راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کیلئے 9 امیدواروں کے پرچے داخل

حیدرآباد /28 جنوری (سیاست نیوز) راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کیلئے 9 امیدواروں نے پرچہ جات نازدگی داخل کئے ، جن میں کانگریس کے دو باغی امیدوار شامل ہیں، تاہم لمحہ آخر میں سابق وزیر جے سی دیواکر ریڈی اپنا پرچہ داخل کرنے سے دستبردار ہوگئے۔ کانگریس سے ایم اے خان، ٹی سبی رام ریڈی اور ڈاکٹر کے وی پی رام چندر راؤ، تلگودیشم سے جے رام موہن راؤ اور ست

وقف بورڈ کی آمدنی ایک سال میں 2000 کروڑ کردینے کا عزم

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز)کمشنر اقلیتی بہبود و اسپیشل آفیسر وقف بورڈ جناب شیخ محمد اقبال آئی پی ایس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انہیں ایک برس تک اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی تو وہ وقف بورڈ کی آمدنی کو 2000 کروڑ سالانہ تک پہنچا دیں گے ۔ شیخ محمد اقبال کو حکومت نے 19 ڈسمبر 2013 کو اسپیشل آفیسر وقف بورڈ مقرر کیا۔ اس عہدہ پر ایک

تلنگانہ بل مباحث پر مرکزی وزارت داخلہ کی مسلسل نظر

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز ) وزارت داخلہ ریاست کی تقسیم سے متعلق آندھراپردیش تنظیم جدید مسودہ بل 2013 پر اسمبلی و کونسل میں جاری مباحث اور تنازعہ پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ صدر جمہوریہ نے ریاست کی تقسیم پر ایوان کی رائے حاصل کرنے مسودہ بل اسمبلی کو روانہ کیا لیکن پہلے ہی دن سے مباحث تنازعہ کا شکار ہیں۔ سیما آندھرا ارکان کی جانب سے وقتاً ف

اسمبلی کو نقلی بل روانہ کرنے کے ریمارک کی مذمت

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر مسٹر کشور چنددیو نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے اسمبلی کو نقلی بل روانہ کرنے کے ریمارک پر کہا کہ مرکز اسمبلی کو مسودہ بل روانہ کرتا ہے ۔ اسمبلی کو بل میں ترمیم کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ وہ سفارش کرسکتی ہے ۔ ریاست کے تقسیم کی تائید کرنے والے مسٹر کشور چنددیو نے کہا کہ وہ ہائی کمان و م

باغی امیدوار دستبردار ہوجائیں : بوتسہ ستیہ نارائنا

حیدرآباد /28 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے راجیہ سبھا کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے کانگریس باغی ارکان اے پربھاکر ریڈی اور چیتنیا راجو کے خلاف برہمی ظاہر کی اور انھیں فوری دستبردار ہوجانے کا مشورہ دیا، بصورت دیگر مقابلہ کرنے اور ان کی تائید کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا انتباہ دیا۔ انھوں نے ارک

نظام کے دور میں ہندووں کو نشانہ بنانے کا الزام

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گورنمنٹ وہپ مسٹر جئے پرکاش ریڈی نے حضور نظام کے دور کو ظالمانہ دور قرار دیتے ہوئے مجلس کے رکن مسٹر اکبر اویسی کی جانب سے نظام کے دور پر فخر کرنے کی مذمت کی ۔ اسمبلی سنگاریڈی کی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی و گورنمنٹ وہپ مسٹر جئے پرکاش ریڈی نے حضور نظام کے دور پر تنقید کی کہ منظم سازش کے تحت رضاکار

پرانے شہر میں برقی چوری کے خلاف آئندہ ماہ بڑے پیمانے پر مہم کا منصوبہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے بیشتر علاقوں میں محکمہ برقی کی جانب سے دھاوے شروع کرنے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ محکمہ برقی ویجلنس برقی چوری کے خلاف آئندہ ماہ کے اوائل میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کرسکتا ہے ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں محکمہ برقی کی جانب سے مختلف محلہ جات میں برقی چوری کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا لیکن ع

اقلیتوں و پسماندہ طبقات کیلئے خود روزگار اسکیمات

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز ) اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ خود روزگار اسکیم کے تحت درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوچکاہے۔ حیدرآباد اور ریاست کے دیگر اضلاع میں اقلیتوں کی جانب سے اس اسکیم سے استفادہ کے سلسلہ میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ابھی تک 1300 سے زائد افراد نے اپنی درخواس

