دفتر سیاست میں خواتین کے امراض کا مفت کیمپ

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت خواتین کیمپ 26 جنوری کو 10 بجے دن تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آسیہ فرحین ایم ڈی، ڈاکٹر آسیمہ سلطانہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کے عام امراض کے علاوہ مخصوص امراض کی تشخیص کرے گی جس میں بانجھ پن، سفیدپلو،

مغربی بنگال میں اجتماعی عصمت ریزی کے تمام 13 ملزمین گرفتار

کولکتہ۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے بربھوم ڈسٹرکٹ میں ایک قبائیلی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر ایم کے نارائنن نے کہا کہ خاطیوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ 13افراد نے 20سالہ قبائیلی خاتون کی عصمت ریزی حیرت انگیز طور پر گاؤں کی پنچایت کے حکم پر کی جس کا معاشقہ

مودی کے قابل اعتراض ماضی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا : چدمبرم

ڈاؤس 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کا ماضی انتہائی قابل اعتراض اور انتہائی متنازعہ ہے اور اسے یونہی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ وزیر فینانس مسٹر پی چدمبرم نے یہ بات کہی ۔ چدمبرم نے کہا کہ ہم کسی سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمارا ماضی فراموش کردیں۔ ہر کسی کو کسی امیدوار کو اس کے ماضی کے ریکارڈ اور اس کے وعد

دفتر سیاست میں آج ’’شب قوالی آہنگ خسروی‘‘

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (دکن نیوز) شہرہ آفاق پاکستانی قوال زماں برادران و ہمنوا حیدرآباد شہر میں پہلی مرتبہ ادارہ سیاست کے زیراہتمام جمعہ 24 جنوری کو 6 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہونے والے ’’شب قوالی آہنگ خسروی‘‘ میں نامور شعراء کا صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ پاکستان کے معروف قوال استاد رفیع الزماں خان مرحو

حج درخواستوں کی یکم ؍ فبروری سے اجرائی، 15 مارچ وصولی کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہیکہ اس سال حج 2014ء کیلئے حج درخواستیں یکم ؍ فبروری تا 15 مارچ 2014ء جاری اور قبول کی جائیں گی۔ اس سال وقوف عرفات ہفتہ 4 اکٹوبر کو مقرر ہے۔ ہندوستان سے حج فلائیٹس کا آغاز 27 اگست 2014ء سے ہوگا اور آخری فلائیٹ 29 ستمبر کو روانہ ہوگی۔ حج فلائی

سنندہ پشکر کی موت کا مقدمہ کرائم برانچ کو منتقل

نئی دہلی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندہ پشکر کی پر اسرار موت کے مقدمہ کو آج دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ سنندہ پشکر گذشتہ جمعہ کو دہلی کی ایک ہوٹل میں پر اسرار حالت میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ذرائع نے کہا کہ یہ مقدمہ کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ اس میں کئی پہلو شامل ہیں۔ منگل

چیف منسٹر پر ایوان کی خلاف ورزی کا الزام، ٹی آر ایس ایم ایل اے کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کو قائد ایوان نہیں بلکہ منقسم ایوان کا قائد کہا جائے۔ رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ نے آج ایوان میں چیف منسٹر کے خلاف تحریک مراعات پیش کرتے ہوئے یہ ریمارک کیا۔ رکن اسمبلی تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے تلنگانہ بل پر جاری مباحث کے دوران مسٹر کرن کمار ریڈی کے خلاف تحریک مراعات پیش ک

ناگیشور راؤ کو بالی ووڈ کا خراج عقیدت

ممبئی۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام )تلگو اداکار اکینینی ناگیشور راؤ کے انتقال سے جہاں تلگو فلمی صنعت کو نقصان ہوا ہے وہیں بالی ووڈ پر بھی اسکے اثرات پائے گئے۔ ناگیشور راؤ اور این ٹی راما راؤ کا تلگو فلمی صنعت میں وہی مقام تھا جو ہندی فلموں میں دلیپ کمار اور راجکپور کا تھا۔اکینینی ناگیشور راؤ کی کئی فلموں کو ہندی میں ری میک بھی کیا گیا تھ

فیوچر گروپ کے شاپنگ فیسٹیول ’سب سے سستے 3 دن‘ کا آج آغاز

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) ہندوستان کا اہم شاپنگ فیسٹیول، بگ بازار کے 3 سستے ترین دن، اس سال پہلے سے کہیں زیادہ بڑا فیسٹیول ہوگا۔ فیوچر گروپ کی جانب سے آج بگ بازار کے 3 چیپٹ ڈیز کے حیرت انگیز اور میگا آفس کا اعلان کیا گیا ہے جو 24 تا 26 جنوری 2014ء زائد از 550 ٹچ پوائنٹس بشمول بگ بازآر، فوڈ بازار، ایف بی بی، کے بیز فیرپرائس اور بڑے ایپل اسٹ

دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ کی ریہرسل پر ٹریفک جام

نئی دہلی۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی دہلی میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ٹریفک بہاؤ انتہائی سست رفتار ہوگیا ہے کیونکہ متعدد مقامات پر سڑکوں کو عام گاڑیوں کے استعمال کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ راج پتھ جانے والی اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور ٹریفک کنٹرول کیلئے پولیس کی زائد جمعیت طلب کی گئی ہے۔ خصوصی طور پر سکندر

حیدرآباد کی ترقی پر سیما آندھرا قائدین کے دعوے مسترد، نظام حیدرآباد پر تنقید تاریخ سے لاعلمی کا ثبوت

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز کونسل میں تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کے دوران کانگریس اور تلگودیشم کے اقلیتی ارکان نے سیما آندھرا قائدین کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ حیدرآباد کی ترقی ان کی مرہون منت ہے۔ اقلیتی ارکان نے سیما آندھرا قائدین کی جانب سے نظام حیدرآباد کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ا

مکہ مدینہ علاء الدین وقف کے تحت چار سو ملگیات سے چار کروڑ کی آمدنی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) اسپیشل آفیسر وقف بورڈ و کمشنر اقلیتی بہبود شیخ محمد اقبال ( آئی پی ایس ) نے آج پتھر گٹی پر واقع مکہ مدینہ علاء الدین وقف اور نبی خانہ مولوی اکبر کے تحت موجود اوقافی جائیدادوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس اور وقف بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اس معائنہ میں دونوں اوقافی جائیدادوں کے کرایہ داروں کو ہدا

اتوار کو چمپاپیٹ میں رشتوں کا دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (دکن نیوز) ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے اتوار 26 جنوری کو منعقد شدنی 25 ویں سلور جوبلی دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے۔ توقع ہیکہ مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موق

شادنگر میں آٹو الٹنے سے 14 طلبہ زخمی

شادنگر23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قومی شاہراہ نمبر 44 شادنگر کے قریب واقع انارم گیٹ کے پاس اسکولی بچوں سے بھرا ہوا آٹو الٹ جانے کی وجہ سے آٹو ڈرائیور کے بشمول 14 اسکولی بچے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ کی طرح آٹو ڈرائیور لکشمن اسکول چھوٹنے کے بعد آٹو میں اسکولی بچوں کو بیٹھاکر لے جارہا تھا کہ موضع انرام گیٹ کے پاس حادثہ پیش آی

فیڈرر کا آج سیمی فائنل میں نڈال سے مقابلہ

ملبورن۔23جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کے شائقین کیلئے جس مقابلہ کا انتظار رہتا ہے وہ کل یہاں ملبورن پارک میں آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال اور 17مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئنس راجر فیڈرر کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ فیڈرر۔ نڈال کے درمیان ٹینس تاریخ کے کئی یادگار اور ریکارڈ مقابلے منعقد ہوئے ہیں اور یہ 33واں موقع ہوگ

یلاریڈی میں آتشزدگی پانچ جھونپڑیاں خاکستر

یلاریڈی 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے ایپلی واڑہ پنچایت حدود میں رات دیر گئے پیش آئے حادثہ آتشزدگی میں پانچ جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق موضع کے باگیا،پوچور ،لکشمیا ،ساپوور، ایلیا کی جھونپڑیاں ایک دوسرے سے قریب ہیں رات کو نیند کی حالت میں تھے کہ باگیا کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی جس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

لی کا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ڈومنیکا سے مقابلہ

ملبورن۔23جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سلواکیہ کی ٹینس اسٹار ڈومنیکا سیبولکوا نے آسٹریلیا اوپن 2014ء میں رسائی حاصل کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ حوصلے اور عزائم بلند ہوں تو چھوٹا قد معنی نہیں رکھتا ۔ ڈومنیکا ’اوپن ایرا‘ کے دوران گرانڈ سلام ٹورنمنٹ کا فائنل کھیلنے والی سب سے چھوٹے قد کی کھلاڑی ہوں گی چونکہ ان کا قد صرف 5′-3″ انچ ہے ۔ آج یہاں ملب

پارلیمنٹ میں 5 فروری کو تلنگانہ بل کی منظوری کا مطالبہ

سنگاریڈی 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ٹی این جی اوز مسٹر دیوی پراسد نے سنگاریڈی کلکٹریٹ میں راجندر صدر ضلع ٹی این جی اوز کے ہمراہ سال 2014 کی ڈائری جو کہ ٹی این جی اوز کی جانب سے مرتب کی گئی ہے کا رسم اجراء انجام دیا اور سنگاریڈی آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیوی پرساد صدر ٹی این جی اوز نے کہا کہ ملازمین س