شہر کے پانچ حلقہ اسمبلی کے سینکڑوں نوجوانوںکی وائی ایس آر سی پی میں شمولیت

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ جات چندرائن گٹہ، کاروان، چارمینار، بہادرپورہ اور جوبلی ہلز حلقہ کے سینکڑوں نوجوان نے آج جناب عامر علی خاں قائد وائی ایس آر سی پی کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹر جوبلی ہلز پر جناب عامر علی خان نے ان نوجوانوں کا استقبال کیا ا

عوام ‘ اپنے میں سے حکمران منتخب کریں

حیدرآباد 25 جنوری ( آئی این این ) چیف جسٹس آندھرا پردیش ہائیکورٹ جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا نے آج کہا کہ ایک موقع پر رابندر ناتھ ٹیگور نے کہا تھا کہ عوام کو رائے دہی کا جو حق حاصل ہے اس کیذریعہ وہی بادشاہ ہیں ‘ وہی رعایا ہیں اور عملا وہی ناخدا ہیںکیونکہ رائے دہندے ہی اپنے ووٹ کے ذریعہ اپنی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ

دیوار کی تعمیر پر تنازعہ ‘حملہ میں 6 افراد زخمی

حیدرآباد ۔ /25 جنوری ( سیاست نیوز) عنبر پیٹ کے علاقہ تراب نگر میں کل رات پیش آئے قاتلانہ حملے میں ایک خاندان کے 6 افراد بشمول 2 خواتین شدید زخمی ہوگیئں ۔ جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ ان پر رات دیر گئے 50 تا 60 افراد نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے معمولی مسئلہ پر قاتلانہ حملہ کی واردات پیش آئی ۔ ج

زیورات کے شوروم سے 30 کیلو سونے کے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد 25 جنوری ( پی ٹی آئی ) پنجہ گٹہ میں زیورات کے ایک شوروم سے آج تقریبا 30 کیلو وزنی سونے کے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ تنشق شوروم کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم افراد کو گذشتہ شب عقبی حصے سے شوروم میں داخل ہوتے ہوئے اور زیورات کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

کمسن طالب علم کی پٹریوں پر گرنے سے موت : ریلوے پولیس

حیدرآباد ۔ /25 جنوری (سیاست نیوز) یاقوت پورہ کے علاقہ میں کل رات پیش آئی کمسن طالب علم کی مشتبہ موت پر ریلوے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ رات دیر گئے مقام کا معائنہ اور ابتدائی تحقیقات کے بعد رین بازار پولیس نے کیس کو ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے حوالے کردیا تھا ۔ اس خصوص میں ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے انسپکٹر مسٹر شنکر نے بتایا کہ

محمد علی بیگ کو پدما شری ایوارڈ

حیدرآباد ۔ /25 جنوری (سیاست نیوز) جناب محمد علی بیگ معروف اداکار و ہدایت کار و بانی قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول کو پدما شری ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ۔ محمد علی بیگ جو کہ مرحوم قادر علی بیگ کے فرزند ہیں جنہوں نے اسٹیج تھیٹر کو ایک نئی جہد عطا کی ۔ قادر علی بیگ کے انتقال کے بعد محمد علی بیگ نے تھیٹر کی دنیا کو ایک نئی جہد عطا کی اور اپنے وا

تلنگانہ بل کی تیاریوں کیلئے سرگرمیوں کا آغاز

حیدرآباد۔/25جنوری، ( سیاست نیوز)ایسے وقت جبکہ تلنگانہ مسودہ بل پر ریاستی اسمبلی و کونسل میں مباحث آخری مرحلہ میں ہیں، مرکزی وزارت داخلہ نے تلنگانہ بل کی تیاری کیلئے سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے وزارت داخلہ کے اہم عہدیداروں کے ساتھ تلنگانہ بل کی تیاری کے مسئلہ پر مشاورت کی ہے۔ بتایا جات

تلنگانہ بل واپس کرنے کی تجویز کی مخالفت

حیدرآباد۔/25جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ارکان اسمبلی نے آج اسپیکر اسمبلی این منوہر سے ملاقات کی اور تلنگانہ مسودہ بل کو صدر جمہوریہ کو واپس کئے جانے سے متعلق چیف منسٹر کی جانب سے دی گئی نوٹس کی مخالفت کی۔ گورنمنٹ چیف وہپ جی وینکٹ رمنا ریڈی، ٹی آر ایس فلور لیڈر ای راجندر، ارکان اسمبلی کے ٹی راما راؤ، ونئے بھاسکر اور دوسروں نے اسپیکر