مکہ مسجد و شاہی مسجد ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم جاری

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز ) محکمہ اقلیتی بہبود نے مکہ مسجد اورشاہی مسجد کے ملازمین ،سکیوریٹی گارڈز اور مکہ مسجد میں خدمات انجام دینے والے ہوم گارڈز کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 55 لاکھ 86 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج جی او آر ٹی 27 جاری کیا۔ حکومت نے جاریہ مالیاتی سال اقلیتوں ک

بعض سیاستدان خوفزدہ اور بزدل : بلاول بھٹو

لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ سیاستدان خوفزدہ اور بزدل ہیں اور وہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر جان بوجھ کر قوم کو مغالطے میں ڈال رہے ہیں۔ ایک برطانوی نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں میں سے کچھ طالبان کے

تلنگانہ بل پر مباحث میں رکاوٹوں پر اظہار افسوس

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز ) صدر نشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام نے اسمبلی اور قانون ساز کونسل میںتلنگانہ مسودہ بل پر مباحث میں رکاوٹ پر افسوس کا اظہار کیا ۔ جے اے سی کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسمبلی میں جاری صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ سیما آندھرا قائدین کی جان

یوکرائن کے وزیراعظم مستعفی

کییف ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی خلفشار کی شکار یورپی مملکت یوکرائن کے وزیراعظم میکولا آزاروف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب وہاں دو ماہ سے جاری بحران کے خاتمے کیلئے پارلیمان میں اصلاحات پر غور وخوض ہو رہا ہے۔ آزاروف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر

خود ساختہ آئی اے ایس آفیسر گرفتار

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) خود کو آئی اے ایس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے تروپتی مندر میں خصوصی پوجا میں شرکت کیلئے ٹکٹس فراہم کرنے کے بہانے بھگتوں کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایچ وینکٹ رمنا راو نے ضیاء گوڑہ میں واقع ایپا مندر کے پجاری نرسمہا چاریلوعرف چنا سو

قطر میں 2013 کے دوران 191 نیپالی ورکرس فوت

کٹھمنڈو ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی دولت سے مالامال خلیج عرب کی ایک ریاست قطر میں گذشتہ سال 2013ء کے دوران 200 نیپالی ورکرس ’’قلب پر حملے‘‘ کے سبب فوت ہوئے ہیں۔ متوفی نیپالیوں کی یہ تعداد بھی خلیجی مملکت میں مزدوروں اور محنت کشوں کی حالت زار بیان کرتی ہے کہ وہ کس طرح زندگی بسر کررہے ہیں۔ کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع خوبصورت لیکن ان

جنرل السیسی کو صدارتی نامزدگی کیلئے فوج کی حمایت

قاہرہ ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی فوج نے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کیلئے آرمی چیف جنرل عبدالفتح السیسی کی حمایت کر دی ہے۔ مصری فوج کے ترجمان کرنل احمد محمد علی کے مطابق فوجی جنرلوں کی اعلیٰ مجلس سپریم کونسل آف آرمڈ فورسز نے بھی اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ السیسی نے ہی گزشتہ برس جولائی میں مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب

سڑک حادثہمیں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) شرڈی سائی بابا کے درشن کے بعد واپسی کے دوران جگتیال ڈرائیور نیند کے غلبہ میں گاڑی درخت کو ماردینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد دادا ، دادی اور بہو ، پوتری ہلاک ہوگئے جبکہ مزید تین افراد کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے کریم نگر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع ورنگل کے موضع بھوپال پور سے

سردار پٹیل کو انگلش بار کو مدعو کئے جانے کی صدسالہ تقریب کا اہتمام

لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو لندن کے بار کو مدعو کئے جانے کے سو سال کی تکمیل کے موقع پر خصوصی یادگاری تختی کی رونمائی کی ہے۔ یو کے اٹارنی جنرل ڈومینک گریووکے ساتھ ہندوستانی ہائی کمشنر برائے سلطنت متحدہ رنجن متھائی کل شام مڈل ٹیمپل میں منعقدہ خصوصی ایونٹ میں شریک ہوئے ۔ مڈل ٹیمپل لندن کے چار ’اِن

قرض کا جھانسہ دلا کر ٹھگنے والا دھوکہ باز چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ گرفتار

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ٹپہ چبوترہ پولیس نے ایک دھوکہ باز چارٹیڈ اکاونٹنٹ کو گرفتار کرلیا ۔ جو عوام کو لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کررہا تھا ۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترہ محمد ریاض الدین نے بتایا کہ پولیس نے 53 سالہ ایم ادے شنکر کو گرفتار کرلیا ہے جو روڈ نمبر 3 بنجارہ ہلز کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ادے شنکر کے خلاف ایک