درس قرآن مجید

حیدرآباد۔/25جنوری، ( راست ) اسلامک اکیڈیمی آف سائنس کی محفل درس قرآن مجید بروز اتوار 26جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عالیہ میں منعقد ہوگی۔ اس ہفتہ سورۃ البقرہ کی آیات 274 تا 284کا ترجمہ تفسیر مع آیات کے سائینسی تشریحات سنائی جائیں گی۔
٭ جامع مسجد اعظم پورہ میں بروز اتوار 26جنوری کو بعد نماز ظہر قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری سلسلہ وار درس تفسیر قرآن دیں گے۔
٭ مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبیہ قلی قط شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی 26جنوری بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔ مولانا ابو زاہد شاہ سیدوحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے۔