شادی

حیدرآباد ۔ 19 ؍ جنوری ( راست) الحاج سید صادق غوری مالک چکن سنٹر سعیدآباد کے فرزند مسٹر سید اشفاق غوری بی ٹیک ایم ایس کا عقد دختر جناب سید شاہ تمیزالدین حسینی کے ساتھ مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں انجام پایا ۔ بعدازاں دلکشا فنکشن ہال اکبر باغ ملک پیٹ میں عشائیہ ترتیب دیا گیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز اقاریب تاجر پیشہ افراد و سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