آندھرا پردیش ملک میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ریاست

حیدرآباد 25 جنوری ( پریس نوٹ ) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ وہ اس موقع پر ریاست کے عوام اور ساری دنیا میں تلگو عوام کی خوشحالی ‘ ترقی اور مسرت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کے دستور سازوں ‘ مجاہدین آزادی ا

سعدیہ فنکشن ہال چمپاپیٹ میں آج رشتوں کا دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (دکن نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے برسرموقع رشتے طئے کرنے کے سلسلہ میں ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد کی جانب سے 26 جنوری کو صبح 10 تا 3 بجے دن بمقام سعیدیہ فنکشن پیالیس روزگار گارڈن فنکشن ہال، ساگر روڈ، چمپاپیٹ میں 25 واں (سلور جوبلی) دوبدو ملاقات پروگرام منعقد ہوگا، جس میں والدین و سر

دفتر سیاست میں آج گولڈ جیولری کی تجارت وروزگار پر سمینار

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (راست) گولڈ جیولری کی تجارت اور روزگار کے موقع (پروفیشنل جیولر کورس) کے ذریعہ سونے کی پہچان قیراط کی پہچان اور ریٹیل اور ہول سیل میں ٹریڈنگ میں مہارت حاصل کرتے ہوئے ملازمت کرسکتے ہیں۔ یہ خودروزگار کیلئے ممدومعاون ثابت ہوگا۔ مسلم اقلیتی نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ایک وجہ ٹیکنیکی مہارت میں کمی کا باعث ہے۔

نیا حج ہاوز پہاڑی شریف میں تعمیر نہیں ہوگا

حیدرآباد۔/25جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی عازمین حج کیلئے شمس آباد انٹر نیشنل ایر پورٹ کے قریب پہاڑی شریف کے مقام پر حج ہاوز کی تعمیر کے فیصلہ پر عمل آوری کو عملاً روک دیا گیا ہے۔ نیا حج ہاوز اب پہاڑی شریف نہیں بلکہ قلب شہر میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بعض تجاویز حکومت کے زیر غور ہیں۔ توقع ہے کہ بہت جلد اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہ

حضورنظام ترقی کی علامت، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین نے حضور نظام ترقی کی علامت اورہندو مسلم اتحاد کے علمبردار قرار دیتے ہوئے نظام کی مخالفت کرنے والے تمام جماعتوں کے ارکان کو آر ایس ایس کی زبان میں بات کرنے کا الزام عائد کیا۔ آج کونسل میں تلنگانہ مسودہ بل کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے فاروق حسین نے

دفتر سیاست میں آج خواتین کے امراض کا مفت کیمپ

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت خواتین کیمپ 26 جنوری کو صبح 10 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آسیہ فرحین ایم ڈی، ڈاکٹر آسیمہ سلطانہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کے عام امراض کے علاوہ مخصوص امراض کی تشخیص کرے گی جس میں بانجھ پن، سفیدپلو، گر

جی سرینواس کی کانگریس سے بغاوت چرنجیوی کیلئے مصیبت

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر مسٹر جی سرینواس راؤ کی پارٹی ہائی کمان کے خلاف کی جانے والی بغاوت مرکزی وزیرسیاحت چرنجیوی کیلئے مصیت بن رہی ہے۔ کانگریس ہائی کمان چرنجیوی سے وضاحت طلب کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ واضح رہیکہ چرنجیوی کی ایماء پر ان کے حامی مسٹر جی سرینواس راؤ کو ریاستی

درس قرآن مجید

حیدرآباد۔/25جنوری، ( راست ) اسلامک اکیڈیمی آف سائنس کی محفل درس قرآن مجید بروز اتوار 26جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عالیہ میں منعقد ہوگی۔ اس ہفتہ سورۃ البقرہ کی آیات 274 تا 284کا ترجمہ تفسیر مع آیات کے سائینسی تشریحات سنائی جائیں گی۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (راست) جناب محمد اسحق ولد فترومیاںکا بعمر 64 سال مؤظف محکمہ پولیس کا 24 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ہاشمیہ، ہاشم آباد میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26 جنوری کو بعد عصر مسجد ہاشمیہ، ہاشم آباد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفص