ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر مسٹر منیش تیواری نے آج کہا کہ فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتیں قوم پرستی کے نام پر اپنے سر ابھار رہی ہیں اور انہیں ملک میں اقتدار پر قبضہ کرنے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے ۔ مسٹر تیواری نے یہاں پارٹی ورکرس و قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اتحاد اور سالمی

سافٹ ویر انجنیئرلڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 27 سالہ خاتون سافٹ ویئر انجنیئر نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیہا جس کا تعلق ہماچل پردیش سے تھا 4 ماہ قبل حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجنیئر لکشمی کانت ریڈی سے شادی کی تھی ۔ نیہا نے آج اپنے مکان میں بھاری مقدار می